بٹوت میں نعش برآمد
ارشدکاظمی
بٹوت//بٹوت کے چکواہ گائوںمیں 28سالہ شخص نے گلے میں پھانسی کا پھندہ ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔تحصیل وبلاک بٹوت کی پنچایت چکواہ کے رہنے والے28سالہ شادی شدہ شخص سلام دین ولدغلام علی نے نامعلوم وجوحات کی بناپر اپنے آبائی گھر کے سامنے ماجود آخروٹ کے درخت پر پھندہ لگاکراپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔اس سلسلے میںپولیس تھانہ بٹوت میں دفعہ 304a rpc کے تحت کیس درج کر کے نعش کا میڈیکل پوسٹ مارٹم کرانے کے آخری رسومات کی آدئیگی کے لئے لواحقین کے حوالے کردیا۔پولیس نے اس سلسلے میں مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
رام بن کے دیہات میں پینے کے پانی کی قلت
ایم ایم پرویز
رام بن //رام بن قصبہ و دیگرملحقہ دیہات کے عوام نے الزام لگایا کہ انہیں نالوں سے آلودہ پانی پینے کا مجبور کیا جاتا ہے کیونکہ دیہات وں میں محکمہ صحت عامہ کی جانب سے پینے کے لئے صاف پانی کاکوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ تمام پائپیں تباہ ہوئی ہیں اور پوری تحصیل میں پانی کی اتنی قلت ہے کہ لوگوں کے پاس نالے کا آلودہ پانی پینے کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے۔ان لوگوں کا الزام ہے کہ گُذشتہ کئی مہینوں سے پی ایچ ای کے سپلائی لائنیں خراب ہوئی ہیںاور محکمہ یہ کہہ کر انکی مرمت نہیں کرتے ہیں ۔محکمہ کے اس رویہ سے لوگوں کو ماہ رمضان اور شدید گرمی میں پینے کے پانی کی سخت قلت کا سامنا ہے۔انہوں نے حُکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان لوگوں کو پینے کے لئے صاف پانی مہیا کرکے ان کے مسائل کا ازالہ کرے۔
ریاسی میں ہیضہ اور پیچش کی بیماری
زاہد ملک
ریاسی۔ضلع ہسپتال ریاسی کے میڈیکل سپرنڈینٹڈکی رپورٹ کے مطابق ضلع ریاسی میں خطرناک قسم کا ہیضہ اور پیچش کی بیماری پھیلی ہوئی ہے۔میڈیکل سپرنڈینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق 1 مئی سے 22مئی تک 144 خطرناک قسم کے ہیضہ کیسس ضلع ہسپتال ریاسی میں درج ہوئے ہیں۔اس سے ظاہر ہے کہ علاقہ میں ہیضہ اور پیچس کی بیماری خطرناک رخ اختیار کر چکی ہے۔ ضلع ریاسی کے علاقہ پونی،چنکا،ارناس،درماڑی،مہور،گلابگڑھ،چسانہ میں بیماری کا خطرہ بڑ ھ چکا ہے۔گزشتہ دنوں اسی بیماری کی وجہ سے 2 اموات دیول ڈوگہ میں ہوئی تھی۔یہ بیماری پھیلنے کا خترا پورے علاقے میں بڑ ھ چکا ہے۔مقامی لوگوں نے سرکار سے مانگ کی ہے علاقہ میں سرکاری ٹیمیں بھیجی جائیں اور لوگوں کو آگاہ کیا جائے کہ اس بیماری سے بچنے کیلئے کیا اقدام کئے جائیں اور اس کیلئے مناسب دوائی اعلاج کیلئے فراہم کی جائے۔لوگوں نے مزید بتایا کہ پی ایچ ای محکمہ کو صاف پانی سپلائی کرنے کا حکم دیا جائے تاکہ لوگ اس بیماری سے بچ سکے۔
ڈوڈہ میں سوئیپ مہم کے تحت خصوصی ورکشاپ کا اہتمام
ڈو ڈہ//ضلع الیکشن افسر (ڈی سی) کی ہدایت پر جسمانی طور ناخیز لوگوں اور بینائی سے محروم اشخاص کے لئے سوئیپ مہم کے تحت ڈوڈہ قصبہ کے ٹائون ہال میں ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔ ورکشاپ میں تقریباً300۔اشخاص نے اپنے والدین کے ہمراہ خصوصی ضروریات کے ساتھ شرکت کی۔ورکشاپ میں شرکا ء کو انتخابی فہرستوں کو تازہ ترین بنناے کے لئے اضافہ، تخفیف،تصیحات کے لئے فارم نمبر 6,7,8, 8A کے عمل سے واقف کیا گیا اور انہیں یہ فارم بھی دستیاب کئے گئے۔ اے سی آر (نوڈل افسر سوئیپ) طارق حُسین نائیک،ضلع سوشل ویلفیئر افسر اشرف خوڑوانی ،ضلع ایجوکیشن پلاننگ افسر ایاض مغل،ضلع یوتھ سرووسز سپورٹس افسر اشوک کوتوال ،الیکشن نائب تحصیلدار انگریز سنگھ و الیکشن محکمہ اور شریک ایجنسیوںکے دیگر سٹاف پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی ٹیم بھی اس موقعہ پر موجود تھی۔
حلقہ کھلینی سہولیات سے محروم
نیشنل کانفرنس کا حکومت و انتظامیہ سے فوری توجہ کا مطالبہ
محمد اسحٰق عارف
ڈوڈہ//جموں کشمیر نیشنل کانفرنس ضلع ڈوڈہ کے نائب صدر ضلع ڈوڈہ ٹھاکر بچھہتر سنگھ نے حلقہ کھلینی ڈوڈہ میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی و ناقابل استعمال پانی کی فراہمی، حلقہ میں بجلی کے غیر معقول انتظامات سے لوگوں بالخصوص روزہ داروں کو ہونے والی شکایت راشن کارڈ کی عدم موجودگی سے لوگوں کے روز مرہ کے مسائل میں شدید دشواریوں کا سامنا ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حکومت و انتظامیہ سے فوری توجہ کا مطالبہ کیا اور پٹواریوں و گرداوروں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام مطالبات جائز اور درست ہیں ۔اُنہوں نے کہا حکومت تمام محازوں پر ناکام ہے اور یہی وجہ ہے کہ معزور و عمر رسیدہ لوگوں کو ماہانہ و ظیفہ کے لئے تین چار برس قبل دی ہوئی درخواستیں ردّی کی ٹوکری میں پڑی ہیں ۔اُنہوں نے ملازمین کو میڈیکل الاؤنس 300سے بڑھا کر ماہانہ ایک ہزار روپیہ کرنے کا بھی مطالبہ کیاہے۔ انہوں نے حلقہ کھلینی میں از سر نو وارڈ بندی کرکے تفاوت و ناانصافی کو ختم کرنے کا مطالبہ پھر دوہرایا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت میں مسائل کے انبار ہیں اور ہر جگہ سے مسائل ہی مسائل ہیں اور حکمراں طبقہ آپسی سر پھٹول اور محاز آرائی میں مصروف ہے۔
کشتواڑ میں راجیو گاندھی کی برسی منائی گئی
کشتواڑ // بلاک صدر کانگریس کمیٹی کشتواڑکے دفتر میں مرحوم سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی برسی منائی گئی جس کی صدارت بلاک صدر حاجی غلام حسن میر نے کی۔ مقررین نے آنجہانی کی زندگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مرحوم ایک سیکولر اور بے باق لیڈر تھے۔ اُن کے دور میں ملک نے دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کی جو نا قابلِ فراموش ہے۔ ان کے دور میںامن بھائی چارہ کر بڑی تقویت حاصل ہوئی اس نے ملک میں کئی اہم کام سر انجام دئیے تھے۔ مرحوم ہمیشہ جموں کشمیر اور لداخ کی ترقی کیلئے بہت سے اہم کام سر انجام دئیے تھے۔ ہر وقت یہاں کی خوشحالی کا خاص دھیان رکھتے تھے۔ مقررین نے انجہانی کو ایک عظیم اور انقلابی لیڈر مانتے تھے۔ میٹنگ میں تمام عہدے داروں نے حصہ لیا جن میں شیخ غلام حیدر ، پردیپ سنگھ پریہار ، نذیر احمد شیخ ، منیارٹی سیل، ماسٹر غلام محمد گنائی، پیارے لعل شان ، ارشاد احمد شیخ ، ، پرکاش رام، علی محمد میر، شفیق احمد شیخ، بلال احمد اور ان کے علاوہ ورکران نے بھی حصہ لیا۔