سڑک حادثات میں خاتون سمیت تین زخمی
محمد تسکین
بانہال//بارشوں کی وجہ سے سڑک پر پیدا ہوئی پھسلن کی وجہ سے رامسو اور ناچلانہ کے درمیان ایک ٹاٹا سومو اورتویرا گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کی وجہ سے ایک خاتون سمیت تین مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس اور رضاکاروں کی مدد سے زخمیوں کو بانہال ہسپتال پہنچایا گیا جہاں تمام زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے اور انہیں ہسپتال سے رخصت کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مسافر گاڑیوں کی یہ تصادم آرائی سڑک پر بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہوئی پھسلن کی وجہ سے پیش آئی۔ اس دوران جمعہ کی شام پیڑاہ اور سنیچر کے روز ناچلانہ کے نزدیک دو ٹرک سڑک پر پلٹ گئے تاہم دونوں ٹرکوں میں سوار افراد معمول خراشوں کے ساتھ بچ نکلے ہیں۔
ہائرسکینڈری سکول تریگام میں فریڈم رن کا اہتمام
کشتواڑ//محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کشتواڑ نے بلاک تریگام میں آزادی کا امرت مہااتسو کے بینر تلے آزادی دوڑ کا اہتمام کیا جس میں کوویڈ 19 سیفٹی پروٹوکول کا خیال رکھا گیا۔ایونٹ کا موضوع نوجوانوں کو مختلف ریس ایونٹس ، جسمانی فٹنس ، طاقت ، اور کیلوریز جلانے اور صحت پر مجموعی اثرات کے لیے حوصلہ افزائی کرنا تھا۔رن کو مہمان خصوصی ارشاد احمد سرپنچ کرول بی نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ایونٹ کی اچھی طرح سے منصوبہ بندی DYSSO کھارتی لال شرما نے کی تھی جو کہ حکومت HSS سرتھل سے شروع ہوئی تھی۔
رہبر تعلیم ٹیچرس فورم زون گول کا وفد
نئے زونل ایجوکیشن آفیسر سے ملاقی
زاہدبشیر
گول//جموں وکشمیر رہبر تعلیم ٹیچر فورم زون گول کا وفد نئے زونل ایجوکیشن آفیسر سے ملاقی ہوا ۔ٹیچرس فورم کے زونل صدر مشتاق احمد سہمت کی صدارت میں نئے زیڈ ای او گول کو چارج سنبھالنے پر ان سے ملاقات کی اور انہیں مبارک باد دی ۔ اس موقعہ پر ٹیچرس فورم نے ٹیچر طبقہ کو پیش آنے والے مسائل بھی نئے زیڈ ای او کے سامنے رکھے اور مطالبہ کیا کہ جن اساتذہ کو محکمہ صحت کی کچھ ذمہ داریاں دی ہیں وہاں سے انہیں فارغ کیا جائے تا کہ یہ استاد کیمونٹی کلاسوں کا بندو بست کر سکیں کیونکہ بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے ۔اور ان اداروں میں کمیونٹی کلاسیں شروع ہو چکی ہیں۔علاوہ ازیں دیگر مسائل جیسے این پی ایس اساتذہ جنہوں نے جی پی اور بی ایڈ کے نامکمل نتائج میں کٹوتی کی ، اس موقعہ پر زیڈ ای او نے ان کے مسائل سنے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو حل کیا جائے گا ۔
پچا س سے زائد نوجوانوں کی لوک جن شکتی پارٹی میں شمولیت
زاہد بشیر
گول//حال ہی میں گول کے سیاسی اُفق پر آنے والی سیاسی پارٹی لوک جن شکتی پارٹی جو اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں آئی ہے قریباً ایک ماہ سے لگا تار اس پارٹی میں کافی تعداد میں نوجوانوں نے شمولیت اختیار کی ۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت ضلع صدر لوک جن شکتی پارٹی صدام حسین گنائی کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں محمد امین وانی سکریٹری یوتھ ونگ ، حشمت علی اور اعجاز احمد بھٹی زونل صدر رام بن بھی موجود تھے ۔ اس موقعہ پر تمام نوجوانوں نے یک جھٹ ہو کر پارٹی کے لئے ایمانداری سے کام کرنے کا وعدہ کیا ۔ اس موقعہ پر صدام حسین ضلع صدر نے کہاکہ افسوس کا مقام ہے کہ آج اکیسویں صدی میں بھی پڑھے لکھے نوجوانوں کے ساتھ استحصال ہو رہا ہے ۔ جہاں ایک طرف سے بےروزگاری کی وجہ سے نوجوان ذہنی شکار ہو رہا ہے وہیں دوسری جانب انتظامیہ بڑے بڑے عہدیدار بھی اک نہیں سنتے۔
بجلی تاریں گرنے سے متعدد بھیڑ ہلاک
عاصف بٹ
کشتواڑ//قصبہ کشتواڑ سے چند کلو میٹر دور بنررابن کے مقام پر بعد دوپہر بجلی کی ترسیلی لاین گرنے سے کئی بھیڑ ہلاک ہوئے۔یہ حادثہ بعد دوپہر اس وقت پیش آیا جب بکروالوں نے نزدیکی اپنا ڈیرہ لگایا ہوا تھا۔اس دوران بجلی کی ترسیلی لاین گرگئی اور 6کے قریب بھیڑیں اسکی زدمیں آکرہلاک ہوئیں۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے جلد ازجلد معاوضہ فراہم کرنے کی مانگ کی ہے۔