سوئوچھ بھارت مشن
ڈی سی ڈوڈہ نے پیشرفت کا جائزہ لیا
ڈوڈہ/ /ضلع میں سوچھ بھارت ابھیان کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پیر کے روز ضلع ترقیاتی کمشنر بھوانی رکوال کی قیادت میں ضلع کے تمام بلاکوں کاایک اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں اے ڈی سی پون کمار، اے سی ڈی اختر حُسین قاضی، اے ڈی پلاننگ وصیم راجا،ڈی پی او ادریس ،آر ای ڈنبلیو کے ایگزیکٹو انجینئر اور ضلع کے تمام بی ڈی اوز نے شرکت کی۔ڈی سی نے سوچھ بھارت مشن کے تحت تمام بلاکوں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور التوا میں پڑے تمام کاموں کی رواں مالی سال کے دوران تکمیل کے لئے ایک نشانہ مقررکیا۔ضلع پنچایت افسر نے مشن کی پیش رفت پر جانکاری دی۔اجلاس کے دوران مختلف مدعوں جیسے کہ ایم آئی ایس میں ایس بی ایم کے تحت ڈاٹا اپلوڈ کرنے،ایس بی ایم کے تحت جئیو ٹیگنگ پر تفصیلی مباحثہ کیا گیا اور چیف سیکرٹری کی جانب سے اس سلسلہ میں مقررہ نشانہ حاصل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اس سلسلہ میں 100فیصدی نشانہ مارچ کے آخر تک حاصل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ۔ڈی سی نے تمام بی ڈی اوز کو مقررہ مودت میں تمام ترقیاتی کام تکیمل دینے کیلئے مچن موڈ کے تحت کام کرنمے کی ہدایت دی۔انہوں نے جولائی2018 تک پورے ضلع کیلئے مکمل او ڈی ایف کا درجہ حاصل کرنے کی ہدایت بھی دی۔
متعدد کارکنان کی این سی میں شمولیت کادعویٰ
رفیع چوہدری
گندو// سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر بھدوارہ بھلیسہ ریاض احمد زرگر کی قیادت میں درجنوں کارکنان بی جے پی و کانگریس کو چھوڑ کر نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیاکی ۔ اس موقعہ پر زرگر نے مختلف پاریٹوں کے کارکنان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ نیشنل کانفرنس واحد ایک ایسی جماعت ہے جو ریاست بھرمیں غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ ریاستی عوام کے لئے تعمیر و ترقی و بے روز گار تعلیم یافتہ نو جوانوں کے لئے روز گار کی موقعہ فراہم کئے ہیں اور آگے بھی اسی طرح کام کرتی رہے گی ۔زرگر نے کہا کہ موجودہ مخلوط سرکار نے عوام نے ریاست بھر کے ساتھ ضلع ڈوڈہ کے بھدوارہ و بھلیسہ میں عوام کو سبز باغ دکھا کے ووٹ حاصل کئے اور اب عوام کے بارے میں کوئی بھی علم نہیں ہے کہ عوام کسی حال میں ہے ،درجنوں گائوں میں سڑکوں کی خستی حالی ہے ، عوام پینے کی ایک ایک بوند کے لئے ترس رہے ہیں ،اسکول میں اساتذ کی کمی، راشن کی سخت قلت، بالن لکڑی سے لوگ محروم، ادویات کی سخت قلت ہے لیکن سرکار و ضلع انتظامہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اوراسے عوام کی کوئی بھی فکر نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور اب لوگ جاگ چکے ہیں ۔زرگر نے پارٹی میں شامل ہوئے کارکنان سے کہا کہ پارٹی کاپرگرام گھر گھر تک پہنچائیں اور بنیادی سطح پر لوگوں کے ساتھ رابط میں رہیں ۔این سی میں شمولیت کرنے والوںمیں شبیر احمد ندیم، محمد یونس ،محمد عباس ،راج دین ،دوست محمد ،وسیم احمد، محمد شریف، فاروق احمد، نظیر احمد، عبدل قیوم، فاروق احمد ،منیر احمد ،علی محمد قابل ذکر ہیں ۔
آصفہ اغوا اور قتل کیس
فرقہ پرستوں کی نظر میں 2019کا الیکشن ہدف :زرگر
محمد اسحٰق عارف
ڈوڈہ//سیاسی کارکن عبدالقیوم زرگر نے کٹھوعہ میں آٹھ برس کی معصوم آصفہ کے اغواء اور پھر بیمانہ قتل کے بعد فرقہ پرست قوتوں کی طرف سے قاتلوں اور ظالموں کی کھلے عام حمایت میں آگے آنا بہت کچھ واضح کرتا ہے اور BJPو RSSکی طرف سے ملک میں مکمل ناکامی کے بعد 2019کے انتخابات میں کامیابی کے لئے وہ ریاست میں ایسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں جس کا وہ پورے ملک میں فائدہ اُٹھا سکیں،کیونکہ ناہی غریب لوگوں کے بنک کھاتوں میں پندرہ لاکھ روپیہ آنا ہی سب کا ساتھ سب کا وکاس ہوا اور BJPایک بار پھر فرقہ وارانہ فسادات کرکے پورے ملک میں اقلیتوں کے خلاف نفرت کھڑی کرکے پارلیمانی انتخابات جیتنا چاہتی ہے۔ اور کٹھوعہ وغیرہ میں جو حالات پیدا کئے جارہے ہیں وہ سب اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے اور اگر وہاں اقلیتیوں میں کوئی عدم تحفظ پایا جاتا ہے اور صورت حال نے یہ ثابت کردیا ہے کہ معصوم آصفہ کے ساتھ ہونے والی درندگی ایک گہری سازش تھی ورنہ اگر عام اتفاق ہوتا تو ہزاروں لوگ اور پھر حکومتی وزراء اُن کی حمایت میں نہ آتے جب ہم کبھی پولیس پر عدم اعتماد کرتے ہیں تو ہم پر طرح طرح کے الزامات لگتے ہیں آج حکومتی وزراء سے پوچھا جاسکتاہے کہ پولیس کی کاروائی پر عدم اعتماد کرکے وہ خود کہاں کھڑے ہیں اُنہوں نے کٹھوعہ جموں ادھمپور ریاسی کی سیکولر طاقتوں انسانیت کے لئے کام کرنے والے درد دل رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کھل کر سامنے آئیں اور فرقہ واریت کی آگ می ریاست کو دھکیلنے کی کوشش کرنے والے لوگوں کے خلاف صف آرا ہوں عبدالقیوم ذرگر نے وادی چناب کی تمام سیاسی سماجی مذہبی شخصیات سے سر جوڑ کر بیٹھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک ساتھ بیٹھ کر نہ صرف وادی چناب کو اس آگ سے محفوظ رکھیں بلکہ یہاں سے جموں جاکر کٹھوعہ اور دیگر مقامات پر اس آگ کو پھیلنے سے بچانے کے لئے بھی کام کیا جاسکتا ہے اُنہوں نے ایک بار پھر حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ معصوم آصفہ کو انصاف دلانے میں کوئی لحاظ نہ کریں بلکہ انصاف دینے میں جو بھی طاقتیں رکاوٹ بن رہی ہیں اُن کے خلاف بھی کاروائی کی جائے ، کیونکہ اداروں کو غنڈہ اور فرقہ وارانہ عناصر کے سامنے خود سپردگی سے اداروں پر لوگوں کا اعتماد ختم ہوگی جس سے انارکی ہوگی اور یہ کتنے افسوس کا مقام ہے کہ چند غنڈہ عناصر نے پورے معاشرہ کو یر غمال بنایا ہے۔
چسانہ، ریاسی میں صفائی مہم چلائی گئی
ریاسی // ملک بھر میں سوچھ بھارت ابھیان کے ایک حصہ کے طور پر فوج کی جانب سے ضلع کے چسانہ علاقہ میں این جی او ’’ وی کئیر سوسائٹی‘‘ کے اشتراک سے ایک صحت و صفائی مہم کا آغاز کیا گیا ۔اس مہم کا مقصد موضع کے عوام میں صحت و صفائی کا احسااس پیدا کرنا تھا۔اس مہم میں 200سے زائد مقامی لوگوں نے رضاکارانہ طور سے شرم دان کیا اور فوج کی جانب سے لوگوں کے طرز زندگی میں تبدیلی لانیکی کاوشوں میںمدد کی۔اس موقعہ پر دیہاتیوں کو صحت و صفائی کے فوائد اور چھوت چھات والی بیماریوں کو دور رکھنے اور غیر صحت مند عمل اپنانے سے وبائی بیماری پھیلنے کی جانکاری دی گئی۔دیہاتیوں نے اس موقعہ پر کوڑا کرکٹ نشاندہی کئے ہوئے جگہوں پر ہی جمع کرنے کی حلف لی۔، تاکہ علاقہ کو صاف و پاک رکھا جا سکے۔مقامی لوگوں اور نوجوانوں نے رضاکارانہ طور سے اس مہم میں شرکت کی۔این جی او ’’ وی کئیر سوسائٹی‘‘ کے صدر سوشیل شرما نے مقامی لوگوں کو اس مہم میں شرکت کرنے کے لئے راغب کیا ،جس میں علاقہ کے دسور دراز دیہات جیسے کہ چسانہ، سانگڑی، مالی کوٹ، سانگلہ کوٹ، باگانکوٹ اور ڈنڈ کوٹ کے لوگوں نے شرکت کی۔
ڈوڈہ۔ دیسہ ۔کپرن ۔ویری ناگ سڑک کی فوری تعمیر کا مطالبہ
محمد اسحٰق عارف
ڈوڈہ//ڈوڈہ دیسہ کپرن ویری ناگ سڑک کو ریاست میں معشیت کے لئے ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے فوری تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے سابق ریاستی وزیر اور جموں کشمیر پردیس کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری عبدالمجید وانی نے کہا ہے کہ یہ مطالبہ گذشتہ ساٹھ برس سے ہورہا ہے جب ریاست میں کئی سڑکوں کی تعمیر کا تصور بھی نہ تھا۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے وانی نے کہا مرکز میں ڈاکٹر من موہن سنگھ کی قیادت میں UPA-2اور ریاست میں نیشنل کانفرنس ۔کانگریس مخلوط سرکار کے دوران اُنہوں نے بٹوت ڈوڈہ قومی شاہراہ کے بگلہار پن بجلی ڈیم کی تعمیر سے خطرات کے پیش نظر ڈوڈہ کھلینی مرمت سدمہادیو سڑک مع ٹنل کی منظور ی کرائی تھی جس پر اب تک کام جاری نہ ہوا جبکہ ڈوڈہ دیسہ کپرن سڑک کا ہوائی سروے اور فائیل بھی دہلی میں روڈ اینڈ سرفیس وزارت میں موجود ہے اور یہ شاہراہ متبادل شاہراہ کے طور بھی استعمال ہوسکتی ہے بالخصوص موسم گرما میں امرناتھ یاترہ و دیگر وجوہات کی بنا پر جموں سری نگر قومی شاہراہ پر دباؤ کم کرنے کے لئے ڈوڈہ دیسہ کپرن سڑک بھدرواہ چھتر گلہ کٹھوعہ سے مسافروں کو آسانی ہوگی اور ڈوڈہ ضلع کو گرمائی راجدھانی کے لئے آسان راستہ بنے گا اور سیاحت و دیگر تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔ عبدالمجید وانی نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی صاحبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ مرحوم مفتی محمد سعید کے اس خواب کو بھی پورا کریں جس کا وعدہ اُنہوں نے سال 2005میں بھدرواہ میں کالج کے سالانہ جلسہ کے دوران کیا تھا اور مغل روڈ کی تعمیر کے دوران بھی اُنہوں نے متعد بار ڈوڈہ دیسہ کپرن سڑک کا ذکر کیا تھا اور اگربٹوت ڈوڈہ سڑک کو نقصان ہوا جو اس وقت تباہی کے دھانے پر ہے تو ایسے میں ضلع ڈوڈہ و ضلع کشتواڑ کو جموں کے لئے سدمہادیو مرمت ٹنل ہی واحد ذریعہ ہے اور گرمائی دارالحکومت کے لئے کپرن سڑک ہی واحد متبادل ہے۔
دھرم کنڈرام بن میں طبی و ویٹرنری کیمپ کا اہتمام
رام بن /ایم ایم پرویز//شیستر سیما بل کی14ویں بٹالین نے سوک ایکشن پروگرام کے تحت دھرم کنڈ میں پیر کے روز ایک مفت طبی و ویٹرنری کیمپ کا اہتما م کیا۔کیمپ کا اہتمام گورنمنٹ ہائی اسکول سمبر میں منعقد کیا گیا، جس میں سومبر و ملحقہ دیہات کے تین سو سے زائد لوگوں نے طبی جانچ کیلئے شرکت کی۔ڈاکٹر نریش کمار نے مریضوں کا معاینہ کیا اور حسب ضرورت ادویات فراہم کیں۔ اسی طرح سے ویٹرنری کیمپ میں بھی 400سے زائد مویشی شامل ہوئے ،جن کا بٹالین کے اسپیشلسٹ ویٹرنری ڈاکٹر گوپال سچدیو نے معیانہ کرنے کے بعد ادویات بھی فراہم کیں۔ دونوں ڈاکٹروں کو بٹالین ہیڈ کوارٹر سے طلب کیا گیا تھا۔کار گُذار کمانڈنٹ پریہ جیوت شرما ، اسسٹنٹ کمانڈنٹ سدیش کمار کے علاوہ دیہات کے نمائندے بھی کیمپ کے دوران موجود تھے۔