عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ضلع منرل آفیسر بانڈی پورہ نے ضلع میں معدنیات کی نقل و حمل سے وابستہ تمام گاڑیوں میں ’جی پی ایس‘سسٹم کی فوری تنصیب کو لازمی قرار دیا ہے۔ یہ ہدایت محکمہ جیالوجی و مائننگ کی جانب سے جاری کیا گیا۔نوٹس میں تمام گاڑی مالکان، منرل کنسیشنرز اور ٹرانسپورٹروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ احکامات کے مطابق اپنی گاڑیوں میں ’جی پی ایس‘فوراً نصب کریں۔ محکمہ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی یا عدم تعمیل کی صورت میں متعلقہ قواعد کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو ذاتی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ اسکا مقصد معدنیات کی غیر قانونی نقل و حمل پر قابو پانا اور نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔