ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسن کا کشتواڑ دچھن سڑک پر تعمیر ی کام کا معائنہ
عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع ترقیاتی کونسل چیئرپرسن کشتواڑ پوجا ٹھاکر نے ڈنگڈورو دچھن سڑک پر تعمیراتی کام کی پیشرفت کا معائنہ کیا۔ اس دوران ان کے ہمراہ ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی ڈویژن مڑواہ محمد اسلم ، ڈی ڈی سی کونسلر پلماڑ طاہر مسعود بھی موجود تھے۔ انھوں نے پیتھم حالہ ، پنجراڈی اور سورباتی میں مختلف نمائندوں سے بھی ملاقات کی جہاں لوگوں نے انھیں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ انھوں نے لوگوں کی شکایات کے بروقت ازالہ کیلئے متعلقہ محکمہ کے افسران کو ہدایت دی۔ڈنگڈورو دچھن سڑک کی تعمیر کے معائنہ کے دوران انھوں نے متعلقہ ایجنسی کو ہدایت جاری کی کہ وہ تعمیراتی کام کو تیز کرے اور اسے تین مہینوں میں مکمل کرے۔ ڈنگڈورو میں سی او پی سی وی پی پی سے بھی ملاقات کی اور انھیں پروجیکٹ میں مقامی بے روزگار نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے کو کہا۔ سڑک تعمیر کررہی ایجنسی نے ضلع ترقیاتی کونسل چیئر پرسن کو پیش آرہی مشکلات سے آگاہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ لوگوں کی آواجاہی کے سبب انھیں کام میںکم نہیں وقت ملتا ہے جبکہ انھوں نے دچھن کیلئے جانے والے افراد کیلئے متبادل سڑک کیلئے لکڑی کا پل تعمیر کرنے کو کہا تاکہ انھیں کام کرنے میں مشکلات نہ آئے۔
سانبہ میں زیر زمین تین بارودی سرنگوں کو برآمدکرنے کا دعویٰ
سانبہ //سانبہ میں ایک مصدقہ اطلاع کے بعد تلاشی مہم کے دوران فورسز نے 3بارودی سرنگوں کو برآمد کیا ہے ۔صوبہ جموں میں ضلع سانبہ کے ڈیرا گاوں میں منگل کو تین زنگ آلود بارودی سرنگوں کو بر آمد کیا گیا۔سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سانبہ کے ڈیرہ گاوں کے درشن سنگھ ولد فقیر چند نے ایک مقامی پولیس چوکی کو اطلاع دی کہ انہوں نے اپنے ہی مکان کی دیوار کے نزدیک تالاب کھودنے کے دوران تین زنگ آلود بارودی سرنگوں کو پایا۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی مذکورہ پولیس چوکی کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی اور تین سرنگوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔اس دوران فورسز اور پولیس نے بارودی سرنگ اور ہتھیار کا پتہ بتانے والی مشینوں سے علاقے میں تلاشی مہم شروع کردی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہاں پر مزید ہتھیار زیر زمین رکھے گئے ہوں گے ۔
ڈی ڈی سی چیئرپرسن رام بن کار حادثہ میں بچ نکلیں
محمد تسکین
بانہال // پیر کی شام قریب پونے آٹھ بجے ڈی ڈی سی چیئرپرسن ضلع رام بن اور نیشنل کانفرنس لیڈر ڈاکٹر شمشادہ شان کار کے ایک حادثے میں معمولی چوٹوں کے ساتھ بچ نکلی ہیں۔ حادثے کے وقت وہ خود گاڑی چلارہی تھیں اور انہیں اور ان کے پی ایس او کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ ڈاکٹر شمشادہ شان نے کشمیر عظمی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈی سی آفس رام بن سے اپنے گھر واقع سنگلدان واپس آرہی تھیں کہ گھر سے تھوڑی دوری پر واقع چندیل موڑ دلوہ کے پاس سلپ کی وجہ سے ان کی گاڑی سڑک پر پلٹ گئی تاہم وہ اور ان کا محافظ محفوظ رہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک رام بن ضلع ہیڈ کواٹر میں ان کیلئے سرکاری رہائش اور دفتر نہ ہونے کی وجہ سے انہیں عوامی مسائل کی خاطر روزانہ ضلع ہیڈکوارٹر رام بن آنا جانا پڑتا ہے جو وقت کے زیاں کے ساتھ ساتھ دیگر مشکلات کا باعث بھی بنتا ہے۔
مشیر بصیر خان کا عوامی دربار | 7 ؍اپریل کو ادھیوگ بھون جموں میں
جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان پہلے عوامی شکایات کی سنوائی کنونشن سینٹر جموںمیں کرنے والے تھے لیکن اب جگہ تبدیل کر کے ادھیوگ بھون جموں میں عوامی شکایات کی شنوائی کریں گے ۔تاہم تاریخ اوروقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔عوامی وفود و اَفراد جو اَپنی شکایات اورمطالبات حکومت کی نوٹس میں لانا چاہتے ہیں وہ مذکورہ مقام پر 7؍ اپریل کو صبح ساڑھے 11بجے ادھیوگ بھون جموں میں مشیر سے مل سکتے ہیں ۔ وفود و اَفراد جو مشیر سے ملنے کے خواہشمند ہوں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اُن کے دفتری فون نمبرات 9797776541 اور 7889805669 پر ملاقات کا تعین کر سکتے ہیں ۔ مشیر سے ملنے کیلئے مذکورہ جگہ آنے والے اشخاص کو کووِڈ۔ 19 رہنما خطوط اور پروٹوکول پر عمل پیرا رہنے اور وفود کا تین ارکان پر مشتمل ہونے کی درخواست کی گئی ہے ۔
ممبران کیلاک جیوتیش ایویم ویدک سنستھان ٹرسٹ ،ایس ایس جین سبھا لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقی
جموں// شری کیلاک جیوتیش ایویم ویدک سنستھان ٹرسٹ اور ایس ایس جین سبھا کے ممبران نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔شری کیلاک جیوتیش ایویم ویدک سنستھان ٹرسٹ کے ایک وفد نے جس کے صدر مہنت روہت شاستری کی سربراہی کر رہے تھے ،نے سنسکرت زبان کے فروغ اور تحفظ سے متعلق مختلف امور کی پیش کش کی۔دریں اثنا لیفٹیننٹ گورنر نے سنسکرت کے ممتاز سکالر پروفیسر مدن موہن جہا کو ’’کیلاک سنسکرت رتن پورسکار 2021 ‘‘سے نوازا جسے کیلاک جیوتیش اویم ویدک ادارہ ٹرسٹ نے دیوانی سنسکرت کے فروغ میں نمایاں کام کرنے پر حاصل کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے پروفیسر مدن موہن جہاکو مبارکباد پیش کی جو سینٹرل سنسکرت یونیورسٹی ، شری رنبیر کیمپس جموں کے ڈائریکٹر بھی ہیں اور انہوں نے اپنی کتابوںمیں سنسکرت زبان کے فروغ کے لئے ان کی کوششوں کی تعریف کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ زبان ایک ثقافتی شناخت ہے اور اس کے تحفظ اور ترویج کے لئے ہرشراکت دار کی جانب سے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔اِس موقعہ پرایڈوکیٹ پون کھجوریہ، راکیش گندوترا اور ٹرسٹ کے ممبران بھی موجود تھے۔بعد میں ایس ایس جین سبھا جموں کے ایک وفد کی سربراہی اس کے جنرل سیکرٹری سندیپ جین کر رہے تھے ، لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی اور انہیں ان سے متعلق امور اور مطالبات سے آگاہ کیا۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر کو گوروکل کی قدیم روایات کے مطابق قدر پر مبنی تعلیم فراہم کرنے کے لئے ایک تعلیمی انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے اپنے مستقبل کے منصوبے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ممبروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان کی جانب سے پیش کردہ تمام معاملات کو جلد از جلد ازالہ کرنے کے لئے توجہ مرکوز کی جائے گی۔جائز مطالبات کو پورا کرنے کے لئے ترجیحی بنیاد پرتوجہ دی جائے گی۔
کشتواڑ پولیس نے خاتون کو خودکشی کرنے سے بچایا
کشتواڑ//کشتواڑ میں پولیس نے ایک خاتون کو خود کشی کر نے سے بچالیا۔پولیس ذرائع کے مطابق منگل کو قریب 11 بجے بندھارکوٹ زیارت کے گریڈ انچارج اجیت کمار نے اطلاع دی کہ ایک خاتون تنزیمہ بیگم زوجہ تنویر احمد ساکنہ چیرہاڑ کشتواڑ عمر 32 سال زیارت کے قریب بندھارکوٹ پل سے دریائے چناب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کررہی ہے تاہم بندھارکوٹ پل پر تعینات ایس پی او عبدل غنی و ایس پی او عبدالرشید نے بروقت کارروائی کی اوردریا میں چھلانگ لگانے سے پہلے مذکورہ خاتون کو پکڑ لیا اور اسکی قیمتی جان بچائی۔مناسب کونسلنگ کے بعد مذکورہ خاتون کو سپردنامہ کے بعد اپنے شوہر کے حوالے کردیا گیا ہے۔
شراب کی دکان پر 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد
کشتواڑ// ایڈجیکیٹنگ آفیسر کشتواڑ (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر) پون پریہار کی عدالت نے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈ ایکٹ (ایف ایس ایس اے) کے تحت طے شدہ اصولوں پر عمل نہ کرنے پر شراب کی دکان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔اسسٹنٹ کمشنر (فوڈ) سیفٹی ، شبیر احمد فریدی کی مجموعی نگرانی میں فوڈ سیفٹی آفیسر رجنی بھگت کی سربراہی میں عہدیداروں کی ایک ٹیم نے ضلع کشتواڑ کے بلاک کشتواڑ میں آؤٹ لیٹ کا معائنہ کیا جس میں انھوں نے لوگوں کو فراہم کردہ مس برینڈ وسکی کو پایا۔اس کے نتیجے میں شراب کی دکان کے مالک پر ایف ایس ایس اے 2006 کی دفعہ 26/52 اور قانون 2011 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اے ڈی سی کے سامنے طلب کیا گیا تھا ، جو فوڈ سیفٹی محکمہ کے ایڈجکٹنگ آفیسر بھی ہیں۔ اور ایف ایس ایس اے کی مختلف شقوں کے تحت جرمانہ عائد کیا۔
ڈوڈہ میں ٹیکہ کاری اور کووڈ ٹیسٹنگ عمل میں تیزی
ڈوڈہ //ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے ویکسین دینے اور کووڈ ٹیسٹنگ عمل میں تیز لانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشور لعل نے آفیسران کا ایک اجلاس منعقد کیا جس کے دوران سب ڈویژن سطح کی کمیٹی بنائی گئی تاہم اس مہم میں تیزی لا کر عوام کوویکسین فراہم کی جائے ۔اجلاس کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے نمونے جمع کرنے ،ٹیسٹنگ کی شرح اور طریقہ کار ،دوباری سے قرنطینہ سنٹروں کا قیام عمل میں لانے جیسے معاملات پر تفصیلی بات چیت کی ۔انہوں نے آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ سو فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے آپسی اشتراک سے کام کریں ۔انہوں نے شعبہ صحت کے ملازمین و آفیسران کوہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے پلان مرتب کیا جائے ۔آفیسر موصوف نے نوڈل آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ کسی بھی مشکل وقت کیساتھ نمٹنے کیلئے پوری طرح سے تیار رہیں ۔
رام بن انتظامیہ کا اجلاس منعقد | امر ناتھ یاترا کیلئے پانی کی فراہمی کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
رام بن //ضلع رام بن میںامر ناتھ جی یاترا 2021(SANJY 2021)کیلئے پینے کے صاف پانی کی قلت کو دور کرنے اور اضافی پانی فراہم کرنے کے سلسلہ میں ضلع انتظامیہ کا اجلاس ڈی سی رام بن مسرت اسلام کی قیادت میں منعقد ہوا ۔اس اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رام بن ،ایگز یکٹو انجینئر جل شکتی ودیگر اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رام بن جو کہ SANJY 2021 کے نوڈل آفیسر بھی ہیں ،نے اجلاس کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کے متعدد علا قوں میں پانی کی قلت کو دور کرنے اور اضافی پانی سپلائی کرنے اور سابقہ 4ہزار گیلن سے بڑھا کر 10ہزار گیلن کرنے کیلئے اضافی ٹینکر لگائے گئے ہیں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکمہ جل شکتی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ یاتریوں کیلئے پینے کے صاف پانی کا معقول بندوبست کیا جائے ۔اجلاس کے دوران پانی کو ذخیرہ کرنے جیسے انتظامات پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔
کشتواڑ میں جل شکتی ابھیان ریلی
کشتواڑ //ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے نیو ڈی سی کمپلیکس سے جل شکتی ابھیان ریلی کو ہری جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا ۔اس ریلی میں فیزیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے آفیسران اور طلباء نے بھی شرکت کی ۔محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کی جانب سے منعقد کی گئی ریلی کی قیادت شعبہ کے ڈسٹر کٹ آفیسر کررہے تھے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہاکہ ضلع بھر میں پانی کے بچائو کے سلسلہ میں عوام کوبیداری کرنے کیلئے بیداری ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا ۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پانی کا ضائع ہونے سے بچایا جائے جبکہ اس سلسلہ میں عوام کو بھی بیدار کیا جائے ۔انہوں نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے گھروں میں پانی کے بچائو کیلئے مختلف نوعیت کے اقدامات اٹھائیں ۔انہوں نے محکموں کے اعلیٰ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے زیر تحت ملازمین جن کی عمر 45برس سے زائد ہے ،کو ویکسین لگوانے کے عمل کو یقینی بنائیں ۔
سنگلدان میں مشروم کی کاشتکاری کیلئے تربیتی کیمپ
رام بن //سیلف ہیلپ گروپ نے محکمہ زراعت سے تربیت حاصل کرنے کے بعد سنگلدان کے علاقے میں مشروم کی کاشت شروع کردی ہے۔ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر ، این آر ایل ای رام بن کے مطابق ، یہ اقدام مرکزی حکومت کے مائیکرو انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) سکیم کے ساتھ منسلک ہونے کے لئے سیلف ہیلپ گروپ کے رضا کاروں کو نئی سمیت فراہم کرنے اور ریونیو حاصل کر نے کے سلسلہ میں لائن محکموں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔اے ای او سنگلدان کی نگرانی میں 31 سے زیادہ سیلف ہیلپ گروپ کو تربیت دی گئی۔اس دوران جانکاری فراہم کی گئی کہ 27دنوں کی مدت میں مشروم اگانا شروع ہوجائیں گے جبکہ ان کیلئے ساز گار درجہ حرارت کے سلسلہ میں بھی مکمل جانکاری فراہم کی گئی ۔