چھاترو میں لیکچر کم کونسلنگ سیشن کا اہتمام
کشتواڑ//فوج کی جانب سے نیشنل رورل لائیو لی ہُڈ مشن (NRLM) کی حمایت سکیم کے تحت ایک کئیر ئیر کونسلنگ سیشن کا اہتمام کیا گیا ۔لیکچر کم کونسلنگ سیشن کا مقصد نوجوانون میں انکے ہنر میں اضافہ کرنے کی ترغیب دینا تھا اور انہیں بینکوں و رٹیل شعبہ میں با معنیٰ روزگار حاصل کرنے کا موقعہ فراہم کرنا تھا ۔ شرکا نے کونسلنگ کے دوران متعدد سوال اُٹھائے ،جن کا نمائندوں نے معقول جواب دیا ۔سیشن میں کل ملا کر 147 نوجوانوں نے شرکت کی ۔نوجوانوں اور انکے والدین نے ایسا پروگرام منعقد کرنے پر فوج کا تحسین ادا کیا اور کہا کہ ایسے پروگراموں سے یقینی طور علاقہ کے نوجوانوں کو اپنے کئیر ئیر کا انتخاب کرنے میں مدد ملے گی۔
پی ڈی پی نے یوم تاسیس منایا
متعدد سیاسی کارکنان کی پارٹی میں شمولیت کا دعویٰ
بانہال//حلقہ انتخاب بانہال کے وٹرو علاقہ میں پی ڈی پی ورکران کی طرف سے پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گی۔اس دوران پارٹی کے ضلع صدر بشیر احمد رونیال نے لوگوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے مرحوم مفتی محمد سعید کی کاوشوں کی سرہانا کی۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی ریاست کی واحد پارٹی ہے جس نے ریاست میں امن و امان قائم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ۔انہوں نے مزید کہا کہ حال میں محبوبہ مفتی کی قیادت میں پارٹی ترقی کہ راہ پر گامزن ہے اور پارٹی ریاست کے تینوں خطوں کی ترقی چاہتی ہے۔ انہوں نے لوگوں کو پارٹی منشور سے آگاہ کیا۔اوراس موقعہ پر بی جے پی،کانگرس اور نیشنل کانفرنس کے متعدد عہد یداران نے پارٹی میں شمولیت بھی کی۔
پونی میں ایس بی ایم بیداری کیمپ کا اہتمام
ریاسی //پونی میں سیلف ہیلپ گروپوں کے لئے سوچھ بھارت مشن پر ایک بیدری کیمپ معہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔بی ڈی او پونی او پی بھگت ،ضلع پروگرام منیجر جے کے ایس آر ایل ایم ارشد احمد بٹ ،ضلع سوچھتا پریرکوں ،فیلڈ عہدہ داروں ،سیلف ہیلپ گروپوں کے ممبروں اور مقامی لوگوں نے بھی اس میں شرکت کی۔ سوچھتا پریرکوں کو لوگوں میں بیداری پھیلانے کی ہدایت کی گئی تاکہ وہ گلیوں ، نالیوں میں کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں ۔ اس موقعہ پر مقررین نے ایس بی ایم رہنما خطوط کی اہمیت بیان کی۔اسکے علاوہ سرکار کی جانب سے ٹائیلٹ تعمیر کرنے کی معاونت ، ٹائیلٹ کے ڈیزائن اور ٹائپ کی جانکاری بھی دی گئی ۔