معززین کاوفدبی ڈی اودرہال سے ملاقی
جموں//ضلع راجوری کی بلاک درہال کے معزز شہریوں کا ایک وفد بی ڈی ،او درہال عبدل حق چوہدری سے ملاقی ہوا ۔اس دوران وفد نے بی۔ڈی۔او درہال سے مانگ کی کہ درہال سے راجوری جانے والی سڑک کی خستہ خالی کودورکرنے کیلئے اس کی فوری طورمرمت کی جائے تا کہ مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔وفد نے بی۔ڈی۔او کو مزید تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے یہ معاملہ پہلے بھی کئی مرتبہ ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں لایاہے مگرآج تک اس معاملے کاسنجیدہ نوٹس نہیں لیاہے۔انہوں نے وفدکویقین دہانی کرائی کہ اس مانگ کوپوراکرنے کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔اس دوران لوگوں نے ایم جی نریگااوردیگرسکیموں کے بارے میں کئی معاملات زیربحث لائے۔ بی۔ڈیاو درہال نے وفدکے مسائل کواطمینان سے سنااوران کے ازالے کی یقین دہانی کرائی۔
یوم یوگا:سیاچن گلشیئرمیں فوجیوں کوتربیت دی جائے گی
وبھوشن سدگرو جگی واسودیواہلکاروں سے خطاب کریں گے
جموں//سیاچن گلیشئرجموں وکشمیرمیں دُنیاکاسب سے بلند میدان جنگ ہے جس کی حفاظت فوجی اہلکارکررہے ہیں ۔اس بلندمقام پر یوم یوگاکے سلسلے میں فوجی جوانوں کویوگاکی تربیت کااہتمام کیاجارہاہے جہاں نوجوانوں کویوگاکے بارے میں تربیت دی جائے گی۔ وبھوشن سدگرو جگی واسودیوسیاچن بیس کیمپ کادورہ 21جون کویوم یوگاکے موقعہ پر فوجی اہلکاروں کے ہمراہ کریں گے۔خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے پبلک ریلیشنز آفیسر (پی آراو)فائونڈیشن راہل دوبے نے بتایاکہ وبھوشن سدگرو جگی واسودیو،کوئم بٹورنشین انشافائونڈیشن کے بانی ہیں ،وہ لیہہ آرمی بیس میں گذشتہ روزصبح پہنچے ۔گرو350 سپاہیوں اورآفیسروں سے سیاچن میں بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ گلیشئرسیاچن میں آکریوگاکی تربیت دیناایک خطرناک کام ہے ۔سدگروفوجیوں کویوگاکی اہمیت کے بارے میں جانکاری دیں گے۔
نٹرنگ نے 35واں یوم تاسیس منایا
شیکسپیئر کامعروف ڈراما’رومیوجولیٹ‘ پیش کیا
جموں//نٹرنگ تھیٹرفیسٹول میں نٹرنگ کا 35سالہ جشن منایاگیا۔اس موقعہ پر شیکسپٔیرکامعروف ڈراما ’’رومیوجولیٹ ‘جسے اروشی ٹھاکوررانانے ڈائریکٹ کیا،پیش کیاگیا۔ اس پیش کش کوایئرٹیل نے سپانسرکیاتھا۔ اس موقعہ پر ہیمنت شرما،ڈویژنل کمشنرجموں مہمان خصوصی تھے جبکہ سابق ڈائریکٹرجنرل جے اینڈکے ،پولیس کلدیپ کھڈا مہمان ذی وقارتھے۔استقبالیہ خطاب میں نٹرنگ کے ڈائریکٹر بلونت ٹھاکورنے نٹرنگ کے 35سالہ سفرکی حصولیابیوں کوبیان کیا۔ انہوں نے کہاکہ تھیٹرکوفروغ دینے کیلئے نٹرنگ نے انتھک کوششیں کی ہیں اورہندوستانی تہذیب کوبیرون ممالک تک پہنچانے میں نمایاں رول ادا کیاہے۔انہوں نے بتایاکہ نٹرنگ نے روس، جرمنی، سنگاپور،ترکی،پولینڈاوریوای اے میں آئٹمز پیش کیں۔انہوں نے بتایاکہ نٹرنگ کاقیام 15 مئی 1983 کوہواتھااوراس وقت دومنفردمختصرڈرامے ’’نیلی جھیل ‘‘اور’’ننھے کندھے ننھے پیر‘‘پیش کیے تھے اورانہیں ابھینوتھیٹرجموں میں پیش کیاگیاتھا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت تک نٹرنگ نے 6196شوزکیے ہیں جن میں 300 عالمی شہرت یافتہ ڈراموں کوبھی پیش کیاگیا۔اس ڈرامے میں ابھی برگوترہ نے بطوررومیو، گوری ٹھاکورنے جولیٹ،گوتم شرمانے میرکوٹیو ،منوج کمارللوترہ نے کیپ لیٹ ، شبھم شرمانے کیپلٹ ،موہت نے پارس، گوتم کمارنے فرئیر،منیاکشی بھگت نے ماریا، گوپی شرمااورسوشانت نے پیغام رسان ،ورنداشرما،ونکشاگپتا،اجے کمارللوترہ اورموسزمارٹن نے اپنارول انجام دیا۔
۔ASCOMS میں رینل آرٹری ایمبولائزیشن کاکامیاب علاج
جموں//طب کی اریخ میں پہلی مرتبہ رینل آرٹری ایمبولائزیشن کیاجس کاسہرا ڈیپارٹمنٹ آف کارڈیالوجی ،اے ایس سی اوایم ایس اینڈہاسپٹل کوجاتاہے ۔یہ کامیابی اس وقت حاصل کی گئی جب ایک ساٹھ سالہ شخص کو گذشتہ رات Ascoms کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ریفرکیاگیاجسے پیشاب کے ساتھ لال رنگ آنے کی شکایت تھی۔ معائینے کے بعدپایاگیاکہ اس کاپیشاب ،خون کے ساتھ رابطے میں ہے ۔تفصیلی تحقیقات میں پایاگیاکہ رینل آرٹری (بلڈویسل ،کڈنی ) سے خون آرہاہے۔مریض کوفوری طورکیتھ لیب میں منتقل کیاگیاجہاں پر رینل انجیوگرافی کی گئی جوحیران کن تھی اس سے پتہ چلاکہ رینل آرٹری کی شاخ سے خون آرہاہے۔ڈاکٹراجول چندرامہوترا ،کارڈیالوجسٹ نے مداخلت کی اوربتایاکہ وقت پرمعائینہ نہ کیاگیااس کی وجہ سے ایساہواہے ۔اسے بتایاگیاکہ اس کاجموں میں علاج نہیں تھا۔پھراے ایس سی اوایم ایس اینڈہاسپٹل جہاں رینل آرٹری ایمبولائزیشن کی سہولت دستیاب ہے جہاں یہ علاج کیاگیا۔ڈاکٹر مہروترہ نے بتایاکہ رینل آرٹری ایمبولائزیشن کامیابی سے ہونابہت بڑی حصولیابی ہے۔
ضلع انتظامیہ سانبہ نے انسدادسیلاب منصوبہ کوحتمی شکل دی
آفیسران کویکم جولائی سے کنٹرول روم قائم کرنے اورمتحرک رہنے کی ہدایت
سانبہ//ضلع انتظامیہ سانبہ نے سیلاب مخالف ایکشن پلان کوحتمی شکل دینے کیلئے آفیسران کاایک اجلاس منعقدکیا۔ اس دوران اجلاس کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنرراجندرسنگھ تارانے کی ۔اس دوران میٹنگ میں اے ڈی سی ،ایس ڈی ایم، ایگزیکٹیوانجینئر فلڈکنٹرول ڈویژن،آئی اینڈایف سی کے آفیسران وانجینئر س، ٹائون ڈرینج ڈویژن ،پی ڈی ڈی ،ای اوزمیونسپلٹی ،بی ایس این ایل،آراینڈبی ،آرڈی ڈی ،ایجوکیشن، میڈیکل، اے آرٹی او،ایس ڈی آرایف کے عہدیداران ،سول ڈیفنس کے علاوہ فوج اوربی ایس ایف کے آفیسران موجودتھے۔اس دوران ڈپٹی کمشنرنے بنیادی اشیائے ضروریہ کی سہولیات، ایمبولینس ،ڈی واٹرنگ پمپوں، ریسکیوگاڑیوں ، ٹنٹوں ودیگرانتظامات کوکرنے کیلئے پی ایچ ای ،میڈیکل اورپولیس محکموں کوہدایت دی۔میٹنگ میں بتایاگیاکہ یکم جولائی 2018سے 30ستمبر تک فلڈڈویژن سانبہ میں ایک کنٹرول روم قائم کیاجارہاہے جس کے فون نمبرات 01923-243248, 94196-64262 یہ ہوں گے جوچوبیس سوگھنٹے قابل کاررہے گا۔ٹیکنکل آفیسرفلڈکنٹرول ڈویژن سانبہ ،Contact 94191-86359/90551-33531سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں جواس کنٹرول روم کے نوڈل آفیسرہوں گے۔ڈی ڈی سی نے فلڈکنٹرول ڈیپارٹمنٹ کوہدایت دی کہ وہ سیلابی علاقے میں کڑی نگاہ رکھیں اورتمام تراحتیاطی اقدامات اٹھائیں۔اس دوران فوج،سول ڈیفنس کوہدایت دی گئی کہ وہ مشینری بشمول ٹینٹوں ، ریت کے تھیلوں، رسوں، کشتیوں اورہیلی کاپٹروں،لائف جیکٹس، وغیرہ کے ساتھ ساتھ سٹریچروں، ایمرجنسی لائٹس کی سہولیات کویقینی بنائیں۔اس کے علاوہ ڈی ڈی سی نے متعلقہ آفیسران کوہدایت دی کہ وہ تعلیمی اداروں،پنچایت گھروں اورکمیونٹی ہالوں کی نشاندہی کریں جہاں لوگوں کوٹھہرایاجاسکتاہو۔
پاکستان کے چھ قیدیوں کو ان کے ملک بھیجا گیا
نئی دہلی// ہندستان نے پاکستان کے چھ قیدیوں کو منگل کو ان کے ملک بھیج دیا۔وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے چھ قیدیوں کو اٹاری /واگھہ بارڈر کے راستے ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔اس سے پہلے چار دیگر پاکستانی قیدیوں کو اس برس ان کے ملک بھیجا جاچکا ہے۔ہندستانی حکومت پاکستانی جیلوں میں بند ہندستانی ماہی گیروں کی حوالگی سمیت تمام انسانی معاملات کے حل کو اولین ترجیح دیتی ہے۔اس برس اب تک پاکستانی جیلوں سے 146ماہی گیروں سمیت 147ہندستانی قیدیوں کو رہا کرایا گیا ہے۔
سکھ عقیدت مندوں کا جتھہ 21جون کو پاکستان جائے گا
امرتسر// شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی کے ذریعہ شیرپنجاب مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی منانے کے لئے 21جو ن کو سکھ عقیدت مندوں کا جتھہ پاکستان بھیجا جائے گا۔شرومنی سمیتی کے ایڈیشنل سکریٹری دلجیت سنگھ بیدی نے آج بتایا کہ شیر پنجاب مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے سلسلہ میں 21جون کو شرومنی سمیتی کے مین دفتر سے جتھہ روانہ کیا جائے گا، جس کی قیادت شرومنی سمیتی کے سکریٹری بلوندر سنگھ جوڑاسنگھا کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان جانے والے عقیدت مند گردوارہ شری ڈیرہ صاحب لاہور کے علاوہ پاکستان میں واقع الگ الگ تاریخی گردواروں کے درشن کریں گے۔ یہ جتھہ 30جون کو واپس ہندستان آئے گا۔
اردو یونیورسٹی، بی ایڈ (فاصلاتی) میں داخلے لیے کونسلنگ
حیدرآباد، 19؍ جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں بی ایڈ (فاصلاتی) میں داخلے کے لیے میں کل 20؍ جون 2018 اسناد صبح 9 بجے اسناد کی تنقیح ہوگی اور 21؍ جون کو 8:30 صبح بجے کونسلنگ مقرر ہے۔ پروفیسر پی فضل الرحمن، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب اسناد کی تنقیح اور کونسلنگ یونیورسٹی کے کالجس برائے ٹیچر ایجوکیشن (دربھنگہ، اورنگ آباد، بھوپال، سنبھل، سری نگر)؛ الامین کالج، بنگلور، جموں سب ریجنل سنٹر اور نظامت فاصلاتی تعلیم، یونیورسٹی کیمپس، حیدرآباد میں منعقد ہوں گے۔ امیدوار اپنے تمام اصل اسناد تنقیح کے لیے ساتھ لائیں اور کونسلنگ کے وقت ان کے خود تصدیق شدہ نقول (زیراکس) ساتھ رکھیں۔ کونسلنگ کے وقت عارضی طور پر منتخبہ طلبہ کے لیے ضروری ہے کہ مکمل کورس فیس 22,000 روپئے ناقابل واپسی جس میں امتحان کی فیس 2000 روپئے شامل ہیں آن لائن جمع کریں۔ امیدواروں کو کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ تمام متعلقہ اسناد/ سرٹیفکیٹس دو عدد فوٹو اور آن لائن ادائیگی کے لیے ڈیبٹ / کریڈٹ کارڈ ساتھ رکھیں۔ امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسناد کی تنقیح کے لیے ایس ایس سی / دسویں کا سرٹیفکیٹ اور یوجی سی سے مسلمہ کسی بھی یونیورسٹی کی گریجویشن ڈگری، مارکس میمو (3 سال کے) ، دسویں یا اعلیٰ سطحوں کا سرٹیفکیٹ جس میں اردو بذریعہ میڈیم یا مضمون کا ثبوت ہو، ہیڈ ماسٹر کی جانب سے جاری کردہ اور تصدیق شدہ ’’ٹرینڈ ان سروس ٹیچر‘‘ یا این سی ٹی ای کے دوبدو تدریسی پروگرام میں شرکت کا سرٹیفکیٹ، سابقہ یونیورسٹی کا مائیگریشن سرٹیفکیٹ، تحفظات کے حصول کے لیے حکومت ہند کی فہرست کے مطابق سرٹیفکیٹ، کسی مسلمہ اسکول سے عملی سرگرمیوں کی اجازت کا سرٹیفکیٹ اپنے ہمراہ لائیں۔ مزید تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
حمایت کی واپسی قومی منظرنامہ میں خود کو محفوظ کرنے کی حکمت عملی: پنتھرس پارٹی
جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے ، جو تقریباً ایک برس سے جموں وکشمیر میں بی جے پی ۔پی ڈی پی حکومت کو برخاست کرکے گورنر راج لگانے کا مطالبہ کررہے ہیں،بی جے پی کے جموں وکشمیر حکومت سے حمایت واپس لینے کو اس کی حکمت عملی کا دوسرا مرحلہ قرار دیا ہے تاکہ وہ خود کو قومی منظرنامہ میں محفوظ کرسکے۔پنتھرس سپریمو نے کہاکہ بی جے پی جموں وکشمیر میں پی ڈی پی کی ماتحتی میں بندھوا مزدور کی طرح کام کررہی تھی۔مرکز میں بی جے پی کو جموں وکشمیر کی حقیقی صورتحال کا احساس ہوا اور اس نے اپنے وزرا سے استعفی دینے کے لئے کہہ دیا۔پروفیسر بھیم سنگھ نے کہاکہ پی ڈی پی قیادت کے پاس کئی متبادل ہیں کیونکہ اس کے مختلف سیاسی گروپ سے روابط ہیں۔گورنر صرف صدر جمہوریہ (جو اس وقت روم میں ہیں) کے مشورہ پر ہی کام کرسکتے ہیں۔ پروفیسربھیم سنگھ نے کہاکہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس دونوں ہی اپنی حکمت عملی پر کام کررہی ہیں لیکن ریاست میں نئے الیکشن ہونے تک گورنر راج ہی واحد راستہ ہے۔بہرحال پروفیسربھیم سنگھ نے پی ڈی پی کو مبارکباد دی جس نے جموں کے بی جے پی لیڈروں کو اقتدار کا لالچ دیئے رکھا جس سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی کے لیڈر جموں کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے تئیں کتنے پرعزم تھے۔پنتھرس سربراہ نے اپنی پارٹی کو بھی مبارکباد دی جس نے جیل اور اذیتوں کی پرواہ کئے بغیر جموں وکشمیر میں گورنر راج کے نفاذ کے لئے مسلسل جدوجہد جاری رکھی۔انہوں نے کہا کہ پنتھرس پارٹی جموں وکشمیر میں رہنے والے ہندستانی شہریوں کے لئے بنیادی حقوق، مساوات، انصاف اورامن کیلئے مسلسل جدوجہد کرتی رہے گی۔
غلام نبی گوہر کے انتقال پر
گورنر کااظہاردُکھ
سرینگر/ گورنر این این ووہرا نے معروف کالم نگار اور مصنف غلام نبی گوہر کے انتقال پر دُکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔اپنے پیغا م میں گورنر نے مرحوم کے روح کی ابدی سکون کے لئے دعا کی۔
کھیر بھوانی میلہ
گورنر نے لوگوں کو مبارک باد دی
سرینگر/ گورنر این این ووہرا نے کھیر بھوانی میلے کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔ایک پیغام میں گورنر نے کہا کہ یہ میلہ ریاست میں مذہبی رواداری اور آپسی بھائی چارے کی جیتی جاگتی مثال ہے اور کہا کہ ان اقدار کے لئے ہماری ریاست صدیوں سے مشہور ہے۔گورنر نے ریاست میں امن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔
چیئرمین ریاستی کمیشن برائے بیک وارڈ کلاسزاورچیف انفارمیشن کمشنرگورنرسے ملاقی
سرینگر//چیئرمین ریاستی کمیشن برائے بیک وارڈ کلاسز جیت لال گپتا نے راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے گورنر کو کمیشن کے کام کاج اور ریاست میں بیک وارڈ کلاسز کے سماجی ، تعلیمی ، اقتصادی اور ثقافتی مفادات کو تحفظ اور فروغ دینے کے حوالے سے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ اس طبقے سے جڑے کئی معاملات اس وقت مختلف سطحوں پر التوا میں ہے۔گورنر نے کہا کہ جموں وکشمیر ایک کثیر اللسانی اور کثیر الثقافتی اقدار کی ریاست ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیک وارڈ کلاسز کے مفادات کو تقویت بخشنے کے لئے مزید اقدامات کئے جانے چاہئیں۔علاوہ ازیںریاستی چیف انفارمیشن کمشنر ( سی آئی سی ) خورشید احمد گنائی نے آج یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہر اکے ساتھ ملاقات کی۔میٹنگ کے دوران سی آئی سی نے کمیشن کے کام کاج کے بارے میں بریف کرتے ہوئے گذشتہ مہینوں کے دوران کمیشن کی جانب سے نپٹائے گئے کاموں کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر موصوف نے خورشید گنائی کو انتظامی مشینری کے کام کاج میں شفافیت اورافادیت لانے اور جواب دہ بنانے کے لئے اقدامات اٹھانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
پنجاب شو سینا وفد کی گورنر سے ملاقات
امر ناتھ یاتریوں کی سہولیات کی دستیابی کامطالبہ کیا
سرینگر //7 ممبران پر مشتمل پنجاب شو سینا وفد نے اپنے قومی صدر سنجیو گھنولی کی صدارت میں آج یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ اور ایڈیشنل سی ای او شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ بھوپندر کمار بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ وفد نے گورنر موصوف سے امر ناتھ یاتریوں کی سہولت کیلئے جموں کشمیر میں یاتریوں کی گاڑیوں کی ٹول فری انٹری ، بیس کیمپوں کو جانے والے راستوں پر مختلف مقامات پر پینے کے پانی کی دستیابی ، قومی شاہراہ پر ریاستی پولیس کی جانب سے تعاون فراہم کرنے کی درخواست کی ۔ وفد نے یاتریوں کی حفاظت کیلئے تمام لازمی سیکورٹی انتظامات کرنے کی بھی استدعا کی ۔ گورنر موصوف نے وفد کو یقین دلایا کہ اُن کی جانب سے اٹھائے گئے تمام معاملات کو ترجیحاتی بنیادوں پر پورا کی جائے گا ۔ گورنر موصوف نے شری امر ناتھ جی شرائین بورڈ کی جانب سے یاتریوں کیلئے جاری کی گئی ایڈوائیزری سے متعلق وسیع پیمانے پر بیداری لانے کی ضرورت پر زور دیا ۔
سکھ نند ن کی صدارت میں پی یو سی میٹنگ منعقد
سرینگر/قانون ساز اسمبلی کی پبلک انڈر ٹیکنگس کمیٹی کی ایک میٹنگ سکھ نندن کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ارکان قانون سازیہ مبارک گل، حکیم یاسین، عثمان عبدالمجید پڈر ،پریا سیٹھی ، محمد امین بٹ ، دیناناتھ بھگت اور آغاسید محمود الموسوی نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔کمیٹی نے کمیٹی کے کام کاج کے مختلف پہلوئوں اور مختلف کارپوریشنوں اور انڈر ٹیکنگس کے سی اے جی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکرٹری اسمبلی آر ایل شرما اور ایڈیشنل سیکرٹری اسمبلی نسیم جان نے کمیٹی کو التوأ میں پڑے کاموں کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔کمیٹی کے ارکان نے کمیٹی کے کام کاج کو فعال بنانے اور جموں وکشمیر پولیس ہاوسنگ کارپوریشن کے کام کاج میں بہتری لانے کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز سامنے رکھیں۔