سری رام امبکر مرکزی کابینہ سیکریٹریٹ
میں نائب سیکریٹری تعینات
سرینگر// جموں و کشمیر حکومت کے محکمہ داخلہ نے شری رام امبرکر کو کابینہ سکریٹری ، حکومت ہند کے کلاس اول ایگزیکٹو کیڈر میں نائب سیکریٹری تعینات کیا ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا’’۔سری رام امبکر کی تقرری کے لئے مجاز اتھارٹی کی منظوری کے نتیجے میں ، آئی پی ایس (آر آر: 2011) کابینہ سیکرٹریٹ کے کلاس اول ایگزیکٹو کیڈر میں ڈپٹی سکریٹری کی حیثیت سے ، ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر ، چارج لینے کی تاریخ سے4 سال کے لئے یا اگلے احکامات تک ، جو بھی پہلے ہو ، تعینات کیا جاتا ہے‘‘۔
کاروباریوں اور شہریوں پر ضوابط کادبائو
کم کرنے کیلئے عمومی انتظامی محکمہ کا ایکشن پلان مرتب
سرینگر//کاروباریوں اور شہریوں پر ضوابطی بوجھ کم سے کم کرنے کے لئے عمومی انتظامی محکمہ نے ایکشن پلان کو حتمی شکل دینے کے لئے ذیلی نوڈل افسران کو نامزد کیا ہے۔جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے’’۔حکم نامہ کے مطابق’’انتظامیہ کے مختلف محکموں میں تعینات محکمہ منصوبہ بندی ، ترقیاتی اور نگرانی کے ڈائریکٹر یا جوائنٹ ڈائریکٹر جموں کشمیر میںمیں تجارت کی آسانی یقینی بنانے کے لئے کاروباریوں اور شہریوں پر تعمیلی بوجھ کم سے کم کرنے کے عملی منصوبوں کو حتمی شکل دینے کے لئے سب نوڈل افسران ہوں گے۔واضح رہے کہ جب قانون ساز اداروں کو چلانے کی اجازت کیلئے قواعد و ضوابط نافذ کرتے ہیں تو ، ان اداروں پرلازم ہے کہ وہ نئے قواعد کو سمجھنے اور ان پالیسیوں اور عمل کو نافذ کرنے میں وقت ، سرمایہ اور انسانی وسائل خرچ کرتے ہیںجو تعمیل کو یقینی بناتے ہیں۔
اسلامک سٹیٹ کا کپوارہ کا جنگجو
جموں پولیس کے ہاتھوں گرفتار
سرینگر// پولیس نے جمعرات کو اسلامک اسٹیٹ جموں و کشمیر (آئی ایس جے کے) کے ایک کارکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔انسپکٹر جنرل پولیس جموں زون ، مکیش سنگھ نے بتایا کہ آئی ایس جے کے رکن عاقب بشیرپرے عرف اسد اللہ ولد بشیر احمد پرے ساکن یونسو ، ہندوارہ کو ججھر کوٹلی کیس میں گرفتار کیا گیا۔آئی جی پی جموں نے مزید کہا ،’’وہ اپنے آئی ایس جے کے کمانڈروں کی ہدایت پر کام کر رہا تھا۔‘‘
کورونا وائرس
لداخ میں 208نئے معاملات
ایک فوت،متاثرین کی تعداد11278تک پہنچ گئی
نئی دلی //جمعرات کو لداخ میںکورونا متاثرین کی تعداد میں 208نئے معاملات کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مزید ایک شخص فوت ہوگیا۔ اسطرح مرکزی زیر انتظام لداخ میں متاثرین کی تعداد 11ہزار 278پہنچ گئی۔ لداخ میں پچھلے 11دنوں کے دوران ایک ہزار نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔لداخ میں محکمہ صحت کے افسران کا کہنا ہے کہ لیہہ میں 208افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ لیہہ میں مزید ایک شخص کے فوت ہونے سے مرکزی زیر انتظام لداخ میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 132ہوگئی ہے جن میں 88لہہ اور 44کرگل میں فوت ہوئے ہیں۔ لداخ میں7مریض صحتیاب ہوئے ہیں اوراس طرح یہاں سرگرم معاملات کی تعداد 1051ہوگئی ہے جن میں 985 لیہہ اور 66کرگل سے تعلق رکھتے ہیں۔
شوپیاں میں سی آر پی ایف اہلکارعمارت سے گرکر ہلاک
سرینگر//شوپیاں میں سی آر پی ایف افسر دو منزلہ عمارت سے مبینہ طو رپر گر کر لقمہ اجل بن گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سی آر پی ایف کا ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر ریشی پورہ علاقے میں تعینات تھا جہاں پر وہ دوران ڈیوٹی ایک دو منزلہ عمارت سے اچانک گر کر شدید زخمی ہوا ۔ مذکورہ افسر کو اگرچہ فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیاجہاں سے اس کو سکمز سرینگر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروںنے اسے مردہ قراردیا ۔ مہلوک فورسز اہلکار کی عمر 48سال بتائی جاتی ہے جبکہ اس کی شناخت آر پی ایف شام سنگھ ولد دیال سنگھ کے بطور ہوئی ہے جو 178بٹالین سی آر پی ایف سے وابستہ تھا۔ اس سلسلے میں مقامی پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کی ہے۔
مناسب قیمتوں پر بنیادی ضروریات بہم رکھی جائیں:پیپلز کانفرنس
سرینگر//پیپلز کانفرنس نے ماہ رمضان کے متبرک ایام میں لوگوں کوبنیادی ضرویات وافراور مناسب قیمتوں پر بہم رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔موصولہ بیان کے مطابق پارٹی نے وادی کے اطراف واکناف میںعوامی شکایات کا احاط کرتے ہوئے صوبائی کمشنرسے مطالبہ کیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عوام کو مقرر کردہ قیمتوں پر ہی اشیائے ضروریہ فراہم ہوں۔
انجمن شرعی شعیان کے اہتمام سے ماہِ مبارک کے سلسلے میں پروگرامات
سرینگر//انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی کے اطراف و اکناف میں مکاتب و مساجد میں ماہ مبارک کے سلسلے میںخصوصی عبادات و اعمال بالخصوص قرآن خوانی کے پروگرامات کا باضابطہ آغاز ہوا ۔بیان کے مطابق اس سلسلے میں ماہ مبارک کے آغاز میں ہی مبلغین کی تعیناتی عمل میںلائی گئی ہے ۔یہ خصوصی پروگرام ماہ مبارک کے اختتام تک جاری رہیں گے ۔بیان میں فرزندان اسلام سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ ان پروگراموں میں وبائی صورتحال کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر شرکت کریں ۔دریں اثناء انجمن صدرآغا سید حسن نے امام خامنہ ای کے پر جوش حامی آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کی علالت پر فکر مندی ظاہر کرتے ہوئے جلد صحت یابی ،عمر درازی اور سلامتی کے لئے دعا کی۔
بڈگام ضلع میں خواتین ہیلپ ڈیسک کا قیام
سرینگر / / سپرانٹنڈنٹ پولیس بڈگام نے ضلع میں خواتین ہیلپ ڈیسک کا قیام عمل میں لایا۔پولیس بیان کے مطابق خواتین ہلیپ ڈیسک کے قیام کا بنیادی مقصد ان خواتین کی مدد کرنا ہے جو اپنی شکایات کیلئے کسی تھانہ کا رخ کرنے سے ہچکچاتے ہیں ۔یہ ڈیسک ضلع میں خواتین اورلڑکیوں کے حقوق کے تحفظ میں مدد فراہم کرے گا۔بڈگام پولیس کی جانب سے عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ یہ ہیلپ ڈیسک چوبیس گھنٹے کام کرے گا اور جب بھی انہیںخواتین کے خلاف کسی بھی جرم کے بارے میں کوئی جانکاری ملے تو خاموش نہ رہیںتاکہ خواتین کو بہتر مقام دیا جائے۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی بڈگام امیت ورما ، ایس ڈی پی او چرار شریف سید فیاض ، ایس ایچ او چرار شریف اور دیگر افسران موجود تھے۔
کرناہ میں ایک ماہ سے ایس ڈی ایم کی کرسی خالی
دفاترمیں کام کاج متاثر ، لوگوں کو مشکلات کا سامنا
نمائندہ عظمیٰ
سرینگر //کرناہ سب ڈویژن میں ایس ڈی ایم کی کرسی خالی رہنے کے نتیجے میں نہ صرف دفتری کام کاج متاثر ہیں بلکہ طلباء اور عام لوگوں کو بھی ضروری کاغذات بنانے میں دقتوں کا سامنا ہے ۔ایک ماہ قبل علاقے سے ایس ڈی ایم کو تبدیل کر کے ڈپٹی کمشنر کولگام تعینات کیا گیالیکن تب سے لیکر آج تک نیا ایس ڈی ایم کرناہ تعینات نہیں کیا جاسکاجس کے نتیجے میں پورا سب ڈویژن سربراہ کے بغیر کام کر رہا ہے ۔علاقے میں ایس ڈی ایم کی عدم موجودگی کے سبب محکمہ جات کے کام کاج متاثر ہیں ۔ اس وقت علاقے میں بہت سارے انتظامی مسائل ہیں جن کا حل ایس ڈی ایم کے پاس ہی ہے ۔ لوگوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں ایس ڈی ایم تعینات کیا جائے تاکہ یہاں کا نظام صحیح ڈھنگ سے جاری رہ سکے ۔
چرار شریف میں رمضان فوڈ کٹ تقسیم
سرینگر//غریب اور نادار لوگوں تک پہنچنے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے بڈگام پولیس نے ضلع بڈگام کے چرارشریف علاقے میں 40واٹر پیورِ فائر اور رمضان فوڈ کٹ تقسیم کئے۔اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میںایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم کے ہمراہ ایڈ یشنل ایس پی بڈگام اور ایس ڈی پی اوچرار شریف موجود تھے۔ سب ڈویژن چرار شریف کے دائرہ اختیار میں آنے والے 40بی پی ایل خاندانوں میں واٹر پیورِفائر اور رمضان کٹ تقسیم کئے گئے جن میںکھجور ، سیویاں، سوجی اور دیگر چیزیں شامل تھیں۔ اس موقع پر ایس ایس پی بڈگام نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس لوگوں کی مدد کے لئے ہمیشہ تیار ہے اور شرکا کو یقین دلایا کہ آئندہ دنوں میں اس طرح کی مزیدتقاریب انجام دی جائیں گی۔
ضلع شوپیان کیلئے اپنی پارٹی کے بلاک صدور تعینات
ضلع شوپیان کیلئے اپنی پارٹی کے بلاک صدور تعینات
سرینگر//اپنی پارٹی نے جمعرات کوضلع شوپیان میں چار بلاک صدور کی تعیناتی عمل میں لائی ہے۔ یہ تقرریاں پارٹی نائب صدر ظفر اقبال منہاس نے عمل میں لائی ہیں جن کے پاس ضلع شوپیاں ضلع صدر کا بھی چارج ہے۔ پریس بیان کے مطابق چوہدری فضل دین دیدڑ کو بلاک صدر کیلر شوپیان، عبدالرشید لون کو بلاک صدر ہرمین شوپیان، عبدالرشید میر کو بلاک صدر کیگام شوپیان ۔بی اور نذیر احمد بھٹ کو بلاک صدر شوپیان اے بنایاگیاہے۔
مولانا ہمدانی کا آج پانپور میںخطاب
سرینگر//جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی خانقاہِ جامع پانپور میں نمازِ جمعہ سے قبل رمضان مبارک کی فضیلت اور پہلے عشرے پرخطاب کریں گے۔ اس موقع پر مولانا ہمدانی خاتون جنت حضرت فاطمہؓ کی سیرت پر روشنی ڈالیں گے۔ مولاناموصوف6ماہ رمضان خانقاہِ معلی میں بھی فضیلت رمضان پر بھی خطاب کریں گے۔
ضلع شوپیان کیلئے اپنی پارٹی کے بلاک صدور تعینات
ضلع شوپیان کیلئے اپنی پارٹی کے بلاک صدور تعینات
سرینگر//اپنی پارٹی نے جمعرات کوضلع شوپیان میں چار بلاک صدور کی تعیناتی عمل میں لائی ہے۔ یہ تقرریاں پارٹی نائب صدر ظفر اقبال منہاس نے عمل میں لائی ہیں جن کے پاس ضلع شوپیاں ضلع صدر کا بھی چارج ہے۔ پریس بیان کے مطابق چوہدری فضل دین دیدڑ کو بلاک صدر کیلر شوپیان، عبدالرشید لون کو بلاک صدر ہرمین شوپیان، عبدالرشید میر کو بلاک صدر کیگام شوپیان ۔بی اور نذیر احمد بھٹ کو بلاک صدر شوپیان اے بنایاگیاہے۔