سرینگر// سیاسی وسماجی رہنمااہلیہ مرحوم پیرحسام الدین اور معروف ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر سجادپیرذادہ کی والدہ کا مختصر علالت کے بعد ان کی رہائش گاہ راولپورہ سرینگرمیں انتقال ہوگیا۔مرحومہ کو ان کے آبائی گائوں تکیہ دمحال کوکرناگ اننت ناگ کے قبرستان میںسپردخاک کیاگیا۔ان کی نماز جنازہ میں سماج کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔مرحومہ کا چہارم 10مارچ بدھوار کو تکیہ دمحال اننت ناگ میں انجام دیا جائے گا۔صوم صلوۃ کی پابند مرحومہ نیک اور ملنسارخاتون تھیں۔ان کے انتقال پر ملال پر کئی سماجی اور مذہبی تنظیموں نے مرحومہ کے لواحقین خاص طور سے ڈاکٹر سجادپیرزادہ کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا ہے اور اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ وہ مرحومہ کو جواررحمت میں جگہ دیں۔