رام بن میں ضلع کیپیکس بجٹ و اہم پروجیکٹوں کی کارکردگی کا جائزہ
رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنرشوکت عزیز بٹ کی قیادت میں منگل کے روز ضلع و سیکٹورل افسروںکا ایک اجلاس منعقدہوا، جس میں ضلع کیپیکس بجٹ2018-19 اور ضلع کے اہم پروجیکٹوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں اے ڈی ڈی سی رویندر سادھو، اے ڈی سی گورویندر جیت سنگھ، سی پی او اوتم سنگھ،کلکٹر ساولاکوٹ ضمیر احمد، پی ڈی ڈی ،پی ایچ ای، پی ڈبلیو ڈی اور پی ایم جی ایس وائی کے ایگزیکٹو انجینئروں ، سی ایم او،سی ای او، سی ایچ او، سی اے او، ڈی ایف اوزو دیگر ضلع و سیکٹورل افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ تعلیم ،پی ڈبلیو ڈی، پی ایچ ای، پی ڈی ڈی ،صحت، جنگلات، انیمل ہسبنڈری، شیپ ہسبنڈری ،فشرئیز کی فزیکل و مالی حصولیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔ڈی سی نے ترقیاتی پروجیکٹوںمیں سست رفتاری پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کی تکمیل کے لئے ہدف مقرر کیا ،تاکہ ضلع پلان کے تحت 100فیصدی حصولیابی حاصل کی جا سکے۔انہوں نے لوگوں کی توقعات کو پورا کرنے اور ترقیاتی پروجیکٹوں میں در پیش روکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے افسروں کو اپنی کاوشوں میں سرعت لانے پر زور دیا۔محکمہ تعمیراتر عامہ کو سکولوں کی عمارتیں و دیگر عمارتوں کی بر وقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت دی۔آر ڈی ڈی شعبہ کی مختلف سکیموں جیسے کہ ایم جی نریگا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے مقامی ضروریات کو مد نظر رکھ کر اقتصادی سے کمزور لوگوں کو روز گار فراہم کرنے کی ہدایت دی۔بعد ازاں،انہوں نے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوںبشمول ڈگری کالج بانہال اور گول ،50بستروں والے بانہال ہسپتال ، پی اچی سی اُکھڑال، واٹر فلٹریشن پلانٹ ر ام بن،پالی ٹیکنیک کالج رام بن ،گرلز ہوسٹل،ضلع ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس، ڈائٹ بلڈنگ بانہال، انڈور اسٹیڈیم گول، گوجر و برکوال ہوسٹل،منصف کورٹ کمپلیکس اکھڑال کے کام کا رتبہ حاصل کیا۔انہوں نے تعمیراتی ایجنسیوں کو کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی،تاکہ ترقیاتی پروجیکٹوں کی تکمیل بر وقت یقینی بن سکے۔ڈی سی نے مختلف محکموں کے حاضری رتبہ کا جائزہ بھی لیا۔
ڈی سی کشتواڑ کا روڈ سیفٹی ایکشن پلان کا جائزہ
اے آئی بٹ
کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا کی قیادت میں منگل کے روز ضلع روڈ سیفٹی کمیٹی کے ممبران کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی ،سی پی او، آر اینڈ بی، پی ایم جی ایس وائی کے ایگزیکٹو انجینئروں ،اے آر ٹی او، ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز، انچارج سی ای او،ڈپٹی سی ایم او، او سی جی آر ای ایف کے علاوہ د یگر افسروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے آغاز پر اے آر ٹی او ابھے اندو شرما نے ضلع روڈ سیفٹی ایکشن پلان2018-2020 کی تفصیل پیش کی۔انہوں نے روڈ سیفٹی کے لئے ضلع روڈ سیفٹی فنڈ قائم کرنے، روڈ سیفٹی آڈٹ ، ریاستی شاہرائوں و دیگر راستوں پر آر ایس اییز کی سفارشات کو لاگو کرنے،ڈرائیوروں کے لئے ہیلتھ چیک اپ کیمپس،سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوںمیں روڈ سیفٹی کلب قائم کرنے اور ٹراما کئیر سہولیات وغیرہ قائم کرنیکی ضرورت پر زور دیا۔طویل بحث و مباحثہ کے بعد ڈی سی نے موقعہ پر ہی متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹوں کو ہدایت دی اور انہیں اے آر ٹی او کے صلاح و مشورہ سے اپنے اپنے محکموں کے لئے ایکشن پلان تیار کرنے کو کہا اور سال وار مطلوبہ فنڈز کی دستیابی پیش کرنے کو کہا۔انہوں نے ایگزیکٹو افسر میونسپل کمیٹی کو ہدایت دی کہ وہ بر لب سڑک تمام ہورڈینگ کو ہٹانے کی ہدایت دی ،جس سے لوگوں کی نقل وحرکت میں دشواری آرہی ہے۔انہوں نے سکولوں، کالجوں ، یونیورسٹیوں میں رود سیفٹی اقدامات کی کورئیج کی ضرورت پر زور دیا ۔ڈی سی نے کشتواڑ سے ڈول سڑک کو بطور ماڈل سٹرئیچ بنانے کی تجویز بھی پیش کی۔انہوں نے متعلقہ ا فسروں کو روڈ سیفٹی آڈٹ اور میپنگ کی ہدایت دی۔ اور اسکے علاوہ قصبہ میں دو گلیوں کو ٹریفک فری زون قرار دینے کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے چھاترو میں ٹراما سنٹر قائم کرنے کے امکانات کو تلاشنے اور اس سلسلہ میں مالی ضروریات کی بھی ہدایت دی۔ڈی سی نے قومی شاہراہ پر ایمبولنس تیار بتیار رکھنے کی ہدایت دی۔
این ا یچ ایم یونین ڈوڈہ کا تعزیتی اجلاس
ڈوڈہ //ا ٓل جے اینڈ کے این ایچ ایم ایمپلائز ایسو سی ایشن ضلع یونٹ ڈوڈہ کی جانب سے ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد ہوا ،جس میں یونین کے ضلع صدر بڈگام فیاض احمد میر کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا گیا، جن کا انتقال قلیل علالت کے بعد اپنی رہائش میں ہوا ۔ایک تعزیتی بیان میں این ایچ ایم ڈوڈہ یونین کے ضلع صدر فیضان احمد ترنبو نے میر کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور غم زدہ کنبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔اور للہ سے دعا کی گئی کہ مرحومہ کو جنت فردوس میں جگہ عطاکرے اور غم زدہ کنبہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔ دریں اثنا ، ضلع کے بلاک یونٹوں نے بھی میر کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔
رام بن کے کئی دیہات
تین مہینوں سے بجلی سے محروم
ایم ایم پرویز
رام بن //ضلع کے دیار گلی ببروٹا و ملحقہ دیہات گُذشتہ تین مہینوں سے بجلی کی سپلائی سے محروم ہیں، جس کی وجہ سے طلاب و مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کر ناپڑ رہا ہے۔دیار گلی کے چونی لعل کی قیادت میں ایک وفد نے مبینہ الزام لگایا کہ20برسوں کے بعد پی ڈی ڈی بٹوت سب ۔ڈویژن نے انکے رجسٹرڈ کنکشن بجلی کھمبوں سے کاٹ دئے ہیں اور بعض معمالات میں کھمبوں سے کنڈکٹر سپئینز بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں،تاکہ لوگ بجلی کا استعمال نہ کر سکیں ۔انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ نے ہمیں گُذشتہ تین مہینوںسے گھپ اندھیرے میںدھکیل دیا ہے۔انہوں نے شکایت کی کہ محکمہ بجلی کے ملازمین بغیر کسی سیکورٹی اور فیس کے چوبیس گھنٹے بجلی استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ایگزیکٹو انجینئر سب۔ ڈویژن کی نوٹس میں لایا گیا ،جس پر انہوں نے تا دم کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی۔موضع کے مکینوں نے ریاست کے گورنر اور مشیر سے اس معاملہ میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔
رمیز راجہ اویس کی موت پر سروڑی کااِظہارِ تعزیت
بھلیسہ//جموں وکشمیرپردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر ورکن اسمبلی اندروال غلام محمد سروڑی نے 16برس کے رمیز راجہ اویس کی پانی میں بہہ جانے سے دردناک موت واقعے ہونے پرگہرے رنج والم کااِظہارکیاہے۔ بتایاجاتاہے کہ دسویں جماعت کایہ بچہ امتحانات میں شریک ہونے کیلئے چنیاس نالہ بھلیسہ پارکررہاتھااسی دوران وہ سیلاب میں بہہ گیا۔سروڑی نے اس دردناک موت پر دکھ کا اِظہارکرتے ہوئے غمزدگان کیساتھ گہری ہمدردی کااِظہارکیاہے۔انہوں نے مرحوم طالب علم کوجنت الفردوس میں جگہ عطاکرنے کیلئے بارگاہِ الٰہی سے دعاکی ۔ دریں اثناء سب ڈویژن بھلیسہ، ٹھاٹھری کے کانگریس کارکنان نے بھی اس المناک سانحے پرگہرے رنج والم کااِظہارکیاہے۔اُنہوں نے غمزدگان کیساتھ اپنی گہری ہمدردی کااِظہارکرتے ہوئے مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرنے کی اللہ تعالیٰ سے دعاکی۔
پتنازی میں آپسی روا داری کا اجلاس
کشتواڑ// فوج کی جانب سے ضلع کے پتنازی علاقہ میں آپسی روا داری کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا ،جسکا مقصد خطہ میں تمام طبقوں کے مذہبی لیڈروں اور معزز شخصیات کو آپسی بھائی چارے کے فروغ کیلئے راغب کرنا تھا ۔اجلاس میں 35 ۔مقامی لوگوں نے شرکت کی جس میں موضع کے سرپنچ ، مذہبی اساتذہ اور سماج کے معزز ممبران بھی شامل تھے۔اس پروگرام سے موضع کے لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے اور امن و بھائی چارہ کا پیغام پھیلانے کا موقعہ فراہم ہوگا۔اجتماع نے سوشل میڈیا پر ا فواہوں اورمنافر ت پھیلانے والوں پر بھی مباحثہ کیا اور ان مدعوں سے چوکنا رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسکے علاوہ خطہ کی ترقی میں نوجوانوں کی شراکت پر بھی مباحثہ کیا گیا ۔
پولیس اہلکار معطل ،ہوائی فائرنگ کا شاخسانہ
زاہد ملک
ریاسی //ضلع پولیس لائن میں تعینات ایک سینئر گریڈ پولیس اہلکار اوتم سنگھ بیلٹ نمبر 705کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکار پر منگل کے روز ہوا میں تین گولیاں داغنے کا مبینہ الزام ہے۔ ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر ریاسی نکھل گوگنا نے کہا کہ قصور وار اہلکار کی جانب سے بد نظمی کا سنجیدہ نوٹس لیا گیا ہے اور مذکورہ پولیس اہلکار کو فوری طور سے معطل کر دیا گیا ہے اور اسکے خلاف پولیس اسٹیشن ریاسی میں ایف آئی آر درج کرنیکی سگنل بھیجی گئی ہے۔