بشناہ میں سڑکوں کی خستہ حالی سے عوام پریشان
بشناہ// بشناہ کے عوام نے شکایت کی ہے کہ اس علاقہ میںسڑکوں کی خستہ حالی سے عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایک پریس بیان میں موضع بہادر خان ، کوٹلی چکران ، کوٹلی میاں فتح، ڈیولی،مورالیہ، لابے دی کلو، فنڈر و دیگر علاقوں کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ ان علاقوں میں تمام تقریباً سارے لنک روڈ خستہ حالی کے شکار ہوئے ہیں ،جسکی وجہ سے بچوں ،بزرگوںکو کافی پریشانیاں ہوتی ہیں کیونکہ کوئی بھی گاڑی والا اس سڑک پر سے چلنے کو راضی نہیں ہے۔ان مکینوں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ انہوں نے سابقہ وزیر تعمیرات عامہ سے اس بارے میں رابطہ کیا تھا جنھوں نے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر سے اس سڑک کی مرمت کرنے کی ہدایت دی تھی لیکن اس سڑک کی طرف کسی نے بھی توجہ نہیں دی ہے اور نہ ہی اس سڑک پر میکڈم بچھایا گیا ہے۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اس سلسلہ میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے ،تاکہ علاقہ کے عوام کے ساتھ انصاف ہو سکے۔
پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن کا وفد سیکرٹری ایجوکیشن سے ملاقی
جموں // جے اینڈ کے پرائیویٹ سکولز ایسو سی ا یشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کی سنٹرل باڈی نے یہاں پیر کے روز سیکرٹری ایجوکیشن کیس اتھ ملاقات کرکے انہیں پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن کے مسائل سے واقف کرایا۔ان مسائل میں متعدد محکموں سے این او سی حاصل کرنا ، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوںکومنظوری دینے میںمیں تاخیر، ضلع کٹھوعہ میں پرائیویٹ سکولوں میں داخلہ ،ریڈ کراس اور گیمز فنڈز کا100فیصدی ڈیپازٹ کرنے دبائو ۔ایس آر او 292 میں تفاوت کو دور کرنا اور پری،پرائمری اور نرسری سکولوں کی بھر مار جیسے مسائل شامل تھے۔ممبران نے سرکار کے حکم نمبر108 میں مناسب درستی کا مطالبہ کیا ۔ممبران نے سیکرٹری موصوفہ سے رشوت خوری کو ختم رکنے کیلئے سنگل ونڈو سسٹم کو فروغ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ممبران نے پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن نے ریاست میں تعلیمی معیار میں بہتری لانے کے لئے متعدمطالبات بھی پیش کئے۔ سیکرٹری موصوفہ نے وفد کو بغور سنا اور انہیں یقین دلایا کہ انکے جائز مطالبات کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔وفد میں صدرکمل گپتا، جنرل سیکرٹری اجے گپتا، ضلع ریاسی کے اجے سنگھ ،ضلع کٹھوعہ کے ستپال منسوترہ بھی شامل تھے۔
نزاکت کھٹانہ گورنر کے مشیر سے ملاقی
جموں // گوجر بکروال دیش تحریک انصاف جموں کے صدر چودھری نزاکت کھٹانہ نے یہاں پیر کے روز گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی کے ساتھ ملاقات کی اور انہیںخانہ بدوش طبقہ کے مسائل و پریشانیوں سے واقف کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ خانہ بدوش طبقہ کو پرمٹ کے نام سے متعدد ایجنسیاں لوٹ رہی ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ بالائی علاقوں کی جانب روانہ ہونے کے دوران انہیں مختلف پولیس اسٹیشنوںمیں پریشان کرکے لوٹا جاتا ہے اور دوران سفر انکے مال و مویشی کا بھی نقصان ہوتا ہے۔انہوں نے مشیر سے درخواست کی کہ پولیس کو ہدایت دی جائے کہ خانہ بدوش طبقہ کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے اورانکو پریشان نہ کیا جائے۔مشیر نے کھٹانہ کو بغور سنا اور انہیں یقین دلایا کہ خانہ بدوشوں کے متعلق شکا یات کا گورنر و متعلقین کے ساتھ اُٹھا کر ازالہ کیا جائے گا۔
کے کے شرما آج جموںمیں عوامی دربار کا انعقاد کریں گے
جموں//گورنر کے مشیر کیول کمار شرماکنونشن سینٹر کنال روڈجموںمیں 2 اپریل کو عوام کے مسائل سننے کے لئے صبح 10بجے سے دوپہر 1بجے تک موجود رہیں گے۔جن وفود ، افراد اور تنظیموں نے مشیر موصوف کے ساتھ ملاقات کے لئے اپنا اندراج کرایا ہے وہ مقررہ تاریخ پر ان کے ساتھ ملاقات کر کے اپنے مسائل کو اجاگرکرسکتے ہیں۔
ریاست بھر کے سکولوں میں ’’ اوقات کی پابندی‘‘ کا ہفتہ شروع
جموں// طالب علموںکو وقت کی پابندی کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دینے اور اُنہیں وقت کا پابند بنانے کے خاطر سکولی تعلیم محکمہ آج سے ریاست بھر میں ’’ اوقات کی پابندی‘‘ کا ہفتہ منا رہا ہے۔اس سلسلے میں ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریبات میں طالب علموںکی شرکت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ اس دوران غیر تدریسی پروگرام منعقد کئے جائیں گے جن میں طالب علموںکو وقت کی پابندی کی اہمیت کے بارے میں بتایا جائے گا۔
ریگزن سمفل نے امرناتھ یاترا انتظامات کا جائز ہ لیا
جموں//کمشنر سیکرٹری سیاحت ریگزن سمفل نے ناظم سیاحت جموں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران شری امرناتھ یاترا ۔2019ء کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا۔اُنہوںنے یاترا کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی۔سیکرٹری موصوف نے نظامت سیاحت کی ایگزیکٹیو وِنگ کو یاتری نواس کی ضروری مرمت کرنے کے احکامات دئیے۔انہوںنے کٹھوعہ ، سانبہ اور بھگوتی نگر و جموں کے یاتری نواس میں نوڈل افسر مقررکرنے کے لئے کہا تاکہ یاتریوں کو بلا خلل سہولیات فراہم کرائی جاسکیں۔سیکرٹری موصوف نے لکھن پور سے استھاپن تک مناسب جگہوں پر ہوڈنگ لگانے کی بھی ہدایت دی۔میٹنگ میں ناظم سیاحت جموں اوم پرکاش بھگت کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت ( ایم اینڈ ڈبلیو ) جموں پون گپتا بھی موجود تھے۔
۔38کلو گرام فکی بر آمد،بین الریاستی سمگلر گرفتار
ادہمپور//پولیس نے ادہمپور میں ایک منشیات سمگلر کو گرفتار کر کے 38کلو گرام فکی بر آمد کی ۔ملزم کی پہچان اشوک مسی ولد ہربنس مسی ساکنہ گورداسپور پنجاب کے طور سے ہوئی ہے۔ اطلاعت کے مطابق پولیس سٹیشن ریمبل اور پولیس پوسٹ ٹکری نے گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے ٹکری کے مقام پر ایک ناکہ لگایا جس دوران پولیس نے ایک ٹرک رجسٹریشن نمبر PB06AS 9793کو چیکنگ کیلئے روکا، تلاشی کے دورانمذکورہ گاڑی سے 38کلو گرام فکی بر آْمد کی گئی ۔ پولیس نے موقعہ پر منشیات سمگلر کو گرفتار کر لیا اور ایک ایف آئی آر نمبر 55/19 U/S 8/15 NDPS پولیس سٹیشن ریمبل میں درج کی گئی ۔
۔15مویشی بازیاب،2 سمگلر گرفتار
سانبہ//ضلع سانبہ پولیس نے مویشی سمگلنگ کی ایک کوشش کو ناکم بناتے ہوئے2سمگلروں کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے 15مویشی بازیاب کرائے ۔پولیس پوسٹ راجپورہ ایک ایک خصوصی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے ایک لالہ چک کے مقام پر ایک ناکہ لگایا اور 2سمگلروں کو گرفتار کیا جو کھٹوعہ ۔سانبہ سرحد ی سڑک پر پیدل مویشی لے کر جا رہے تھے ۔ ملزمان کی پہچان محمد حسین ولد لا ل حسین ساکن منوہر گو پالا سانبہ اور محمد اقبال ولد لال دین ساکن بٹوت حال منڈال ہیرا نگر کے طور سے ہوئی ہے ۔اس سلسہ میں پولیس نے پولیس سٹیشن گھگوال میں ایک کیس FIR No. 32/2019 U/S 188 RPC, 2/3 PCA درج کر لیا ہے ۔
مویشی سمگلر پر پی ایس اے نافظ
سانبہ // ضلع مجسٹریٹ سانبہ کے ایک حکم کے تحت ضلع پولیس سانبہ نے ایک مویشی سمگلر کو گرفتار کر لیا ہے ۔ملزم کی پہچان مرید احمد ولد شاہ محمد ساکن منوہر گوپالہ کے طور سے ہوئی ہے اور اس کے خلاف سانبہ اور گھگوال میں متعدد کیس درج ہیں۔وہ لوگوں کے لئے خطرہ بنتا جا رہا تھا اس لئے اس پر پبلک سیفٹی ایکٹ کا نفاظ لاگو کیا گیا ۔ملزم کو ہیرا نگر جیل منتقل کیا گیا ۔
رورل سپورٹس کلب کی جانب سے بیداری پروگرام کا اہتمام
جموں // ایک غیر سرکاری انجمن جے اینڈ کے رورل سپورٹس کلب نے آر ایم پی پبلک سکول اور شکھشا نکیتن سکول کے اشتراک سے پیر کے روز یہاں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔پروگرام کا مقصد قوم کی تعمیر میں ووٹ ڈالنے کی اہمیت بیان کرنا تھا ۔سابق چیف سیکرٹری بی آر کنڈل اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے،ماحولیات کی مشاورتی کمیٹی کے چیئر مین پریتم سنگھ ،جے اینڈ کے رورل سپورٹس کلب کے صدر نریندر سنگھ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ ریتا مینگی نے پرنسپل رویندر کورکے ہمراہ مہمانوں کو شجر کاری کے لئے ایک ایک پودا دیتے ہوئے خیر مقدم کیا۔اس موقعہ پر مہمانوں نے شرکا کوووٹ ڈالنے کی ا ہمت سے واقف کیا۔اس موقعہ پر سول وجواب کی ایک نشست بھی منعقد کی گئی۔چیئر مین رامیشور مینگی نے مہمان خصوصی بی آر کنڈل کو ایوارڈ آف آنر ٹرافی سے نوازا۔پروگرام کا اختتام شکریہ کا ووٹ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا ۔
گورنمنٹ ڈگری کالج سانبہ میں توسیعی لیکچر کا اہتمام
سانبہ //گورنمنٹ ڈگری کالج سانبہ میں کئیرئیر کونسلنگ شعبہ کامرس کے اشتراک سے ’’Goal setting and Profile Orientation‘‘ کے موضوع پر ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔لیکچر میں کالج کے شعبہ آرٹس، سائنس اور کامرس کے تقریباً150 طلاب نے شرکت کی۔پروگرام کا افتتاح کالج کے پرنسپل ڈاکٹر جی ایس رکوال نے کیا اور کئیریئر کونسلنگ سیل کے کنوونیئر ڈاکٹر ایم ایس پٹھانیہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔سیار احمد میر اور منیش کوتوال نے بطور ریسورس پرسن اپنے فرائض انجام دئے۔میر نے موضوع پیش کرتے ہوئے طلاب کو اقتصادی اور سماجی مراحل میںاپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے متعدد تکنیک کے متعلق جانکاری فراہم کی جبکہ منیش کوتوال نے کالج سطح پر طلاب کیلئے پروفائل اورینٹیشن کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔لیکچر کے بعد سوال و جواب کی نشست منعقد کی گئی ،جہاں پر طلاب نے متعدد سوالات پوچھے ،جن کا ریسورس پرسن نے تسلی بخش جواب دیا۔پروگرام کا اختتام شعبہ ایجوکیشن کے سربارہ ڈاکٹر رام سنگھ کی جانب سے شکریہ کا ووٹ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا ۔