ڈگری کالج ڈوڈہ میں پی جی کلاسز شروع کرنے کا مطالبہ
ڈوڈہ کی مختلف سماجی انجمنوں کی جانب سے 7فروری کو دھرنا کا اعلان
محمد اسحٰق عارف
ڈوڈہ//گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ میں پوسٹ گریجویشن کلاسز شروع کرنے انڈر گریجویشن سطح پر نئے مضامین متعارف کرنے و معیاری بنیادی ڈھانچہ کی کمی پوری کرنے کے لئے ایک کلاس رومز کمپلکس کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے ڈوڈہ کی مختلف سماجی انجمنوں نے سات فروری بروز بدھوار ڈوڈہ میں ایک پر امن دھرنا کا اعلان کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ڈوڈہ کے چودہ سالہ دیرینہ مطالبہ پورا کرنے کے لئے اقدامات کرے آج ڈوڈہ میں منعقد ہونے والے اِجلاس میں چناب سٹیزن فورم کے صدر محبوب احمد ٹاک، فورم فار پیس کے کنوینر نصیر احمد کھوڑا، ڈوڈہ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر محمد اقبال بلوان، ضلع بیوپار منڈل کے صدر خواجہ کرامت اللہ نہرو، ڈی ۔ آر ۔ ڈبلیو ۔ اے کے سربراہ فرید احمد نیائیک ڈوڈہ سٹوڈنٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کی کسوی نور ،ڈوڈہ ڈیویلپمنٹ فرنٹ کے صدر اشتیاق احمد دیو، معروف ٹریڈ یونین رہنما غلام حسن پامپوری، نے حکومت کو ڈوڈہ کے ساتھ ہونے والی ناانصافی ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ریاست کے ڈیڈھ درجن کالجوں میں حکومت نے خود بخود انڈر گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن سطح کے لئے نئے مضامین متعارف کرانے کے لئے منظوری دی ہے مگر ہمارا ڈوڈہ کالج گزشتہ سولہ برسوں سے مسلسل نظر انداز ہے جس وجہ سے عوامی حلقوں اور زیر تعلیم بچّوں میں غم و غصّہ ہے اور خود چیف منسٹر محبوبہ مفتی و ایم۔ایل۔اے ڈوڈہ کی مداخلت کے باوجود حکومت و محکمہ اعلیٰ تعلیم کی خاموشی نے کئی سوالات پیدا کئے ہیں اور اس بے چینی کو ختم کرنے کے لئے ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرنا ضروری ہے اور اگر آٹھ فروری کو منعقد ہونے والے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ہونے والے اجلاس میں ہمارے مطالبات کو غور نہ کیا گیا اور اْس کے بعد کے حالات کی حکومت خود ذمہ دار ہو گی۔
پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ کے تحت1.30 لاکھ روپے جرمانہ عائد
کشتواڑ//تحصیل ناگسینی ،پُلر کے ایک باشنے شاہ فیصل کی ایک شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے ضلع کے دو پٹواریوں پر 1.30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق درخوسات دہندہ نے ضلع ترقیاتی کمشنر کے پاس روتے ہوئے شکایت کی تھی کہ پٹواری حلقہ بھگانا نے اُ سے گُذشتہ پانچ مہینوں سے پشتینی سرٹیفکیٹ بنانے کے لئے انتخاب جاری نہیں کیا ہے۔ اس شکایت پر تحصیلدار ناگسینی کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی تھی جس نے اپنے رپورٹ میں بتایا کہ تحصیل ناگسینی کے دو پٹواری ریحان نواز اور کیول کرشن جے اینڈ کے پبلک سروس گارنٹی ایکٹ کے تحت مقررہ مدت میں درخواستوں کا نپٹارہ نہیں کرتے ہیں۔تحصیلدار مذکورہ نے مزید عرضداشت کی کہ ان دونوں پٹواریوں کے پاس ایک ماہ سے زائد عرصہ سے26عدد درخواستیں التوا میںپائی گئی ہیں، جس سے علاقہ کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس رپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے ڈی سی نے ہر ایک پٹواری پر 65000روپے کا جرمانہ عائد کیا ، ڈی سی نے تمام مقرر کردہ افسرون سے پی جی ایس ایکٹ کے تحت سرعت سے کاروائی کرنے کی ہدایت دی ہے بصورت دیگر خاطی افسروں کے خلاف تحت قوانین کاروائی کی جائے گی۔
ڈوڈہ کی مختلف تنظیموں کی پدما جموال کی وفات پرتعزیت
ڈوڈہ //کشمیر ٹائمز کے ایڈیٹر کی والدہ کے انتقال پر ضلع بھر سے تعزیتی پیغام موصول ہو رہے ہیں۔ضلع کی مختلف سماجی ،سیاسی اور مذہبی تنظیموں نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں پدما جموال کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور غم زدہ کنبہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔اس موقعہ پر ممبران نے غم زدہ کُنبہ خصوصاً پرمود جموال کے ساتھ تعیزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کی دعا کی ہے۔تعزیت کرنے والوںمیں صدر بیوپار منڈل ڈوڈہ کرامت اللہ نہرو، صدر چناب ویلی جرنلسٹ ایسو سی ایشن نصیر کھورا، سماجی کارکُن و کالمنسٹ اشتیاق احمد دیو ، سرپرست وائی ایس سی سی ڈوڈہ منظور احمد بٹ،صدر این ایچ ایم ایمپلائز ایسو سی ایشن فیضان اے ترنبو،صدر ایل پی ای ایف نیاز احمد راہی، سینئر لیڈر ایل پی ای ایف غلام حسن پانپوری، سینئر صحافی کشمیر ٹائمز سید اللہ رنگریز ،فیاض احمد پانپوری،سید ریاض احمد،محمد اسحاق عارف ،عابد پانپوری ،محمد اصغر بٹ و دیگران شامل تھے۔
شیرگواڑی میں انٹر مدرسہ ٹگ آف وار مقابلہ منعقد
کشتواڑ//کشتواڑ کے نوجوانوں میںمقامی کھیلوں کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو مشغول کرنے کے لئے فوج کی جانب سے سنیچر کے روز ضلع کے شیرگواڑی میں بین مدرسہ ٹگ آف وار مقابلہ کا اہتما م کیا گیا ۔ضلع کے نوجوانوں کے لئے فوج نے اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے لئے ایک موقعہ فراہم کیا ،تاکہ وہ خود اعتمادی کا مظاہرہ کر سکیں۔اس ایونٹ میں چار ٹیموں نے شرکت کی۔مئیچ لیگ کم ناک اوٹ بنیادوں پر قائم کئے گئے تھے، جسکا آخری مئیچ بھالنہ اور ناگنی گڑھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔ناگنی گڑھ ٹیم نے بھالنہ ٹیم کو شکست دیکر چمپئین ٹرافی حاصل کی۔فاتح اور دوسرے نمبر کی ٹیم کو ٹرافی اورا نفرادی انعامات سے نوازا گیا ۔ ایوئینٹ میں تقریباً 50مقامی لوگوں نے شرکت کی۔خطہ کے نوجوانوں نے فوج کی جانب سے ایسا ایونٹ منعقد کرنے پر سراہنا کی اور مستقبل میں بھی ایسے کھیلوں کے ایونٹ منعقد کرنے کی درخواست کی۔
چھاترو ،کشتواڑ میں پالی تھین مخالف مہم کا انعقاد
کشتواڑ//ضلع میں لوگوں کو پالیتھین کے مضر اثرات سے باخبر کرنے کے لئے فوج کی جانب سے سنیچر کے روز چھاترو میں ایک پالی تھین مخالف مہم کا انعقاد کیا گیا ۔مہم میں ضلع کے 78مقامی لوگوں خصوصاً طلاب نے روز مرہ کی زندگی میںپالی تھین کے استعمال کو محدود کرنے کی مہم میں شرکت کی ۔ اس دوران مقامی لوگوں کو پالی تھین کے مضر اثرات اور زمین ، پانی اور ہوا کی آلودگی پر اسکے اثر سے باخبر کیا گیا ۔مہم کے دوران چھاترو علاقہ سے پالی تھین و دیگر ضائع پلاسٹک مناسب ٹھکانے لگانے کے لئے جمع کیا گیا ۔مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے ایسا ایونٹ منعقد کرنے کی کافی ستائش کی اور فوج کا اظہار تشکُر کیا
جموں وکشمیرکوشراب کی لعنت سے پاک بنایاجائے:سروڑی
اندروال کیلئے ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کامطالبہ
جموں//سینئرکانگریس رکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے آج ریاست جموں وکشمیرکوشراب کی لعنت سے پاک کرنے کی مانگ کرتے ہوئے ریاست میں شراب پرمکم پابندی کامطالبہ کیا،سروڑی نے بہارسرکارکے نقش قدم پرچلتے ہوئے ریاستی حکومت سے مانگ کی کہ وہ شراب پرپابندی عائدکرے۔یہاں ایوانِ زیریں میں بولتے ہوئے سروڑی نے شراب پرپابندی کی بھرپوروکالت کی جس پراپوزیشن جماعت کے کئی ارکان اورکابینہ وزیرجاوید مصطفی میر نے بھی لبیک کہا۔سروڑی نے اپنی نشست پرکھڑے ہوتے ہوئے ریاست میں شراب پرمکمل پابندی کی مانگ کی۔نیشنل کانفرنس اور کانگریس ارکان نے سروڑی کے اس مطالبے کی حمایت کی۔حکومت کی اس معاملے پرمسلسل خاموشی پرسروڑی نے اسپیکرکویندرگپتااورحمایت کررہے ارکان قانون سازیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی نشستوں پراُٹھ کھڑے ہوجائیں،اس پرنیشنل کانفرنس، کانگریس وکچھ آزادارکان قانون سازیہ اپنی نشستوں پرکھڑے ہوگئے اور سروڑی کے مطالبے کی بھرپورحمایت کی۔حکومت کی خاموشی پردلبرداشتہ سروڑی نے ایوان میں احتجاجاًواک آئوٹ کیاان کیساتھ دیگرارکان نے بھی واک آئوٹ کیا۔اس سے قبل سروڑی نے ایوان میں بولتے ہوئے خطہ چناب کے ابتربجلی نظام پرحکومت کوآڑے ہاتھوں لیااورکہاکہ جس خطے سے بجلی پیداہوتی ہے،جہاں کے قدرتی خزانے لوٹے جارہے ہیں وہیں بجلی نظام درہم برہم رکھاگیاہے۔سروڑی نے پرانے ضلع ڈوڈہ میں بجلی نظام کی بہتری کیلئے حکومت کی پرزورمانگ کی۔اُنہوں نے سرمائی موسم کے دوران بجلی نظام کی بدحالی پراپنی تشویش سے ایوان کو آگاہ کیا۔سروڑی نے نائب وزیراعلیٰ جوکہ بجلی وزیربھی ہیں سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہاکہ کیاوجہ ہے حکومت خطہ چناب میں آر جی جی وی وائی مرحلہ دوئم کوعملانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے اور غلام نبی آزادکے دورمیں خطے کیلئے 100کروڑ روپے کے پروجیکٹ کی منظوری کے باوجوداس پرکیوںعمل درآمدنہیں ہوپارہاہے؟۔’’باوقار ریتلے ہائیڈروالیکٹریک پروجیکٹ(ایچ ای پی)پربھاجپاکے غنڈوں نے تین برس قبل کام کیوں ٹھپ کروادیا‘‘؟۔سروڑی نے نائب وزیراعلیٰ سے سوال کیااورکہاکہ اگر جی وی کے کام شروع کرنے کیلئے آمادہ نہیں توپھرکمپنی کو بلیک لسٹ کردیناچاہئے اور ازسرنوٹینڈرنگ ہونی چاہئے تاکہ مقامی لوگ وہاں روزگارکمانے کاموقع پاسکیں۔ بحالی ودوبارہ آبادکاری(آر اینڈآر)پروجیکٹ کی عدم منظوری پرحیرانگی ظاہرکرتے ہوئے سروڑی نے کہاکہ اس کے تحت متعددپن بجلی پروجیکٹ خطہ چناب میں آنے تھے جن میں اہم دھونادی، ریتلے، پکل ڈول اوردیگرقابل ذکرہیں، سروڑی نے آراینڈآرپلان کوجلدمنظورکرنے کی مانگ کی تاکہ بے گھرہونے والے کنبوں کی بازآبادکاری یقینی بن سکے اورساتھ ہی مقامی سطح پرتعمیروترقی کے نئے ادوارکھل سکیں۔سروڑی نے اسمبلی حلقہ اندروال میں منظورشدہ رسیونگ سٹیشنوں پرجن میں کاہراہ، چھاترو ، بونجواہ اور درابشالہ شامل ہیں‘جلدکام شروع کرنے کی مانگ کی۔سروڑی نے میڈیااشخاص کیلئے رہائشی کالونی اورارکان قانون سازیہ کیلئے جموںوسرینگرمیں پلاٹس الاٹمنٹ کی مانگ بھی کی۔سروڑی نے ریاست میں جلدبلدیاری چنایوعمل میں لانے کی مانگ دہرائی۔اُنہوں نے ٹھاٹھری میں بس اڈے کی تعمیر جس کافیصلہ ضلع ترقیاتی بورڈ میٹنگ میں مرحوم مفتی محمد سعیدکی سربراہی میں لیاگیاتھا‘کامعاملہ بھی اُٹھایا۔سروڑی نے ٹھاٹھری میں نالے پرسلیب ڈالنے کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ یہاں غلاظت سے طرح طرح کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔سروڑی نے ٹھاٹھری میں شاپنگ کمپلیکس کی تعمیر ،ایم اے سی ٹھاٹھری میں صفائی کرمچاریوں کی تقرری عمل میں لانے، عارضی ملازمین کے اُجرتیں جلدواگذار کرنے کی مانگ کے علاوہ ایم اے سی ٹھاٹھری میں ایف ایس ایل لائٹیں نصب کرنے کی مانگ کی۔سروڑی نے اندروال ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اسمبلی حلقہ نے سیاحتی شعبے کوترقی دینے کی صلاحیتیں موجودہیں۔اُنہوں نے کہاکہ فمبرمیڈوچھاتروعلاقہ میں ایک خوبصورت مقام ہے اور زیڈموڑسے فمبرتک سڑک کی تعمیردرکارہے جو2015میں ضلع ترقیاتی بورڈ میٹنگ میں منظورہوئی تھی،ہنوزتعمیرکی منتظرہے۔سروڑی نے سنگھ پورہ۔وائیلوٹنل کی تعمیرکامطالبہ ایک مرتبہ پھردہراتے ہوئے کہاکہ سیاحتی شعبے کی ترقی کیلئے ان ٹنلوں کی تعمیراہم ہے۔اُنہوں نے کہاکہ چھاترو، بھلیسہ، مڑواہ اور واڑون علاقوں کوسیاحتی نقشے پرلایاجائے۔