وزیراعظم بے روزگارنوجوانوں کی اُمنگوں پرکھرااترنے میں ناکام:ینگ پنتھرس
جموں //ینگ پنتھرس کارکنان نے وزیراعظم نریندرمودی پربے روزگارنوجوانوں کی اُمنگوں پرکھرااُترنے میں ناکام رہنے کاالزام عائد کیاہے۔تفصیلا تکے مطابق رائے پور دومانہ میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جس کی صدارت ریاستی نائب صدر پرتاب سنگھ جموال نے کی۔اس دوران تنظیم کے انچارج ادتیہ ہنس نے رائے پور دمانہ میں ینگ پنتھرس کارکنان کی ایک ٹیم تشکیل دی۔میٹنگ کے دوران ادتیہ ہنس نے کہا کہ وزیر اعظم نے 2015-16میں کہا تھا کہ ملک کے بیروزگار نوجوانوں کو 2کروڑ نوکریاں فراہم کی جائیںگی لیکن آج تک بھی ایسا دیکھنے نہیں ملا حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ 2015-16کو ـــــنوجوانوں کے سال کانام دیا جائے گا لیکن میں اس کا الٹا ہوا اورملک میں روزگار کی شرح گر کر 70فیصد تک پہنچ گئی۔اس دوران ہنس نے تنظیم کے نائب صدرپرتاب سنگھ جموال اور تنظیم کے صدر اور سابقہ وزیر اور ایم ایل اے یش پال کنڈل کی موجودگی میں پنچایت کوٹ اور وارڈ نمبر66میں نوجوان کارکنان کی ایک ٹیم تشکیل دی جس کے تحت ارجن کمار کو پنچایت کوٹ کا صدر ،چندن کمار اورارجن پجگوترہ کو نایب صدر اورہرش پجگوترہ کو جنرل سیکریٹری اوراور گلشن نگوترہ کو سیکریٹری ،وشال کوخزانچی اور اور رجت جسوندر کو پریس سیکریٹری کا عہدہ دیا گیا۔وارڈ نمبر 66میں سونو کمار کو سیکریٹری اور نریش کو جنرل سیکرٹری بنایا گیا ۔ میٹنگ میں ان کے علاوہ جن لوگوں نے شرکت کی ان میں سے تنظیم کے ضلع صدر نرمل کشور،نایب صدر انیل رکوال،ترسیم سنگھ اور ساحل نگر وغیرہ کا نام قابل ذکر ہے۔
اُردو یونیورسٹی کے طلبہ کو مختلف کمپنیوں میں ملازمت کے مواقع
روزگار سے مربوط کورسز میں راست داخلے ۔9؍ جولائی آخری تاریخ
حیدرآباد// مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے طلبہ کو گذشتہ برسوںمیں بڑے پیمانے پر ملٹی نیشنل کمپنیوں میں ملازمت کے مواقع دستیاب ہوئے ہیں۔ یہاں کے اردو، فارسی، عربی اور ترجمے جیسے شعبوں کے طلبہ کو فیس بک، گوگل ، ٹیک مہندرا جیسی مشہور کمپنیوں میں روزگار ملا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کمپنیوں میں ملازمت حاصل کرنے والے بیشتر طلبہ کا تعلق دینی مدارس سے رہ چکا ہے۔ شعبۂ ماسٹر آف سوشل ورک اور جرنلزم و ماس کمیونکیشن کے طلبہ کو بھی مختلف صحافتی و تعلیمی اداروں اور این جی اوز میں مواقع ملے ہیں۔ اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2018-19 کے لیے روزگار سے مربوط کورسز میں میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کے لیے آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 9؍ جولائی مقرر ہے۔ مدرسہ سے فارغ طلبہ کو عصری علوم سے جوڑنے کی کوشش کے طور پر یونیورسٹی نے برج (رابطہ ) کورس بھی متعارف کیا ہے۔خواہشمند طلبہ پوسٹ گریجویشن پروگرام ( اردو، انگریزی، ہندی، عربی،مطالعات ترجمہ ،فارسی ؛ مطالعات نسواں، پبلک ایڈمنسٹریشن، سیاسیات،سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سوشیالوجی؛ ایم اے (صحافت و ترسیل عامہ)؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی)) ؛ انڈر گریجویٹ پروگرامس میں بی اے، بی اے(آنرس)۔ جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی (طبیعی علوم-ایم پی سی) / بی ایس سی(طبیعی علوم-ایم پی سی ایس) اور بی ایس سی (حیاتی علوم – زیڈ بی سی)؛ مدارس کے فارغ طلبہ کے لیے برائے داخلہ انڈر گریجویٹ (بی کام/ بی ایس سی) اور پالی ٹیکنک پروگرامس کے لیے برج (رابطہ) میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ ان کے علاوہ پی جی ڈپلوما ان اسلامک بینکنگ، پی جی ڈپلوما ان ریٹیل مینجمنٹ، آئی ٹی آئی طلبہ کے لیے پالی ٹیکنک میں لیٹرل انٹری۔جزوقتی ڈپلوما پروگرام ( اردو ، ہندی، عربی، فارسی اور اسلامک اسٹڈیز) شامل ہیں۔ مزید تفصیل اور ای پراسپکٹس یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہے۔ معلومات کے لیے ای میل [email protected] پر بھی ربط کیا جاسکتا ہے۔ موبائل نمبر 6301910770 یا ایس ایم ایس کے ذریعہ 9100677222 سے بھی تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ہاسٹل کی محدود سہولت دستیاب ہے۔ طلبہ کو حکومت ہند کے قواعد کے مطابق تحفظات فراہم کیے جائیں گے۔
کرگل میں پنشن عدالت اختتام پذیر
لیہہ میں2 سے4 جولائی تک اس نوعیت کی عدالت منعقد کی جائے گی
کرگل//کرگل میں اے جی آفس( جموں وکشمیر) کی طرف سے تین روزہ پنشن عدالت اختتام پذیر ہوئی۔اس دوران ڈی ڈی اوز پنشن منظوری حکام اور پنشنروں کے استفسارات کا جواب دیا گیا اور موقعہ پر ہی پنشن سے جڑے معاملات کو نمٹایا گیا۔کافی تعداد میں پنشنروں نے اس عدالت سے استفادہ کیا۔ پنشنروں نے اے جی جے کے سرینگر کے اس قدم کی کافی ستائش کی۔اے جی جموں وکشمیر شورجو چیٹرجی کے مطابق اس طرح کی ایک عدالت لیہہ میں2 ،3 اور 4 جولائی کو منعقد ہوگی۔اے جی نے لیہہ ضلع کے پنشنروں سے کہا ہے کہ وہ اس پروگرام سے فائدہ اُٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی عدالتوں کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ پنشنروں کے مسائل کو حل کیا جائے اور اُن میں معاملات کے حوالے سے بیداری پیدا کی جائے۔ڈی اے جی۔ اے جی جے کے سنگیتا پُرسونی نے کہا کہ پنشن عدالت میں اچھی خاصی تعداد میں پنشنروں نے شرکت کی اور مختلف معاملات کے بارے میں وضاحت طلب کی۔
ای ایم آر سکولوں اور ہوسٹلوں کاتعمیراتی کام
سیکرٹری ٹرائبل امور نے پیش رفت کا جائزہ لیا
سرینگر//سیکرٹری قبائلی امور سلمیٰ حمید نے ایک میٹنگ کے دوران اکلیو ماڈل رہایشی سکولوں اور ہوسٹلوں پر ہورہے کام کی پیش رفت کا جائیزہ لیا۔ڈائریکٹر قبائلی امور محمد رفیع، ایم ڈی ہاؤسنگ بورڈ منموہن سنگھ، سپیشل سیکرٹری قبائلی امور محمد شریف چوہدری اور کئی دیگر افسران میٹنگ میں موجود تھے۔اس موقعہ پر سلمیٰ حمید نے ہاؤسنگ بورڈ حکام پر زور دیا کہ وہ تمام پروجیکٹوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کریں۔ انہوں نے ڈائریکٹر سے کہا کہ وہ ذاتی طور ان کاموں پر نظر گذر رکھیں تا کہ کاموں کے معیار کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہ کیا جاسکے۔
جموں میں 12 واں نیشنل سٹیٹسکس ڈے منایاگیا
جموں//ڈائریکٹوریٹ آف اکنامکس اینڈسٹیٹسٹکس ،جموں کشمیرنے ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف اولیویشن اینڈ سٹیٹسکس جموں کے اشتراک سے 12 واں نیشنل سٹیٹسکس ڈے بعنوان ’’کوالٹی ایشورنس اِن آفیشل سٹیٹکس ‘‘منایا۔نیشنل سٹیٹسکس پروفیسرمہالانوبس کے یوم پیدائش کے موقعہ پر منایاجاتاہے۔انہوں نے سوشیواکنامک کنٹورس آف انڈیاکے موضوع پرنمایاں کام کیاجس کی وجہ سے حکومت کوآج تک ملک میں آبادی سے متعلق پالیسیاں بنانے میں مددمل رہی ہے۔ویناتھاپر،ڈائریکٹر،ڈائریکٹوریٹ آف اکنامکس اینڈسٹیٹسٹکس نے روزمرہ کے دفری کاموں کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔انہوں نے ملازمین پرحکومت اورشہریوں سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کونبھانے میں شفافیت لانے کی تلقین کی۔قبل ازیں ریجنل ڈائریکٹرای اینڈایس ،جموں رجنی چاڑک نے پروفیسرپی سی مہالانوبس کے سٹیٹسکس کے میدان میں رول کواُجاگرکیا۔اس موقعہ پر آشوگپتا،جوائنٹ ڈائریکٹر،ایس ٹی ایس ،جموں،اسسٹنٹ ڈائریکٹرآرڈی،ڈی ایس ای اینڈایس ٹی ایس، سی پی اوز، اینڈڈی ایس ای اوز،ٹریننگ بیچ سٹیٹکل اسسٹنٹ جموں ڈویژن موجودتھے۔اس دوران نظامت کے فرائض اسسٹنٹ ڈائریکٹرریجنل ڈائریکٹوریٹ گرنیت کورنے انجام دیئے جبکہ للت بٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر،ریجنل ڈائریکٹرنے شکریہ کی تحریک پیش کی۔
ایس آراو ۔202نوجوان کے مفادات کے مخالف
صاف ستھرامومنٹ کاریاستی گورنرسے ایس آراوواپس لینے کامطالبہ
جموں//صاف ستھرامومنٹ نے ایس آراو 202 آف 2015کونوجوان دشمن پالیسی قراردیتے ہوئے اس کوجلد واپس لینے کامطالبہ کیاہے۔ یہاں جاری پریس بیان میں جموں کشمیرصاف ستھرامومنٹ کے ریاستی صدر شوکت چوہدری نے ریاست کے تعلیم نوجوانوں کیلئے سابق حکومت کی جانب سے بنائی گئی استحصالی پالیسی پربرہمی کااظہارکیا۔پی ڈی پی ۔بی جے پی کی سابق حکومت کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شوکت چوہدری نے کہاکہ سابق حکومت کی نوجوان دشمن پالیسی کی وجہ سے لاکھوں نوجوانوں کامستقبل تاریک ہوتاچلاجارہاہے ۔حکومت کی اس پالیسی کے تحت نئے بھرتی ہونے والے نوجوانوں کوپانچ سال تک کم سے کم تنخواہ دس ہزارسے زیادہ نہیں ہونی چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ یہ نہایت ہی افسوس کامقام ہے ۔بی جے پی کوجموں سے 25 نشستیں ملی تھیں مگراس نے بھی اس نوجوان دشمن پالیسی کوہٹانے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے۔ انہوں نے کہاکہ ناانصافی کی حدہے کہ خودتو قانون سازوں نے گذشتہ برس اپنی تنخواہیں 40300 سے بڑھاکر80300 کردیں مگردوسری طرف دیکھیں کہ اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو7000 سے 8000 روپے تک تنخواہیں دی جارہی ہیں یہ ظلم نہیں تواورکیاہے۔انہوں نے ریاستی گورنرسے ایس آراو202کوواپس لینے کاپرزورمطالبہ کیا۔
پنتھرس پارٹی کاریاستی اسمبلی تحلیل کرنے کامطالبہ
جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے کارکنان نے یہاں پریس کلب کے باہراحتجاج کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے گورنر این این ووہرہ سے درخواست کی ہے کہ وہ جموں وکشمیر آئین کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کریں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کا الگ آئین ہے جو گورنر کو سیکشن 53(2)(b),، سیکشن 73(2)(b) کے تحت یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ ہاوس یا کسی ہاوس کو ملتو ی کرسکتے ہیں اور دوسرا لیجسلیٹیو اسمبلی کو تحیل کرسکتے ہیںپنتھرس پارٹی کے چیئرمین ہر ش دیوسنگھ نے کہاکہ جموں وکشمیر حکومت کو تمام سیاسی جماعتوں یاگروپ کے بیشتر اراکین اسمبلی نے خارج کردیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ محبوبہ مفتی نے بی جے پی کے حمایت واپس لے لینے کے بعد رضاکارانہ طورپر گورنر کو اپنا استعفی پیش کردیاتھا۔ نیشنل کانفرنس اور کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کررہیں اور نئے سرے سے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ 2019میں عام انتخابات ہونے ہیں یہ ایک اچھا موقع ہے کہ ریاست کے اسمبلی انتخابات بھی ان ہی کے ساتھ کرادیئے جائیں جیسا کہ وزیراعظم بھی چاہتے ہیں کہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرائے جائیں۔