نوشہرہ //گور نمنٹ بوائز ہا ئر سکینڈر ی سکول نوشہرہ میں محکمہ سماجی بہبود راجوری کی جانب سے معذور افراد کیلئے ایک کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔اس عمل کے دوران محکمہ کی جانب سے پنچایتی اراکین کی مدد سے مجموعی طورپر سب ڈویژن میں 71معذور افراد کی نشاندہی کی گئی ۔ان معذور افراد کے طبی معائینہ کیلئے ضلع ہسپتال کے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے موقعہ پر ان کی جانچ کی جبکہ معذور افراد کیلئے دیگر امداد فراہم کرنے کیساتھ ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی جاری کئے گئے ۔