ڈوڈہ میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ
ڈی سی نے تمام پروجیکٹوں کے مقررہ مدت میں تکیمل کی ہدایت دی
نمائندہ عظمیٰ
ڈوڈہ // ضلع ترقیاتی کمشنر بھوانی رکوال نے ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے مختلف ایجنسیوں کے ساتھ ایک اجلاس کا انعقاد کیا ۔اُنکے ہمراہ چیف پلاننگ افسر،تعمیرات عامہ سرکل ڈوڈہ کے سُپر انٹنڈنگ انجینئر ،جے کے پی سی سی ڈوڈہ کے جنرل منیجر ،تعمیرات عامہ ڈوڈہ/بھدرواہ/گندو ڈویژن کے ایگزیکٹو انجینئر،چیف میڈیکل افسر ڈوڈہ، اے ڈی پلاننگ کے علاوہ دیگر افسروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں تمام اہم پروجیکٹوں پر کام پر تفصیلی مباحثہ کیا گیا اور ایگزیکوٹنگ ایجنسی سے انتظامیہ کے ساتھ تال ومیل کرکے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ،تاکہ مقررہ نشانہ حاصل ہو سکے۔اس سے قبل ایگزکیوٹنگ ایجنسیوں نے ا پنے اپنے شعبوں کے متعلق مختلف مدعے اُٹھائے جیسے کہ کلئیرنس ، عدالتی معاملات اور ناجائز تجاوزات اُٹھائے ،جس پر ڈی سی نے یہ مدعے دفتر ہذا کو پیش کرنے کی ہدایت دی ،تاکہ انکا مناسب حل ہو سکے۔ڈی سی نے جنرل منیجر جے کے پی سی سی کو کورٹ کمپلیکس فوری طور تیار کرنے کی ہدایت دی ،تاکہ اسکا عنقریب ہی افتتاح ہو سکے۔انہوں نے انڈور سپورٹس ہال 30جون 2018 تک تیار کرنے اور منی سیکرٹریٹبلڈنگ کی پہلی منزل رواں ماہ کے آخر تک تیار کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے پی ایچ سی بھالہ کی پہلی منزل 15دنوں تک تیار کرنے اور اولڈ ضلع ہسپتال ڈوڈہ کی تکمیل کے لئے ایک ماہ کا موقعہ دیا ۔اجلاس میںڈگری کالج کلہوتریاںکے کام و کاج کا بھی جائزہ لیا گیا اور ا سے فوری طور مکمل کرنے کی ہدایت دی، تاکہ 30مارچ 2018 سے اس میں کلاسز شروع کئے جائیں گے۔ ڈی سی نیگورنمنٹ پالی ٹیکنیک کالج بیولی کے ایڈمنسٹریٹو بلاک کو 31مارچ2019تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔اجلاس کے دوران ڈی سی نے ریاستی پلان ،ضلع پلان ، رمسا ، ایس ایس اے کے تحت سکولی عمارتوں کی تعمیر کا بھی زون وار جائزہ،لیا اور متعلقہ افسروں سے جاری کاموں کے بر وقت تکمیل کی ہدایت دی۔
ڈوڈہ کانگریس کنونشن کامیاب بنانے کیلئے اظہار تشکر
محمد اسحٰق عارف
ڈوڈہ//سابق وزیر و پردیس کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری عبدالمجید وانی نے دو یوم قبل ڈوڈہ میں کانگریس کے ضلع کنونشن میں لوگوں کے سیلاب پر عوام پارٹی کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈوڈہ میں منعقد ہونے والے کنونشن اور سینکڑوں کارکنان کی مختلف پارٹیوں سے کانگریس میں ریاستی صدر غلام احمد میر کی موجودگی میں شمولیت سے یہ بات صاف ظاہر ہے کہ لوگوں میں کس قدر موجودہ حکمرانوں کے لئے نفرت ہے اور وہ کسی بھی طرح حکومت سے پیچھا چھڑانا چاہتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ ضلع ہسپتال ڈوڈہ کی مثال سب کے سامنے ہے جو ضلع ڈوڈہ کی چار لاکھ آبادی کی واحد اُمید ہے اور یہی حال ضلع انتظامیہ کا ہے جہاں حکومت نے نااہل لوگوں کو سرابراہ بنایا ہے جس وجہ سے عوام مشکلات میں ہیں۔
ڈگری کالج ڈوڈہ میں پی جی کلاسیں عنقریب:پی ڈی پی ضلع صدر
محمد اسحٰق عارف
ڈوڈہ//جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر ضلع ڈوڈہ شہاب الحق بٹ نے ڈوڈہ عوام کی طرف سے گورنمنٹ کالج ڈوڈہ کے حوالہ سے دیرینہ مطالبات بالخصوص PGکلاسیں شروع کرنے کے مطالبہ پر عوام کو یقین دلایا ہے کہ عنقریب لوگوں کو ایک اچھی خبر سُننے کو ملے گی اُنہوں نے پھر کہا کہ وہ سیاست میں صرف او ر صرف عوام کی خدمت کے جذبہ سے آتے ہیں اور تعلیم میرا مرکزی نقط ہے اور ڈوڈہ کو تعلیم کا گڑھ بنانے کا ارادہ ہے جس میں RUSAیونیورسٹی بھی ہو، JKBOSEو دیگر فنی ادارے ہوں جن کو سابقہ حکمرانوں نے مفلوج کردیا تھا ’’گلستان جبین‘‘ پر منعقد پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے شہاب الحق بٹ (علیگ) نے کہا کہ کانگریس جماعت نے لوگوں کو بیوقوف بنایا ہے اور ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ اندروال، بھدرواہ حلقوں سے لوگوں کو ڈوڈہ میں جمع کرنے سے کچھ نہیں ہوگا اور لوگوں نے اُن کی استحصالی سیاست کا خوب نظارہ دیکھا ہے اور وہ آئندہ ایسی استحصالی سیاست کا شکار نہیں ہوں گے جس سے مافیا پیدا ہوں ناہی تقسیم کی پالیسی کامیاب ہوسکتی ہے اور عوام اب باخبر بھی ہیں اور تعلیم یافتہ بھی ہیں جو لوگ دہائیوں تک برسر اقتدار رہ کر اپنے گاؤں کی سڑک نہ بنا سکے وہ دوسرے لوگوں کے لئے کیا کریں گے اور آنے والے وقت میں ہم اپنی حصولیابیوں کو لے کر عوام کے پاس جائیں گے۔
رام بن اور ریاسی میں
۔ 11 پروجیکٹ زیر تکمیل
نیوز ڈیسک
جموں//دیہی ترقی اور پنچائتی راج کے وزیر عبدالحق خان نے آج ایوان میں اعجاز احمد خان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے تین برسوں کے دوران رام بن اور ریاسی اضلاع میں 32.57 کروڑ روپے کے 11 آئی ڈبلیو ایم پی پروجیکٹ ہاتھ میں لئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاسی ضلع میں پانچ پروجیکٹ جبکہ رام بن ضلع میں 6 پروجیکٹ ہاتھ میں لئے گئے ۔
ادھیانپور پنچایت میں خورد برد
وفد سے ڈی سی سے ملاقی ، تحقیقات کا حکم
محمد اسحٰق عارف
ڈوڈہ//ڈوڈہ کے دیہی ترقی بلاک دالی ادھیانپور کی پنچایت سیل سے آئے ہوئے وفد نے سابق سرپنچ نصیر احمد بٹ کی قیادت میں ڈوڈہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنچایت میں بغیر تعمیراتی کاموں کے عوض لاکھوں روپیہ سرکاری خزانہ سے نکالا گیا ہے اور زیر تعمیر کاموں کے لئے سیمنٹ سپلائی روک دیا گیا ہے اور ایک سیول آدمی پنچایت میں سیکریٹری اور GRSکا کام کرتا ہے اُنہوں نے ACDڈوڈہ سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ضلع ڈوڈہ کے دیہی ترقی بلاک دالی اُدھیانپور میں خرد برد سرکاری رقومات میں دھاندلی کے اکثر و بیشتر الزامات لگتے رہے ہیں تاہم ابھی تک کبھی بھی ٹھوس کاروائی نہ ہوئی ہے جس پر ACDڈوڈہ نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
نوجوانوں کو فوج میں کئیر ئیر اپنانے کی ترغیب
چھاترو میں توسیعی لیکچر کا اہتمام
کشتواڑ //فوج نے ضلع کے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کو ہائی اسکول پاس کرنے کے بعد فوج میں جوائن کرنے کیلئے بیداری پھیلانے کے مقصد سے جمعرات کو چھاترو میں ’’Lecture for youth and school youth ‘‘کے موضوع پر ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا ۔ لیکچر میں چھاترو اور ملحقہ علاقوں کے نوجوانوں اور طلاب کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقعہ پر شرکا میں فوج میں جوائننگ کے طریقہ کار کی مکمل جانکاری دی گئی جس میں فزیکل اور تعلیمی قابلیت اور سلیکشن عمل کے مختلف طریقہ بھی شامل تھے۔طلاب کو فوج کے اصولوں کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی، جو کہ اس آرگنائزیشن کی ایک بنیاد ہے۔لیکچر کے بعد ایک تبادلہ خیال نشست بھی منعقد کی گئی جس میں طلاب کے متعدد سوالات کا فوجی اہلکاروں نے جواب دیا اور طلاب کو مطمئن کر دیا ۔فوج میں شامل ہونے کے لئے راغب کرنے کے لیکچر کی طلاب، اساتذہ اور والدین نے کافی سراہنا کی۔شہریوںاو رطلابنے فوج کی جانب سے نوجوانوں کو فوج میں جوائن کرنے کے لئے کی گئی حوصلہ افزائی کی کافی ستائش کی۔
رام بن میں طبی کیمپ کا اہتمام
رام بن // ضلع کے ناچلانہ علاقہ میں فوج کی جانب سے ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔کیمپ کا مقصد ناچلانہ کے مقامی لوگوں کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنا تھا ۔میڈیکل ٹیم فوج کے ایک میڈیکل افسر اور فو نرسنگ اسسٹنٹوں پر مشتمل تھا ۔کیمپ میں مقامی لوگوں کا بنیادی طبی معاینئہ ،محالجہ اور مفت ادویات تقسیم کئے گئے۔مقامی لوگوں نے طبی کیمپ منعقد کرنے کی کافی سراہنا کی اور کہا کہ اس سے مقامی لوگوں کو بنیادی طبی خدمات دستیاب ہوئیں۔
کوتوال کے انتقال پر بھلیسہ میں تعزیتی اجلاس
بھلیسہ //بھلیسہ ثقافتی مرکز کی جانب سے ایک تعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں کنسوو بھلیسہ کے ایک شہری ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر ڈی این کوتوال کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا گیا،آنجہانی 97 برس کے تھے ۔تعزیتی اجلاس میں بتایا گیا کہ انہوں نے ریاستی سرکار میں کئی اہم اسامیوں پر اپنے خدمات انجام دئے ہیں بشمول ڈویژنل کمشنر اور فائنانشل کمشنر ، ممبر جے کے پی ایس سی، اور چیئر مین تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایمانداری کی وجہ سے اُسے بھلیسہ کی ایک اہم شخصیت کے طور جانا جاتا ہے۔مختلف سماجی تنظیموں نے کوتوال کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کیا ہے اور اسے علاقہ کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔
ریاسی تھورو میں چیتے کے حملے میں ایک ہلاک
زاہد ملک
ریاسی// ضلع ریاسی کی تحصیل تھورو میں چیتے کے حملے میں شدیدزخمی ہواایک شخص ہسپتال لیجاتے ہوئے دم توڑگیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع ریاسی کی تحصیل تھوروکے موڑا سلوک میں اُس وقت ایک دلدوزحادثہ پیش آیاجب بال کرشن ولد ہری رام ،جوراستے سے گذررہاتھاکہ پر اچانک ایک چیتے نے حملہ کرکے لہولہان کردیا،تاہم چیخنے چلانے کی آوازیں سن کر مقامی لوگ جائے واردات پرپہنچ گئے اورتگ ودوکے بعد مذکورہ شخص کوچیتے کے چنگل سے چھڑانے میں کامیاب ہوئے ۔اس کے بعدشدیدزخمی حالت میں بال کرشن کو ضلع ہسپتال پہنچانے کی کوششیں کی گئیں لیکن ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی وہ زندگی کی جنگ ہارگیا۔ذرائع کے مطابق موڑاسلوک تحصیل تھوروکے لوگوں میں چیتے کی دہشت پائی جارہی ہے اوربال کرشن کی موت سے پوراعلاقہ سہماہوا ہے ۔
گنیکا ریسونگ سٹیشن کی اپ گریڈ یشن کو منظوری
جموں// گنیکا ریسونگ سٹیشن کو 2.5ایم و ی اے سے 6.3ایم وی اے بڑھاوا دینے کے کام کو پی ایم ڈی پی کے تحت منظور ی دی گئی ہے۔خوراک ،شہری رسدات و امور صارفین اور قبائیلی امور کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے آج قانون ساز کونسل میں شیام لال بھگت کی توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے جانکاری دی کہ اس کام کے لئے ٹینڈرنگ عمل شروع کیا گیا ہے اور یہ کام مکمل ہونے کے بعد علاقے میں بجلی صورتحال میں کافی بہتری آئے گی اور اس کے بعد گنیکا اور رام بن کے درمیان گرڈ سٹیشن قائم کرنے کی کوئی ضرورت نہیں پڑے گی۔