کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ نے PMGSY کاموں کا جائزہ لیا
جموں //تعمیرات عامہ محکمہ کے سیکرٹری خورشید احمد نے گاندھی نگر میں ایک میٹنگ میں پی ایم جی ایس وائی کے تحت عملائے جارہے کاموں کا جائیزہ لیا۔میٹنگ کے دورانپی ایم جی ایس وائی کے چیف انجنیئر نے زیر عمل کاموں کی پیش رفت اور کاموں کی طبعی و مالی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔کمشنر سیکرٹری نے اہداف کو وقت پر مکمل کرنے اور کام میں معیار برتنے کے احکامات دیئے۔ انہوں نے طے شدہ مفاہمت نامے کے تحت کاموں کو وقت پر مکمل کرنے کے احکامات دیئے۔ انہوں نے تمام پروجیکٹ یونٹوں کو یقین دلایا کہ وہ ذاتی طور اُن کی مشکلات کا ازالہ کریں گے۔
کمرشل ٹیکس ملازمین کیلئے تربیتی پروگرام اختتام پذیر
جموں /کمرشل ٹیکسز محکمہ کے دوسرے بیچ کو آئی ٹی سکلز سے متعلق تربیتی پروگرام آج یہاں اختتام پذیر ہوا۔ پروگرام میں180 اہلکاروں کو کمپیوٹر کے استعمال سے متعلق تربیت فراہم کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی محکمہ کے سیکرٹری سوگات بسواس نے کہا کہ محکمہ نے6 سال کے بعد یہ پروگرام شروع کیا ہے تا کہ متعلقین کو ضروری تربیت فراہم کی جاسکے۔ پروگرام کی بدولت اُن کے کام کاج میں مزید بہتری آئے گی۔پروگرام کے دوران دفاتر میں کمپیوٹر کے استعمال اور جی ایس ٹی نیٹ ورک میں آئی ٹی کے استعمال سے متعلق شرکاء کو تربیت فراہم کی گئی۔
دھرمارتھ ٹرسٹ کونسل نے نوراتروں کی تیاریوں کاجائزہ لیا
مندروں کی سجاوٹ اورعقیدتمندوں کیلئے انتظامات پرزوردیا
جموں//دھرمارتھ ٹرسٹ کونسل کے صدربی آرکنڈل کی صدارت میں ٹرسٹ کے سینئرعہدیداران کے ساتھ میٹنگ کاانعقادکیاگیاجس میں 10 اکتوبرسے شروع ہونے والے نوراتروں کے انتظامات کاجائزہ لیاگیاجوکہ ریاست بھرکے مندروں منائے جائیں گے۔میٹنگ کے دوران ماتاویشنودیوی ،مہاکالی،لکشمی ،چنت پورنی وغیرہ مندروں میں نوراتروں کے انتظامات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقعہ پر مندروں کے گردونواح صفائی ستھرائی پربھی غوروخوض کیاگیا۔مقررین نے کہاکہ مندروں میں بھجن کیرتن اورجگراتے عقیدت مندوں کی توجہ کے مرکزہوتے ہیںاس لیے مندروں کی سجاوٹ کویقینی بنایاجاناضروری ہے۔اس دوران عقیدت مندوں کیلئے سہولیات یقینی بنانے کیلئے زوردیاگیا۔بی آرکنڈل نے انتظامات کے سلسلے میں ٹرسٹیوں کوہدایت دی کہ وہ مندروں کادورہ کرکے انتظامات کاجائزہ لیں تاکہ تیاریوں میں کوئی خامی نہ رہے۔اس دوران مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے شرکاء پرزوردیاگیا۔ایڈیشنل سیکریٹری کشمیر،جنرل منیجر کھیربھوانی کو مندروں کوسجانے کیلئے کہاگیا۔سیکریٹری ڈی ٹی ،ایڈمنسٹریٹر شری رگھوناتھ مندر،نائب صدرسدھ مہادیو ودیگران بھی میٹنگ میں موجودتھے۔
کھیل نوجوانوں کو آگے بڑھنے کیلئے تحریک کاذریعہ :سلاتھیہ
ضلع سطحی والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلوں میں شاندارکارکردگی کامظاہرہ
سانبہ//ضلع سطح کے والی بال مردوں اورعورتوں کی ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلوں میں رایاوومن والی بال ٹیم نے سانبہ ٹیم جبکہ گوہ براہمناں نے سوانکھاٹیم کوہراکرجیت درج کی۔اختتامی تقریب میں سابق وزیر اورریاستی سیکریٹری جموں کشمیرنیشنل کانفرنس سرجیت سنگھ سلاتھیہ مہمان خصوصی تھے۔سلاتھیہ نے ونراوررنراپ ٹیموں میں ٹرافیاں اوردیگرانعامات تقسیم کیں اورشاندارکارکردگی کامظاہرہ کرنے کیلئے کھلاڑیوں کی ستائش کی۔انہوں نے کہاکہ لڑکوں اورلڑکیوں کی طرف سے کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ دیکھنے کوملا۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کاکھیل نوجوان والی بال کھلاڑیوں کیلئے تحریک کاذریعہ ہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین نے اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کرکے ثابت کیاہے وہ ہرمیدان میں شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ وجے پوراسمبلی حلقہ کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجودہیں۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کومبارکبادپیش کی۔سابق وزیرنے کھیل شائقین کی موجودگی پراطمینان کااظہارکیا۔سلاتھیہ نے منتظمین کوشاندارایونٹ منعقدکرنے کیلئے مبارکبادپیش کی۔ضلع صدروالی بال ایسوسی ایشن سانبہ رمیش شرما نے کھلاڑیوں کاتعارف مہمان خصوصی کے ساتھ کروایا۔سیکریٹری بلویندرسنگھ جموال اورجوائنٹ سیکریٹری راکیش کمارنے نوجوانوں کے جوش وجذبے کوسراہا۔اس موقعہ پر سابق سرپنچ رام پال شرما، کمل سنگرال، ایشرسنگھ اوررمن سنگھ سلاتھیہ بھی موجودتھے۔
جے ڈی اے کی انہدامی کاروائی کی مذمت
جموں//سماجی کارکن چوھدری محمد آصف لودھی نے سدھرا جموں میں جموں ترقیاتی اتھارٹی کی طرف سے گجروں کے کچے کلوں اورپکے مکانوں کوگرانے کو ظالمانہ کاروائی قراردیتے ہوئے شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔یہاں جاری پریس بیان میں محمدآصف لودھی نے گورنر انتظامیہ سے جے۔ڈی۔اے کی غیرمناسب کاروائیوں پر قدغن لگانے پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ محکمہ قانون میں لے کرخانہ بدوشوں پرظلم ڈھارہاہے جوکہ ناانصافی ہے۔انھوں نے کہاکہ جے۔ڈی۔اے ناجائز قبضے کابہانہ بناکر ریاست میں مخصوص طبقے کونشانہ بنارہاہے اورآرایس ایس کے منصوبے کوعملی جامہ پہنارہاہے۔ آصف لودھی نے ریاستی گورنر سے مانگ کی ہے کہ اس معاملہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے کہ کس طرح بغیرکوئی نوٹس جاری کیے جے ڈی اے نے سدھرامیں کاروائی انجام دی۔