نٹرنگ تھیٹر نے ہندی ڈرامہ ’آگ ‘پیش کیا
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
جموں //نٹرنگ جموں کی طرف سے ہفتہ وار پروگرام کے تحت ہندی ڈامہ ’آگ ‘پیش کیا گیا ۔نیرج کانت کی ہدایت پر رانی پاک میں پیش کئے گئے اس ڈرامے میں موجودہ دور کے نوجوانوں کا نشہ جیسی لت کی طرف راغب ہونے اور اس کے مضر اثرات کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔ڈارمہ میں بتا یا گیا کہ اس صدی کے نوجوان ملکی تعمیر وترقی کیلئے اہم ہیں لیکن نشہ کی وجہ سے ان کا مستقبل تباہ ہوتا جارہاہے ۔اس ڈرامے میں مصنف نے متعدد ایسی کہانیاں بیان کی ہیں جن میں نوجوانوں کا مستقبل نشہ کی وجہ سے تاریک ہو تا بتایا گیا ہے ۔اس ڈرامے میں ایک لڑکے کی کہانی بیان کی گئی ہے جو کہ آہستہ آہستہ بڑا ہوتا جا رہاہے لیکن اس کے نزدیکی فرد ابھی بھی اس کو ایک چھوٹے لڑکے کے طور پر جانتے ہیں ۔عمر کے گزرنے کیساتھ مذکورہ لڑکے کو لوگوں کی بات پسند نہیں آتی اور وہ اپنے آپ کو ایک بڑا لڑکا ثابت کرنا چاہتا ہے ۔اس عمل کیلئے وہ وقت کی مناسبت سے سب سے آسان راستہ احتیار کرتے ہوئے نشہ کی جانب راغب ہو جاتا ہے ۔ڈرامہ میں ہی ایک دوسری کہانی بیان کی گئی جس کے تحت پسماندہ علا قہ کے مردوں کی بڑی تعداد شراب کی جانب راغب ہو جاتی ہے اور اپنی ضرورت کو پورا کر نے کیلئے وہ اپنی جائیداد تک فروخت کر دیتے ہیں ۔اس ڈرامہ کے تحت تھیٹر سماج کو پیغام دینا چاہتا ہے کہ اپنے بچوں کو نشہ کی جانب راغب ہونے سے بچایا جائے ۔ڈرامہ میں پرجیش اوتار ،راکشت ارواڑہ ،جیتن شرما ،سشنات چاڑک نے بطور فنکار کام کیا۔
جمہوری نظام میں پنچایتی چنائو اہم :رمن بھلہ
کانگریس کارکنان کو زمینی سطح پر مہم چلانے کی ہدایت دی
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
جموں //آئندہ پنچایتی انتخابات ریاست میں جمہوری نظام کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے میں اہم رول ادا کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار کانگریس سنیئر لیڈر اور سابقہ ریاستی وزیر رمن بھلہ اسمبلی حلقہ گاندھی نگر کی وارڈ نمبر 21میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ پارٹی کی مضبوطی اور انتخابات کو کامیاب بنانے کیلئے منظم ہو کر کام کر یں ۔کانگریس لیڈر نے کہاکہ خواتین اور نوجوانوں کی انتخابات میں شرکت سے جمہوری نظام کے فروغ میں مدد ملتی ہے جبکہ پنچایتی انتخابات میں منتخب ہونے والے نمائندے عوامی مسائل کو انتظامیہ کے سامنے لانے اور ان کو حل کروانے میں ایک اہم رول ادا کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی دیگر مفاد پر ست سیاسی جماعتوں کی طرح فرقوں اور خطوں کی بنیادوں پر نہیں بلکہ جمہوری نظام کی مضبوطی کیساتھ ساتھ عوامی مسائل کو اجا گر و حل کرنے اور ملکی ترقی کیلئے انتخابات میں شرکت کرتی ہے ۔رمن بھلہ نے پی ڈی پی اور بھاجپا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ دونوں سیاسی پارٹیاں 40ماہ سے زائد عرصہ کیلئے اقتدار میں رہی لیکن عوام کو مسائل میں مبتلا کر کے اب دونوں سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے کو عوامی مسائل کا ذمہ دار قرار دے رہی ہیں ۔موصوف نے کہاکہ جموں خطہ میں بھاجپا نے پی ڈی پی کو اقتدار سے الگ رکھنے اور اس خطہ کی تعمیر و ترقی کی بنیاد پر ووٹ لئے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد پارٹی نے پی ڈی پی کیساتھ ہی اقتدار میں آ کر حکومت تشکیل دی جبکہ عوامی مسائل کو یکسر نظر انداز کر دیا لیکن اب عوام پارٹی کی سازشوں سے بیدار ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یوتھ کانگریس پارٹی کا ایک مضبوط تنظیم ہے جس کے لیڈران پارٹی کو زمینی سطح پرمضبوط بنانے کیلئے کمر بستہ ہیں جبکہ کانگریس پارٹی نے اپنے اقتدار کے دوران ملکی عوام کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کیلئے کام کئے ہیں ۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ پنچایتی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کر کے جمہوریت کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔
سرنسر مانسر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے’ لوک فیسٹیول ‘منعقدکیا
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
جموں //سرنسر مانسر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ’لوک فیسٹیول‘کا اہتمام کیا گیا ۔اس فیسٹیول میں مقامی فنکاروں کے علا وہ عام لوگوں و سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔منعقدہ تقریب کے دوران مقامی ثقا فتی پروگرام کا ہتمام کیا گیا جس کے دوران فنکاروں نے اپنے تمدنی اور اس سے متعلق لوک گیت پیش کئے ۔ایک مقامی کلچرل گروپ’ رام دیتا ‘نے مانسر دیوتا سے متعلق بکتی گیت پیش کئے ۔اس تمدنی پروگرام کے دوران ڈوگرہ کلچر کے علا وہ دیگر ثقافتوں کے بارے میں سیاحوں کو جانکاری فراہم کی گئی ۔
اِنتظامیہ میں لیت و لعل برداشت نہیں کیا جائے گا: خورشید گنائی
سرینگر//گورنر کے صلاح کار خورشید احمد گنائی نے صوبائی کمشنر کشمیر کو وادی میں ہوئی برفباری کے نتیجے میں ضروری خدمات کی بحالی کی نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ڈیوٹیوں میں لیت و لعل برداشت نہیں کیا جائے گا۔صلاح کار نے آج سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں برفباری سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لینے کے دوران یہ احکامات دئیے ۔اُنہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات کا ازالہ سرکار کی اوّلین ترجیح ہے جس کے لئے اُنہوں نے افسران کو بجلی سپلائی فوری طور بحال کرنے ، سڑکوں سے برف اور پانی ہٹانے ، ہسپتالوں میں طبی و نیم طبی عملے کی دستیا بی سمیت تمام لازمی خدمات بحال کرنے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر کشمیر نے میٹنگ میں بتایا کہ انہوں نے وادی کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ضروری خدمات کی بحالی کے حوالے سے لگاتار اَپ ڈیٹ کرانے کی ہدایت دی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات کے ازالے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ تمام سڑکیں ٹریفک کے لئے کھلی ہیں البتہ گریز ، مژھل ، ٹنگڈار، کیرن او رلیہہ میں سڑکوں پر سے برف ہٹائی جارہی ہے اور محکمہ تعمیرات عامہ نے برف ہٹانے کی 100مشینوں کو کام پر لگایا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ سری نگر ۔ گلمرگ سڑک پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔باڈر روڑس آرگنائزیشن کے افسران نے بتایا کہ اُن کے اہلکار ان کے حد اختیار میں آنے والی سڑکوں کو کھولنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں اور سری نگر۔ لیہہ سڑک کو مزید برفباری نہ ہونے کی صورتحال میں دو دنوں میں کھولا جائے گا۔ اس کے علاوہ سری نگر۔ جموں قومی شاہراہ پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے۔صلاح کار کو بتایا گیا کہ بجلی سپلائی بحال کرنے کے لئے متعلقہ عملے کو کام پر لگایا گیا ہے اور شام تک اکثر علاقہ جات میں بجلی سپلائی بحال کی جائے گی جبکہ تمام ہسپتالوں کو بجلی فراہم کی گئی ہے۔انہیں بتایا گیا کہ ہسپتالوں میں ہیٹنگ سسٹم آج سے شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔میٹنگ میں صوبائی کمشنر کشمیر ، ڈی سی سری نگراور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔
بجلی سپلائی فوری بحالی کی جائے:ویاس
سرینگر//گورنر کے مشیر بی بی وِیاس نے کشمیر کی صوبائی انتظامیہ کو برفباری کے نتیجے میں عوامی مشکلات کا بروقت ازالہ کرنے اور گورنر کے احکامات کے مطابق ہنگامی بنیادوں پر بجلی سپلائی بحال کرنے کی ہدایت دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرکار صورتحال پر کڑی نگاہ رکھ رہی ہے اور تمام بحالیاتی کاموں کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا۔صلاح کار نے بجلی سپلائی کی بحالی اور دیگر لازمی خدمات کی دستیابی کے جائزے کے دوران یہ احکامات دئیے ۔انہوں نے بحالیاتی کاموں کو وقت پر مکمل کرنے کے لئے متعلقہ اہلکاروں کی سراہنا کرتے ہوئے انہیں عوامی شکایات کے ازالے کے لئے متحرک رہنے کی بھی ہدایت دی ہے۔بی بی وِیاس نے محکمہ بجلی کے کمشنر سیکرٹری ہردیش کمار کو بجلی سپلائی بحال ہونے تک سری نگر میں ہی قیام کرنے کی قیام کرنے کی ہدایت دی ہے ۔اُنہوں نے کمشنر سیکرٹری کو ذاتی طور بحالیاتی کاموں کی نگرانی کرنے کی ہد ایت دی ہے تاکہ عوام کو کسی بھی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اُنہوں نے کمشنر سیکرٹری کو خراب پڑی بجلی ٹرانسمیشن لائنوں اور ٹرانسفارمروں کی بروقت مرمت کو یقینی بنانے کے بھی احکاما ت دئیے ہیں۔
دانتو ں کی طبی جانچ کاکیمپ منعقد
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
جموں //اوم شانتی سدیونیکی ڈینٹل کلینک اور روٹری کلب جموں کی جانب سے مشترکہ طورپر دانتوں کے طبی معائنہ کیلئے کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔اس طبی کیمپ کا افتتاح سمیل گوہل سیکرٹری روٹری کلب جموں نے دیگر منتظمین کی موجودگی میں کیا ۔کیمپ کے دوران ڈاکٹروں کی ایک ماہر ٹیم نے مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور ادویات فراہم کیں ۔بی سی روڈ پر لگائے گئے اس طبی کیمپ کے دوران مریضوں کو محکمہ صحت کی جانب سے شروع کی گئی مختلف اسکیموں کے سلسلہ میں جانکاری بھی فراہم کی گئی ۔
نوجوان کھلاڑی اعزاز سے نوازا
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
جموں //سابقہ ریاستی نائب وزیر اعلیٰ اور اسمبلی سپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے ریاست کے نوجوانوں کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا ۔اس سلسلہ میں منعقدہ پروگرام کے دوران ان کے ہمراہ جموں وکشمیر کسان ویلفیئر بورڈ کے وائس چیئر مین دلجیت سنگھ بھی تھے ۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہاکہ بھاجپا کی مرکزی حکومت کی جانب سے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد اسکیمیں شروع کی گئی ہیں جن سے استفادہ کرکے کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کر سکتے ہیں ۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے کھیلو انڈیا پروگرام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں و دلچسپی سے شرکت کر کے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں ۔پروگرام کے دوران انہوں نے شکتی شرما اور یوگیشور شرما کو باکسنگ میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے کی بنیاد پر انعامات سے نوازا ۔اس تقریب میں کلدیپ سنگھ ،کپل سنگھ ،کوچ ہریندر پال سنگھ اور سہیل دیو کے علا وہ دیگرا ن بھی موجود تھے ۔
جموں کاشر کلا کارپروگرام
فائنل مقابلہ10نومبر کو ہوگا
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
جموں //جموں کاشر کلاکار پروگرام کے فائنل کا اہتمام 10نومبر کو ابھینو تھیٹر جموں میں کیا جائے گا ۔اس سلسلہ میں جموں شکتی نگر میں منعقدہ سیمی فائنل میں مجموعی طور پر مختلف زمروں کے 40بچوں نے شرکت کی جن میں سے 20کو فائنل مقابلوں کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔جموں کاشر کلاکار پروگرام کا سیمی فائنل معروف اداکار اروین ٹیکو کی قیادت میں منعقد کیا گیا تھا جبکہ ان کے ہمراہ کشین بٹ ودیگران بھی تھے ۔