آرپارتجارت
چکاں داباغ سے 32ٹرک آرپار ہوئے
پونچھ//آرپارتجارت کے سلسلے میںحکام کی جانب سے چکاں داباغ کراسنگ پوائنٹ پونچھ سے 32 ٹرک آرپارہوئے۔ذرائع کے مطابق مختلف اشیاء سے 28لدے ہوئے ٹرک سرحدپاربھیجے گئے اسی طرح سرحدپارسے اس طرف 4ٹرک آئے ۔
محکمہ تعلیم کے تین افسران کے اعزازمیں الواعیہ
راجوری//گولڈن انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن راجوری نے ایمپلائزکنفیڈریشن کے صدرصابرچوہدری کے اشتراک سے محکمہ تعلیم کے تین آفیسران کی سبکدوشی کے سلسلہ میںالوداعیہ تقریب منعقدکی ۔اس دوران تقریب میں مقررین نے اندرجیت شرما پرنسپل ڈائٹ ،الطاف چوہدری جوائنٹ سیکریٹری بورڈ آف سکول ایجوکیشن اور پردیپ کمارشرما ڈائٹ پرنسپل راجوری کی محکمہ تعلیم میں خدمات پرروشنی ڈالی گئی۔اس دوران مقررین نے مذکورہ افسران کی خدمات کوناقابل فراموش قراردیا۔اس موقعہ پر چیف پلاننگ آفیسرراجوری عبدالحمید،حاجی غلام عباس ،محمدصادق، محمدشوکت ،صابرچوہدری، ظفرامین میر،انورچوہدری حمید، محمدبشیر،تنویرخان ،عبدالحمید،عمران کٹاریہ ودیگران وگورنمنٹ اورپرائیویٹ سکولوں کے تدریسی وغیرتدریسی عملہ کے اراکین بھی موجودتھے۔
رمساکے تحت پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کاآغاز
راجوری//محکمہ تعلیم نے آرایم ایس اے سکیم کے تحت محکمہ تعلیم کے ملازمین کیلئے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کااہتمام کیاجس کاافتتاح پرنسپل ڈائٹ راجوری پردیپ کمارنے ڈائٹ ومحکمہ تعلیم کے افسران کی موجودگی میں کیا۔اس دوران بتایاگیاکہ تربیتی ورکشاپ کامقصد اساتذہ کی صلاحیتوں کوجلابخشنااوران میں قائدانہ صلاحیتیںپیداکرناہے۔ ورکشاپ میں 42اداروں کے سربراہ حصہ لے رہے ہیں۔اس موقعہ پر ڈائٹ راجوری کے پرنسپل پردیپ کمارشرما نے کہاکہ محکمہ تعلیم کی کوشش ہے کہ ملازمین کوبہترین تربیت دی جائے۔
ایس آراو520 عارضی ملازمین کیساتھ بھدامذاق :شاہنواز
سرنکوٹ //پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شاہنوازچوہدری نے وزیرخزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے حالیہ ایس آراو520کوڈیلی ویجروں اورکیجول لیبررس کے ساتھ بھدامذاق اور اس ایس آراوکوہزاروں ڈیلی ویجروں جوکئی دہائیوں سے مختلف محکموں میں خدمات دے رہے ہیں کیلئے میٹھازہرقراردیا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ ڈیلی ویجروں ،کیجول لیبروں کی مستقلی کیلئے وہ پالیسی لاگوکی جائے جو1994 میں اختیارکی گئی تھے اورجس کے تحت سات سال مکمل کرچکے عارضی ملازمین کومستقل کیاگیاتھا۔ ریاستی حکومت کے 60ہزار عارضی ملازمین کو مستقل ملازمت فراہم کرنے کے فیصلہ کودھوکہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ان ملازمین کی چندہزار تنخواہ بڑھائی گئی ہے جبکہ ان کا درجہ بدستور ڈیلی ویجر جیساہے ۔یہاں جاری بیان میں شاہنوازچوہدری نے کہاکہ ملازم تو ملازم ہوتاہے جس کو باقاعدہ ہر ایک سہولت کا فائدہ ملتاہے لیکن یہ کیسی مستقل ملازمت کہ نہ ہی پنشن کی سہولت رکھی گئی ہے اور نہ ہی دیگر ملازمین کے برابر تنخواہیں دی جائیںگی ۔ انہوںنے کہا’’یہ ملازم نہ ہوا بلکہ ڈیلی ویجر کی تنخواہ بڑھادی گئی ہے، تنخواہ بڑھاکر اسے 4500سے 10000کردیاگیاہے ‘‘۔شاہنوازچوہدری نے کہاکہ وہ یہ مانتے ہیںکہ حکومت نے عارضی ملازمین کے حوالے سے کچھ اقدام کیاہے لیکن وہ اتنا بھی بڑانہیں کہ اس کی اس طرح سے تشہیر کی جائے جیسا حکومت کررہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یہ تشہیر تب اچھی لگتی جب ان عارضی ملازمین کو بھی دیگر ملازمین کے برابر تنخواہ دی جاتی اور ان کوپنشن سمیت دیگر فوائد بھی ملتے ۔انہوںنے کہاکہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ جس نے دس سال نوکری کی ہے اس کو دس ہزار روپے تنخواہ دی جائے ، جس نے پندرہ سال کی ہے اس کو پندرہ ہزار اور جس نے بیس سال کی ہے اس کو بیس ہزار روپے تنخواہ دی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ ایسا سلوک ناانصافی ہے اور آج دس ہزار کچھ بھی معنی نہیں رکھتے اس لئے حکومت کو جاری کردہ ایس آراو پر نظرثانی کرنی چاہئے اور ان ملازمین کے ساتھ بھی وہی سلوک کیاجائے جو دیگر ملازمین کے ساتھ کیاجاتاہے کیونکہ یہ پہلے ہی بہت پریشانیاں اور مسائل دیکھ چکے ہیں۔
محکمہ پرجنگلاتی اراضی کے تحفظ میں ناکام رہنے کاالزام
جا وید اقبال
مینڈھر//ریا ستی حکومت اور محکمہ جنگلات کی جانب سے جنگلات کو بچانے کیلئے محکمہ سوشل فا رسٹری کی جانب سے جنگلات کی زمین میں کلو ز بنا ئے جا رہے ہیں لیکن محکمہ کے اعلی افسر ان جنگلات کی زمین کے بجا ئے اپنی نجی اور رشتہ دور وں کی زمینو ں کی تا ر بند ی کرر ہے ہیں، تا کہ جنگلات کے بد لے نجی زمینو ں کی حفا طت کی جائے ۔ اس سلسلہ میں محمد جمیل، خو ر شید احمد، اکبر حسین نے بتا یا کہ محکمہ سوشل فا رسٹری کے اعلی افسر ان نے گلہو تہ اور سڑ ھو تی میںجنگلات کی زمین کلو ز بنا نے اپنی نجی زمینو ں کی تا ر بند ی کر رہے ہیں۔ لو گو ں نے محکمہ سو شل فا رسٹری کے ایک آفیسر پر الز ام لگا تے ہوئے کہا کہ متعلقہ افسر محکمہ جنگلات کی زمینو ں کے بجا ئے اپنے رشتہ دارو ں کی زمینو ں کی تار بند کر رہا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ علا قہ میںجنگلات کی زمین پر لو گ قبضہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سرکا ر لا کھو ں روپے خر چ کر کے جنگلات کی زمین پر کلو ز بنا رہی ہے لیکن محکمہ کے ملا زمین جان بو جھ پر جنگلا ت کی زمین کو تباہ کر رہے ہیں۔ اور سرکا ری زمین خفا ظت کر نے میں نا کا م ہو رہے ہیں۔ ا نہو ں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے اعلی ملا زمین فو ری طور پر رشوت خو ر ملا زمین کے خلاف کا روائی کر یں اوراگر کوئی ملا زم رشوت خوری میں ملو ث پا یا جا تا ہے تو اس کے خلاف قانونی کا روائی کی جائے تا کہ جنگلا ت کی جا ئد اد کو بچایا جا ئے ۔ اس سلسلہ میں جب انچا ر ج رینج افسر سوشل فا رسٹر ی مینڈھر سرنکوٹ شمیم احمد سے بات کی گئی تو اس کا کہنا تھا کہ میں کا غذات دیکھ کر بتاو ں گا کہ پول لو گو ں کی نجی زمینو ں کیلئے ہیں یا محکمہ جنگلات کی زمین کو بچانے کے لئے دیے جا تے ہیں جبکہ ڈی ایف او پونچھ سے رابطہ کیا گیا تو انہو ں نے فو ن نہیں اٹھایا۔
نوجوانوں میںمنشیات کی طرف بڑھتارجحان باعث تشویش
حسین محتشم
پونچھ// چیرمین اویک اانڈیا ایاز مغل نے خطہ پیر پنجال کے نوجوان نسل میںمنشیات کی وباء پھیلنے پر فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب کسی قوم کو تباہ کرنا مقصود ہو تواسکی نوجوان نسل کو تعلیم سے دور کر کے اسے نشے کا عادی بنا دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نشے کی وجہ سے نوجوان نسل اخلاقیات کے معیار سے گر جاتی ہے اوراسکی قوّتِ مقابلہ ختم ہو جاتی ہے پھر ایسی قوم پر حکومت کرنا یا اسے تباہ کرنابیحد آسان ہو جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ خطہ پیر پنجال کی کہانی بھی اب کچھ اسی طرح ہے۔ تعلیم کے میدان میں تو نوجوان کافی آگے نکل چکا ہے۔ ریاست کے دیگر حصوں سے مقابلہ بلکہ ان سے آگے نکلنے کا نا صرف حوصلہ رکھتے ہیں بلکہ ایسا کرنے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔لیکن اس کے ساتھ ایک فکر بھی بے چینی کا سبب بنتی جا رہی ہے۔ منشیات کا زہر نوجوان نسل کی رگوں میں خون کی طرح بہہ رہا ہے۔ حالانکہ ریاست جموں و کشمیراسکی ذد میںآ چکا ہے لیکن خطہ پیر پنجال تو مانو اپنا نام سر فہرست کروانے کی ضد پر اڑا ہو۔نوجوان نسل اسکی پکڑ میں اس طرح آچکی ہے کہ اسکی بربادی کے عنصر نظر آنے لگے ہیں۔زہر کا کاروبار کرنے والے چند لوگ نوجوانوں کی لاشوں پر اپنا آشیاناں بنا رہے ہیں۔ یہ لوگ ہمارے ہی بیچ رہ کرہمارے نو جوانوں موت کی تجارت کرتے ہیں۔ اور ہم ایک شرمناک خاموشی اختیار کر کہ بیٹھیں ہیں۔ ایاز مغل نے مذید کہا کہ افیون اور چرس جیسی منشیات بیرونی ممالک سے ہمارے ملک میں داخل ہوتی ہے لیکن اس سے زیادہ آسانی سے ہم اپنے بچوں کے خون میں داخل ہونے دے رہے ہیں۔ لوگ اپنے بچوں کو دوسرے شہر و ں میںمیں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے بھیجتیں ہیں لیکں انکوں کیا خبر کہ انکے بچوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ کیا انکو یقین ہے کہ انکے بچے اس زہر سے محفوظ ہیں۔ درجنوں مثالیں موجود ہیں جس میں ایک ماں نے اپنی کوکھ اجڑتے دیکھا ہے۔ ایک باپ نے اپنی خوابوں کو چکنا چور ہوتے دیکھا ہے۔ یہی وقت ہے کہ بیدار ہو جائے اور حکومت سخت کاروائی کرے اور پولیس کے ساتھ ملکر عوام بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنی نسل کو اس زہر سے محفوظ کرے۔
حمید شیخ کی بطور ترقیاتی کمشنر تعیناتی کاخیر مقدم
طارق شال
راجوری/تھنہ منڈی کے سیاسی و سماجی تنظیموں نے چیف انجینئر عبدالحمید شیخ کی بطور ترقیاتی کمشنر تعیناتی پر خیر مقدم کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔ مغل روڈ جائنٹ ایکشن کمیٹی تھنہ منڈی کے قائم مقام چیر مین حاجی عبدالرشید شال، راجوری ڈیولپمنٹ فورم صدر شوکت احمد شال، ٹریڈ یونین لیڈر طاہر احمد شال۔سرپنچ، افتاب جاوید ڈار، سرپنچ. رئیس احمد ڈار، نیشنل ٹریڈ یونین فرنٹ کے ریاستی صدر عبدالغفور ڈار پی ڈی پی لیڈر محمد اقبال رینہ و ریٹائرڈ سب انسپکٹر عبدالرشید شال،شمشیر احمد لون، سماجی کارکن نذیر احمد گنائی،صدر بیو پار منڈل تھنہ منڈی حاجی غلام محی الدین عارف۔عبدالحمید میر ٹھیکیدار۔ محمد فیروز وانی۔ صوبائی نائب صدر نیشنل کانفرنس بشیر احمد وانی نے موجودہ مخلود سرکار کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ عبدالحمید شیخ نے اپنے محکمہ میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کر کے ریاست جموں و کشمیر میں خطہ پیر پنچال کا سر فخر سے اونچا کیا ہے۔ تھنہ منڈی کی سیاسی و سماجی شخصیات نے کہا کہ موصوف نے اپنے محکمہ میں ملازمت کے دور میں مثالی کام کئے جنکی بنیاد پر ریاست کے اس عظیم عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حمید شیخ بطور ترقیاتی کمشنر سرحدی اضلاع راجوری اور پونچھ کو ترجیحاتی بنیادوں پر خیال رکھیں گے۔چونکہ سرحدی اضلاع راجوری پونچھ ریاستی سرکاروں کی نظروں سے ہمیشہ اوجھل رہے ہیں۔
یونین لیڈر کے اعزاز میں الوداعی تقریب
تھنہ منڈی //تحصیل صدر پی ایچ ای ایمپلائز ایسوسی ایشن تھنہ منڈی محمد بشیر خان محکمہ میں اپنی 33سالہ مدت ملازمت پوری کر نے کے بعد سبکدوش ہو ئے۔اس سلسلہ میں انٹک ضلع صدر طاہر احمد شال کی طرف سے تھنہ منڈی میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں معززین سمیت تحصیل سطحی آفیسر ان ،محکمہ کے اعلیٰ آفیسر ان اور ملازمین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر بولتے ہو ئے محکمہ کے اعلیٰ آفیسر ان نے محمد بشیر خان کی جانب سے دی گئی عوامی خدامات کی تعریف کر تے ہو ئے کہاکہ انہوں نے اپنی پوری ملازمت کے دور ان عام لو گو ں کی خدمت کرنے کیساتھ ساتھ ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی انجام دی ہے۔تاہم اپنی ملازمت کے دور ان انہو ں نے تحصیل کے مختلف علا قوں میں عوامی سہولیات کیلئے محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے قائم کی گئی اسکیموں پر خدمات انجام دی ہیں۔تاہم انہوں نے اس دور ان ملازمین کو درپیش مسائل کو حل کر وانے میں بھی ایک اہم رول ادا کیا ہے۔اس دور ان گورنمنٹ مڈل سکول تھنہ منڈی میں الوداعی تقریب زیر صدرات سردار حاکم دین خان منعقد کی گئی تھی تاہم پرو گر ام میں نظامت کے فر ائض شبیر خان صوبائی صدر نے انجام دئیے جبکہ ضلع صدر طاہر شال کی جانب سے محمد بشیر خان کے اعزاز میں منعقد کی گئی اس الوادعی تقریب میں جنرل سیکرٹری بشیر احمد ملک ،مقصود صابر ،عبدالرشید چوہدری کے علا وہ تحصیلدار منجا کوٹ محمود خان۔شکیل احمد میر بلاک صدر کانگریس۔مشتاق احمد شال بلاک صدر این سی،سی ایچ او تنویر خان ،پہاڑی پیپلز مومنٹ کے چیر مین شہباز خان ،محمود صادق خان ،کے علا وہ محکمہ پی ایچ ای کے ملازمین ،سیاسی ،مذہبی جماعتوں کے ارکان ودیگر ان نے بھی شرکت کی۔
محلہ شیش محل میں گندگی کے ڈھیر
مقامی لوگوں کامیونسپل کونسل پونچھ کیخلاف احتجاج
حسین محتشم
پونچھ//قصبہ پونچھ کے محلہ شیش محل میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں کی جانب سے نیشو شرما کی قیادت میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جہاں مقررین نے محکمہ میونسپل کونسل کی ناکس کارکردگی پر موجودہ مخلوط سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پوری ریاست کی عوام مسائیل سے دوچار ہے۔ان لوگوں نے ضلع انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ بھی اپنا کام نہیں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخی شیشی محل کی دیوار کے بالکل ساتھ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کے مطلق وہ محکمہ میونسپل کونسل کے افسران کو بار بار متوجہ کر چکے ہیں لیکن وہ لوگ ہیں کہ یقین دہانی کے علاوہ کچھ نہیں کرتے ۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنرسے مداخلت کی اپیل کی۔رابطہ کرنے پر میونسپل کونسل کے چیف ایگزیکیٹیو افسر ارشاد حسین صوفی نے کہا کہ محکمہ کے صفائی کرمچاری ہر روز قصبہ کے تمام محلہ جات کی صفائی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب جب انھیں خبر ملی ہے تو وہ خود جارکر وہاں کا جائزہ لیکر صفائی کروائیں گے۔