سرنکوٹ//مغل شاہراہ پر پناڑ پل کے نزدیک ایس آر ٹی سی بس اور ٹاٹا موبائل گاڑی کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔سرینگر سے پونچھ کی طرف آرہی ایس آر ٹی سی بس زیر نمبر پناڑپل کے مقام پر مخالف سمت سے آرہی نامعلوم نمبر والی ایک ٹاٹا موبائل سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ۔اس حادثے کے نتیجہ میں بس میں سفر کررہے چھ مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ منتقل کیاگیاجہاں ان کاعلاج کیاجارہاہے ۔زخمیوںکی شناخت محمد یوسف ولد نور محمد ساکن چھانپور سرینگر عمر چالیس سال ،روبین فاطمہ زوجہ مختار حسین ساکن سنئی تحصیل سرنکوٹ عمر تیس سال ، سائمہ اختر زوجہ محمد احمد ساکن دیوبند ضلع سہارنپور یوپی عمر پچیس سال ، محمد احمد ولد محمد مستقین ساکن دیو بند عمر تیس سال،غلام محی الدین ولد زجا عمر چالیس سال ساکن سلوتری جھلاس پونچھ اور مہندر پرکاش ولد دواکا ناتھ عمر چون ال ساکن جھلاس پونچھ کے طور پر ہوئی ہے جن میں سے محمد یوسف کو صورہ ہسپتال سرینگر منتقل کیاگیاہے جبکہ دیگران کا علاج مقامی سطح پر ہی ہورہاہے ۔حادثے کے فوری بعد ٹاٹا موبائل کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔