اے ڈی سی پوسٹ کی مانگ
آج نوشہرہ بند کی کال
سمت بھارگو
راجوری //نوشہری کے تاجروں اور عام لوگوںنے اے ڈی سی کی پوسٹ کی مانگ کرتے ہوئے آج نوشہرہ بند کی کال دی ہے ۔انہوںنے الزام لگایاکہ ان کا حق کوٹرنکہ کو دے دیاگیاہے ۔ مقامی لوگوں اور تاجروں کا ایک اجلاس بیوپار منڈل صدر کی قیادت میں شام دیر گئے منعقد ہواجس میں اس معاملے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیاگیا اور آخر پر یہ متفقہ طور پر یہ فیصلہ لیاگیاکہ آج نوشہرہ بند رکھاجائے گا۔بعدمیں شرکائے میٹنگ نے ایک احتجاجی ریلی نکال کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ۔تاجروں کاکہناہے کہ وہ کئی عرصہ سے اے ڈی سی پوسٹ کی مانگ کررہے ہیں جس کا وقت بروقت آنے والی حکومتوںنے یقین بھی دلایالیکن اب ان کا حق چھین کر کوٹرنکہ کو دے دیاگیاہے ۔ انہوںنے کہاکہ وہ مطالبہ پورے ہونے تک احتجاج کریںگے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو ان کے ساتھ انصاف کرناچاہئے اور اے ڈی سی کی پوسٹ دی جائے ۔
وبودھ گپتا کا دورہ ٔ منجاکوٹ
پرویز خان
منجاکوٹ //بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل سی وبودھ گپتا نے منجاکوٹ کے پتراڑہ علاقے کا دورہ کرکے لوگوں کے مسائل سنے ۔اس موقعہ پرمقامی لوگوں نے بتایاکہ انہیں پانی کی قلت اور بجلی کی کٹوتی پر مشکلات کاسامناہے ۔انہوںنے کہاکہ مقامی مسائل حل کئے جائیں ۔اس موقعہ پر گپتا نے اپنے حلقہ اختیاراتی فنڈز سے ایک سو بجلی کھمبوں کی تنصیب کیلئے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ۔ان کے ہمراہ بھاجپا کارکنان طالب حسین، کمار بخشی ، سنجے دتا وغیرہ بھی تھے ۔
اوقاف ایڈمنسٹریٹر کی مداخلت
قبرستان پر چل رہا تنازعہ حل کردیاگیا
منڈی// اوقاف ایڈمنسٹریٹر پونچھ ریاض آتش کی مداخلت سے بروالاں ساتھرہ میں قبرستان کا تنازعہ حل کردیاگیا۔اس معاملے کو حل کرنے کیلئے پہلے بھی کئی بار کوششیں ہوئیں تاہم وہ کامیاب نہیںہوسکیں ۔ بالآخر ریاض آتش پولیس کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے اور انہوںنے دو نوں فریقین کے درمیان بات چیت کرکے اس معاملے کو حل کروادیا۔اس دوران محمد شریف ولد وزیر نے قبرستان کے نزدیک واقع اپنی ملکیتی اراضی اوقاف کے نام وقف کرنے کا اعلان کیا ۔ آتش نے موصوف کی سراہناکرتے ہوئے کہاکہ وہ ان لوگوں کیلئے ایک مثال ہیں جو آج بھی وقف جائیداد کو قبضہ میں لے لیتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ محمد شریف جیسے لوگوں سے دوسروںکو سبق سیکھناچاہئے ۔اس موقعہ پر سابق سرپنچ فضل حسین ،نمبردار محمد اعظم ،جمال دین، محمد جاوید، تعارف حسین ،ماسٹر محمد دین، حاجی ابراہیم، منیر حسین ،محمد شبیر، محمدحسین وغیرہ بھی موجو دتھے ۔
آغا سید فضل اللہ کے انتقال پرتعزیتی اجلاس منعقد
پونچھ//کشمیر کے معروف بزرگ عالم دین و انجمن شرعی شیعا ن صدر آغا سید فضل اللہ کے انتقال ملت جعفریہ پونچھ کی جانب سے نہایت رنج و غم کا اظہار کیا جارہاہے ۔انجمن جعفریہ پونچھ کے صدر مقبول حسین قلی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مولانا مرحوم کے ا انتقال سے علم کا ایک باب بند ہوگیاہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کا انتقال علمی حلقوں کاعظیم خسارہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کی علمی خدمات کو قبول فرماکر درجات بلند فرمائے۔ انہوں نے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ تنظیم المومنین منڈی کے صدر قاسم علی باگن نے کہا کہ مرحوم نے اپنی زندگی دینی خدمات کیلئے وقف کی تھی۔انہوں نے کہا کہ وہ خاندان موسوی کے جملہ افراد کے ساتھ اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ہے اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ انھیں ۔صبر جمیل عطا فرمائے۔انجمن گلشن حسینی پلیرہ کے صدر ڈاکٹر اصغر علی میر نے کہا مرحوم کا انتقال پوری قوم کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم ایک جیدعالم دین اور روحانی سکالر سے محروم ہوگئی ہے انہوں نے بھی مرحوم کے پسماندگان اور خانوادہ موسوی سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خدا وند کریم سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پوری قوم کو اس عظیم غم میں صبر جمیل عطا فرمائے۔عترت سوسائٹی موہری گورسائی کے صدر سید عظمت حسین شاہ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کو مضبوط بنانے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کا انتقال نہ صرف ملت جعفریہ بلکہ تمام مسلمانوں کے لئے لاتلافی نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کے انتقال سے جو خلاء پیدا ہوا ہے اسے پورا نہیں کیا جا سکتا۔۔پاسداران مہدی سرنکوٹ کے صدر سید تقی حیدر رضوی نے بھی مرحوم کے انتقال بر رنج و غم کا اظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایک علمی شخصیت سے محروم ہوئی ہے۔انہوں نے بھی مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ انجمن منتظریہ پنیالی سنئی کے صدر ماسٹر قربان علی جعفری نے بھی اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کے انتقال کو ملی نقصان بتاتے ہوئے غم زدہ خانوادے سے اظہار تعذیت کیا ہے۔انجمن جعفریہ پوٹھہ کے صدر ماسٹر سید مطلوب حسین شاہ نے بھی مرحوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔انجمن غلامان آل مصطفی ساتھرہ کے اہم رکن سید ممتاز حسین نقوی نے بھی مرحوم کے انتقال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے ہمدری کا اظہار کیا ہے۔انجمن خدام الحسین منگناڑ کے صدر فیاض آرزو حیات پوری نے اپنے بیان میں مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک عالم باعمل تھے جنہوں نے قوم و ملت کی ہمیشہ خدمت کی اور اسلام ناب کو عوام تک پہنچانے کی کوشش کی ۔انہوں نے بھی مرحوم کے لواحقین اور پوری ملت جعفریہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
روایتی آبی ذخائر کی تجدید
گلاب بائولی پونچھ کی مرمت کا کام شروع
حسین محتشم
پونچھ//پونچھ قصبہ میں آثار قدیمہ کی بہت سی باولیاں ہیں جو کبھی پورے قصبہ کی عوام کے لئے پینے اور دیگر استعمال میں لانے کے پانی کا ذریعہ ہوا کرتی تھی۔لیکن قصبہ میں وقت کے ساتھ ساتھ آبادی کے بڑھ جانے اوران باولیوں کی دیکھ ریکھ نہ ہونے کی وجہ سے اب پونچھ قصبہ میں چند ہی باولیاں ہیں جن کا پانی ابھی بھی عوام استعمال کر رہے ہیں۔ان بالیوں میں سے ایک گلاب سنگھ باولی ہے جو کہ محلہ کھوڑٰ ناڑ اور محلہ کساباں کے درمیان میں واقع ہے عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار تھی۔مقامی لوگوں کی اپیل پر ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ کی ہدایت پر محکمہ میونسپل کونسل کے زیر اہتمام اس بالی کی مرمت کا کام شروع کیا گیا ہے جس پر عوام نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ کا شکریہ ادا کیا۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے شکیل آزاد نامی ایک مقامی شخص نے کہا کہ گلاب باولی کے پانی کی الگ ہی تاثیر ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک قدرتی چشمہ ہے جس کا پانی میٹھا ہونے کے ساتھ ساتھ موسم کے لحاظ سے گرم اور ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ گرمیوں می بالکل ٹھنڈا ہو جاتا ہے اور سردیوں میں گرم رہتا ہے جس سے عوام فیض یاب ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے اس باولی کی مرمت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے اب وہاں کچرے کے بڑے بڑے ڈھیر لگ گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ طارق احمد ذرگر کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے عوام کی اپیل پر اس قومی اثاثہ کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے مرمت کا کام شروع کروایا ۔انہوں نے کہا کہ وہ محکمہ میونسپل کونسل کے چیف ایگزیکیٹیوا فسر ارشاد صوفی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔اور اُمید کرتے ہیں کہ وہ اس کام
کو جلد از جلد مکمل کروائیں گے۔
جواں سال والی بال کھلاڑی کی موت پراظہارافسوس
حسین محتشم
پونچھ // جونیئر انڈر 19 قومی والی بال ٹیم کے کھلاڑی جو خطہ پیر پنجال کے راجوری ضلع سے تعلق رکھتے تھے،وہ پچھلے مہینے بخار میں مبتلا ہوگئے اور بعد میں ڈاکٹروں کی طرف سے ان کوتپ دق کا مرض تشخیص کیا گیا اور وہ اسی مرض میں مبتلا ہوکر دنیائے فانی سے کوچ کر گئیَ مرحوم کی موت پر ان کے کوچ رہ چکے شہید منجیت سنگھ والی بال کلب پونچھ کے چیرمین طارق خان نے نہایت رنج وغم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم ساحل نہایت ہی اچھے کھلاڑی تھے اور ریاست جموں وکشمیر میں ایک ستارے کی مانند چمک رہے تھے۔انہون نے کہا کہ ساحل کی بے وقت موت ریاست کے لئے ایک زبردست نقصان ہے ۔انہوں نے کہا ساحل ایک یتیم بچہ تھا جو اپنے پیچھے ماںاور دو بھائی جنہوں نے حال ہی میں دسویں جماعت پاس کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم میںوالی بال کھیلنے کاجوش تھا ۔انہوں نے کہا کہ اس قابل ترین کھلاڑی کی موت ان کے لئے ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
ماڈل ولیج کا درجہ نوگام و چھمبر کناری کے لوگوں کا اظہار طمانیت
حسین محتشم
پونچھ//تحصیل منڈی کے دور دراز گائوں چھمبر کناری وڈنوگام اوربراچھڑی کی عوام نے ایک اجلاس منعقد کر کے ممبر قانون ساز اسمبلی حویلی شاہ محمد تانترے کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے ان کے گائوں کو ماڈل ولیج کا درجہ دلایا ۔اس دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تانترے کا یہ اقدام غریب عوام کے حق میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انھیں شاہ محمد تانترے جیسا ر لیڈر ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح وہ عوامی حقوق کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔مقررین نے کہا کہ اپنے تین سالہ دور کے دوران پچھلے ساٹھ سالوں کے ممبران قانون ساز اسمبلی نے جتنا نقصان عوام کو پہنچایا تھا اس اس کی بھرپائی شاہ محمدتانترے نے کی ہے۔اس موقعہ پر موجودبلاک صدر پی ڈی پی پیر ذادہ بلال مخدومی نے کہا کہ موجودہ دور میں جو عوامی کام ہورہے وہ سبھی سب تانترے کی محنت کا نتیجہ ہے اورپیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی بہتر پالیسی کی دین ہے۔انہوں نے کہا کیونکہ یہ جماعت ہمیشہ غریب عوام کے حق میں فیصلہ کرکرتی ہے اسی لئے تانترے کی قیادت میں عوام پی ڈی پی میں شامل ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انھیں اپنی قیادت پر فخر ہے۔اس موقعہ پر غلام محمد بٹ،غلام نبی نائک،حبیب اللہ نائک ،چیرمین چھمبر محمد اکرم موجود تھے۔
ریزرویشن اور شیڈیول ٹرائب درجہ معاملات
حکومت بیان بازی کے بجائے عملی اقدامات اٹھائے :پہاڑی ایکشن فورم
جا وید اقبال
مینڈھر؍؍ پہا ڑی ایکشن فو رم مینڈھر کے ارکین نے سرکار کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ پہا ڑیو ں کے سلسلہ میں سرکار سنجیدہ نہیں ہے اور چند مہینے گز رجا نے کے بعد ایک حکومت کی جانب سے یا کسی اہم کولیڈران کی جانب سے بیان آجا تا ہے کہ پہا ڑیو ں کو جلد تین فیصدریزرویشن ملنے والی ہے تا کہ پہا ڑی طبقہ خوش ہو جا ئے ، اور اپنی بیان با زی بند کر ے ۔ پہا ڑی ایکشن فو رم سے تعلق رکھنے والے فو رم کے صدر ایڈوکیٹ محمد شوکت چوہد ری، محمد اعظم فا نی، سابقہ ایس پی رزاق خان، ھا جی محمد صادق خان، ما سٹر ہد ائت اللہ خان ، حا جی خو رشید میر، حا جی صدیق میر، کے علا وہ کئی لو گو ں نے سر کار کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ سرکار اپنی بیان بز ی بند کر ئے اور فو ری طور پر پہا ڑی طبقہ سے تعلق رکھنے والے لو گو ں کو تین فیصد ریزویشن دیکر پہا ڑی طبقہ سے کیا گیا وعدہ پو را کر یں ۔ کیو نکہ سابقہ سرکار نے پانچ فیصد پر وفیشنل کا لجو ں کیلئے ریز ویشن کیلئے اعلا ن کیا تھا جس کو اس وقت عملی جا معہ نہیں پہنایاگیا اور جس کو مو جو دہ مخلو ط سرکار نے پا نچ فیصد سے کم کر کے تین فیصد پر لا یا ہے۔ لیکن اس کا ابھی تک اعلا ن نہیںہو اہے ۔ انہو ں نے کہا کہ چند روز قبل اسمبلی میں وزیر بر ائے سوشل ویلفیئر کا بیا ن آیا تھا کہ پہا ڑی طبقہ کو جلد تین فیصد ریزویشن دی جا رہی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اب پہا ڑی طبقہ جھو ٹے وعدو ں میں آنے والا نہیں ہے اور سرکار فو ری طور پہا ڑی طبقہ سے کیے گئے وعدے پو رے کر ئے کیو نکہ ہر جماعت انتخابات کے دنو ں میں پہا ڑی طبقہ کو ایس ٹی کا درجہ دینے کا وعدہ کر تی ہے لیکن وہ وعدہ چھ سال پو را نہیں ہو تا ہے اور دوبارہ انتخابات آجا تے ہیں ۔ پھر بڑ ے بڑ ے لیڈران سٹیجو ں پر آکر دوباہ پہا ڑی طبقہ کا بے قوف بنانے کے لئے ایس ٹی کا درجہ دلا نے کی بڑ ی بڑی با تیں کر تے ہیں ۔ انہو ں نے کہا اب پہا ڑی طبقہ ان لیڈران کے جال میں پھسنے والا نہیں ہے ، لہذا فو ری طور پر تین فیصد ریزویشن کا درجہ دیا جائے اور پہا ڑی طبقہ کی فائل کو مر کزی سرکا ر کے پاس بھجیا جا ئے اور ریا ستی وزیر اعلی خو د مر کز میں جا کر حکومت سے با ت کر یں اور پہا ڑیو ں کو ایس ٹی کا درجہ دلا نے میں اہم رول ادا کر یں، انہو ں نے کہا کہ پا رلمانی انتحابات سے قبل پہا ڑیہ طبقہ کو ایس ٹی کا درجہ دیا جائے ۔
محکمہ پی ایچ ای ملازمین کی سبکدوشی پرتقریب
طارق شال/ محکمہ پی ایچ ای میں کام کرنے والے دو ملازمین کی سبکدوشی پر تھنہ منڈی کے ٹاؤن حال پر ایک الوداعی تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں ان ملازمین کی خدمات کا سراہا گیا۔ سید غلام۔نبی شاہ جنکا تعلق کریوٹ سے ہے اور محمد سلطان ڈار جسکا تعلق چھڑنگ سے ہے۔ جو 37 سال ملازمت کرنے کے بعد سبکدوش ھوئے ہیں۔ انٹک ضلع صدر طاہر احمد شال۔ محمد بشیر ملک۔ شبیر خان۔ محمد ظفر۔ رشید چوہدری۔ کے علاوہ پی ڈی پی لیڈر زبیر احمد شاہ کے علاوہ بڑی تعداد میں ملازمین اور، معززین موجود تھے۔ جنہوں نے کہا کہ ان ملازمین نے جان فشانی اور لگن کے ساتھ محکمہ میں کام کیا ھے۔ جبکہ اس موقع پر حوصلہ افزائی کے طور پر ان سبکدوش ملازمین کو تحفے سے نوازا ہے۔