بونجواہ کے سیاسی کارکنان کی پی ڈی پی میں شمولیت کا دعویٰ
عظمیٰ نیوز
عظمیٰ نیوز
کشتواڑ//موجودہ سرکار کی عوام دوست پالیسیوں کو زمینی سطح پر صحیح معنی میں لاگو کرنے اور دوردراز پسماندہ علاقہ جات کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنانے کے لئے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع صدر کشتواڑ شیخ ناصر حسین نے کہا کہ ریاست کے درردراز علاقوں کی بہتر تعمیر ترقی محبوبہ مفتی کی سربراہی ولی موجودہ کولیشن سرکار ریاست کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان باتوں کا اظہار شیخ ناصر نے حلقہ انتخاب اندروال لے بونجواہ علاقہ میں ڈھانڈل پتنازی کے مقام پر پارٹی کارکنان سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں ںے کہا کہ موجودہ سرکار پسماندہ علاقوں میں بہتر سٹک رابطے تعمیر کرنے کے لے واعدہ بند ہے کیونکہ سڑ ک رابطے ہی ہر قسم کی ترقی کی بنیاد ہیں دوندی بونجواہ سڑک کی خستہ حالت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سڑک کی خستہ حالی کو لیکر مگر مچھ کے آنسو روانے والے سیاسی لیڈران ہی اس کیلئے ذمہ وارہیں جو بر سر اقتدار ہونے کے باوجود اس سڑک کو تعمیر نہیں کر سکے۔ انہو ں نے کہا کہ جس طریقہ کار سے محکمہ تعمیرات عامہ کام کر رہا ہے انہیں یقین ہے کہ مستقبل قریب میں اس سڑک کی بھی حالت کو بہتر بنایا جائیگا۔ شیخ ناصر نے پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور بہبودی سکیموں کے بارے میںعوام کو جانکاری دیں تاکہ اس کا فائدہ مستحق لوگ اٹھا سکیں ۔ اجلاس کے دوران لوگوں نے انہیں درپیش مسائل سے بھی پی ڈی پی ضلع صدر کو با خبر کیا جس کے انہوں نے یقین دلایا کہ وہ متعلقہ حکام تک یہ سبھی معاملات پہونچاکر انکے ازالی کیلئے کوشش کریں گے۔ جن کارکنوں نے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی ان میں عبدالقیوم ملک،غلام نبی مغل،محمد حسین کوہلی،محمد گورسی،محمد حنیف چیچی،محمد اسمائیل ڈھینڈا،محمد یوسف ڈھینڈا،عبدالرشید بٹ، محمد حسین بٹ،مدثر احمد مغل،غلام علی مغل،مشتاق احمد مغل،صدیق گوجر، محمد یونس چیچی، بشیر احمد گونی، جان محمد مغل، میر علی ڈھینڈا،محمد شفیع ڈھینڈا، برکت علی ناگاہ، محمد اسمائیل ناگاہ،محمد شفیع ناگاہ،نور حسین کوہلی، محمد یعقوب ناگاہ، مدثر حسین کنوہ، فاروق احمد کنوہ، لیاقت علی کنوہ، قاسم دین،برکت علی گونی، محمد اسمائیل ناگاہ، مشتاق احمد مغل،مشتاق احمدڈھینڈا، محمد اسلم کمہار، مشتاق احمدکمہار، محمد یونس کمہار، محمد شریف وانی اور محمد اشرف وانی کے نام قابل غور ہیں۔ اس دورے کے دوران شیخ ناصر کے ہمراہ پارٹی کے کئی سینئر لیڈران عبدالرحما ن کشمیری، عابد حسین ملک، اختر حسین میر، امتیاز احمد بطخ، سرشاد احمد، تاسین احمد، طاہر کین، چوہدری قاسم، عبدالرشید گورسی،داود چوہدری اور حسینیا بھی تھے۔
یوتھ کانگریس لیڈر کا دورۂ دیہات
کشتواڑ//یوتھ کانگریس کے مقامی لیڈرشارق احمد سروڑی نے سروڑکے متعددعلاقوں کادورہ کیا جس دوران انہوں نے پی ڈی پی ۔بھاجپامخلوط سرکارکوہرمحاذپرناکام قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ جماعتیں عوام سے کئے گئے وعدے وفاکرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے اندروال اسمبلی حلقہ کے تتانی، پونپورہ، بنجار، ہورا، ہامرا، گادھ، ایس ٹی بستی مندیر، لوندھری، چُڈسو، کیرنی کوکرواس، لاس، کھوڑی علاقوں میں مقامی لوگوںسے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔وفودنے سڑکوں کی توسیع، پینے کے پانی کی معقول سپلائی، راشن کارڈوں کی فراہمی، ٹرانسفارمروں کی منظوری، منریگابقایاجات کی ادائیگی، آئی ایچ ایچ ایل کے تحت باتھرومز کی تعمیر جیسے مسائل اُبھارے۔
ہینڈی کرافٹس بیداری کیمپ کا اہتمام
کشتواڑ//ہینڈی کرافٹس محکمہ نے کشتواڑ میں یک روزہ بیداری کیمپ معہ نمائش/سیل کا اہتمام کیا۔کیمپ کا مقصد رواعتی آرٹس و کرافٹ کو فروغ دینا ہے۔ کیمپ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے کیا۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں انہوں ریاست میں ہینڈی کرافٹس و ثقافت کو محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ کی کاوشوں کی سراہنا کی۔انہوںنے شرکا کو حالیہ ترقیاتی سکیموں کی جانکاری دی اور دستکاروں کی بھاری تعداد میں شرکت کرنے پر ستائش کی۔اسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس محمد اسلم میر نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ا نہیں اپنی اقتصادی حالت بہتر بنانے کیلئے محکمہ کی مختلف کریڈٹ سکیموں کا استفادہ لینے کا اسرار کیا۔نمائش کے دوران ہینڈی کرافٹس کے مختلف اقسام کی نمائش کرکے انکو فروخت کیا گیا ۔دستکاروں کی ایک بڑی تعداد نے کیمپ میں شرکت کرکے اپنے آپ کو محکمہ کے ساتھ رجسٹر کیا ۔
ضلع پولیس کا دسانوں مہور میں عوامی دربار
زاہد ملک
مہور//پولیس ۔عوام کے رشتوں کو مستحکم بنانے اور سماج کو جرائم و منشیات سے دور رکھنے اور عام لوگوں کے مسائل حل کرنے اور عوام کو پولیس کے نزدیک لانے کیلئے ریاسی پولیس نے موضع دسانو میں ایک عوامی دربار کا انعقاد کیا ۔ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ریاسی ا نکھل گوگنا ۔جے کے پی ایس نیایس ایچ او پولیس اسٹیشن ریاسی انسپکٹر جسبیر سنگھ کے ہمراہ زیر نگرانی ایڈشنل ایس پی ریاسی ویریندر سنگھ ۔جے کے پی ایس نے عوامی دربار کا انعقاد کیا ،جس میں دسانو علاقہ کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کے آغاز پر شرکا کا خیر مقدم کرتے ہوئے اُن سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنے تما م جائز مسائل پیش کریں ،تاکہ انکا ازالہ کیا جا سکے۔اجلاس میں بہت سے لوگوں نے اپنے اپنے علاقوں میں پولیس کے کام کی کافی سراہنا کی اور انہیں ضلع میں غیر قانونی واقعات سے نمٹنے میں اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کی۔اجلاس میں شرکا نے مختلف مسائل اور مدعے اُٹھائے۔تمام شکایات کو بغور سُنا گیا اور یقین دلایا گیا کہ ان تمام شکایات کو متعلقہ افسروں تک ازالہ کیلئے پیش کئے جائیںگے۔تاہم ، اجلاس میں منشیات اور شراب نوشی کے خلااف بیداری پر بھی روشنی ڈالی گئی اور شرکا کو شراب نوشی اور منشیات کے مُضر اثرات سے باخبر کیا۔ ریاست میں موجودہ سلامتی صورت حال کے پیش نظرشرکا کو اپے اپنے علاقوں میںچوکس رہنے کی ہدایت دی گئی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ یا مشکوک نقل و حرکت کی صورت میں متعلقہ پولیس اسٹیشن یا پی سی آر ریاسی کو اطلاع فراہم کرنے یا درج ذیل نمبرات 01991245076,9622856295 پر رابطہ کرنے کو کہا گیا ۔
ڈوڈہ میں خصوصی جموں کشمیر ہائی کورٹ بینچ کے قیام کا مطالبہ
محمد اسحٰق عارف
ڈوڈہ//ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈوڈہ نے ڈوڈہ میں جموں کشمیر ہائی کورٹ بینچ کے دیرینہ مطالبہ کو دہراتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ریاست کے استحکام کے لئے انصاف کے اِداروں کا طاقت ور ہونا اور رعایا کو سستا انصاف فراہم کرنا بہت ضروری ہوتا ہے اور حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ضرورت کے مطابق عدالتوں کا قیام عمل میں لائے تاکہ لوگوں کو انصاف کے حصول کے لئے مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں بار جنرل سیکرٹری راجہ جعفر نذیر گتو نے کہا ہے کہ ڈوڈہ میں خصوصی جموں کشمیر ہائی کورٹ بینچ کا قیام ناگریز ہے تاکہ یہاں کے لوگوں کے انصاف کے حصول کے لئے دوردرز کا سفر نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا ہے کہ آئین میں بھی یہ سہولت موجود ہے اور یہاں کی جغرافیائی صورت حال اور لوگوں کی مالی حالت بھی یہی تقاضہ کرتی ہیں کہ اہلیان غیر منقسم ضلع ڈوڈہ کو یہ سہولت فراہم کی جائے۔اْنہوں نے مزید کہا ہے کہ عنقریب ڈسٹرکٹ بار ایسوسیشن ڈوڈہ اس کے حصول کے لئے منظم جدوجہد کا آغاز کرے گی جس کے لئے حکمت عملی پر غور و خوض ہو رہا ہے جب کہ سول سوسائٹی اور عوام الناس پہلے ہی اس مطالبہ کے بارے مین باخبر بھی ہے اور ہر طرح کا تعاون دینے کے لئے تیار ہے۔
بیکورڈ کلاسز ایسو سی ایشن کا اجلاس منعقد
پسماندہ طبقات کے حقوق نظر انداز کرنے کا الزام
جموں// آل جموں وکشمیر سٹیٹ بیکورڈ کلاسز او ایس سی اوبی سی طبقات عوام کی ایک ہنگامی میٹنگ زیر صدارت محمد حسین کی قیادت میںمنعقد ہوئی۔ میٹنگ میں مقررین نے بڑے دُکھ و افسوس کا اظہار کیاکہ ریاست کی اسمبلی کے اندر ریاستی سرکار و تمام ایم ایل اے نے سٹیٹ بیکوارد کلاسز عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر اس آبادی کو محروم کردیا ہے ۔۲۷فیصد ریزرویشن اس آبادی کو دے کر آرٹیکل 16.15.14 کی پوری طرح ریاستی سرکار و ایم ایل اے ، ایل ایل سی ، نے دھجیاں اُڑا دی ہیں۔ منڈل کمیشن رپورٹ کی اسمبلی میں جموں وکشمیر سرکار نے خلاف ورزی کرکے آئین ہند قانون کی زبر دست توہین کی ہے ۔سٹیٹ بیکورڈ او بی سی طبقات آبادی پُر زور مذمت کرتی ہے ریاستی سرکار نے اس آبادی طبقات کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے تمام او بی سی ممبران جو اس سرکار کے پیٹھو بنتے ہیں فوری طور باہر آجائیں تاکہ اپنی آبادی کو بچانے کی کوشش کی جاسکے۔ 71سال عرصہ گزر گیا ہے سٹیٹ بیکورڈ کلاسز او بی سی او ایس سی طبقات کے حق و حقوق ہر لحاظ سے نظر انداز کئے گئے ہیں آج بھی یہ آبادی فلاحی کا جینا جی رہی ہے۔ ریاست جموں وکشمیر سرکار نے اسمبلی کے اندر پوری طرح ا ن طبقات ریزرویشن سے محروم کیاہے ۔ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے الیکشن سے پہلے ریاست جموںوکشمیر کے اندر اپنے دوروں کے درمیان بڑے بڑے دعوے بڑی بڑی تقریروں کے ساتھن طبقات کے ساتھ وعدے کئے تھے سب کا ساتھ سب کا وکاس ہر طبقات کو انصاف ملے گا ۔بڑے دُکھ و افسوس کی بات ہے ریاست جموں وکشمیر کے اندر وزیراعظم ہند کے یہ وعدے اُن کی اپنی ہی بنائی ہوئی سرکار نے جھوٹے اور بے بنیاد ثابت کردئیے۔ ریاست جموں کشمیر اسمبلی میں سرکار نے آئین ہند منڈل کمیشن رپورٹ آرٹیکل 16.15.14 قانون کی پوری طرح اسمبلی میں دھجیاں اُڑا کرآئین ہند کی زبردست توہین کی ہے۔ آل جموں وکشمیر ،لداخ آبادی کے نام پر سیاست کرکے گمرہ کرنے کی کوشش کررہی ہے ان طبقات کو کسی سازش کے تحت ٹال مٹو ل کیاجاتا رہا ہے اور ان طبقات کو ریزرویشن سے محروم کیاگیا ہے۔مرکزی وریاستی سرکاریں او بی سی طبقات آبادی کے ساتھ ستم ظریفی کی حدیں پار کرچُکی ہیں۔ لہذا مقررین نے تمام مسائل و مدعوںکو مد نظر رکھ کر یہ فیصلہ لیا ہے ریاست جموں کشمیر و لداخ اس طبقات کے عوام ووٹ بنک کی حصول کیلئے بنائی گئی دیواروں کو تور کر اپنے بچوں کے مستقبل کو بچانے کے لئے اپنے اپنے استعفے جلد از جلد پیش کریں گے اور او بی سی تعینات کے ساتھ شمولیت کریں گے اور جدوجہد کریں کیونکہ ریاستی سرکار و ایم ایل اے و ایم ایل سی نے اسمبلی میں او بی سی طبقات کو پوری طرح ریزرویشن سے محروم کردیا ہے۔ ریاستی اسمبلی میں منڈل کمیشن رپورٹ کی پُوری طرح دھجیاں اُڑا دی گئی ہیں 27فیصد ریزرویشن لاگو کرنا ایک بہت بڑا دُکھ ریاستی سرکار نے او بی سی طبقات کے ساتھ کیاہے یہ اس آبادی کے ساتھ ایک ستم ظریفی ہے دوسری او رضلع کٹھوعہ ،راجوسری سانبہ اُودہم پور پونچھ ،ریاسی ، او بی سی تنظیموں نے اور اس طبقات آبادی برادریوں نے ریاستی سرکار کی طرف سے او بی سی کو ریزرویشن نہ دئیے جانے پر سرکار کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے تمام او بی سی ممبران جو سرکار کے پیٹھو بنے ہیں اُس سے کہا ہے فوری استعفیٰ دے کر آبادی کو بچانے کی کوشش کریں تاکہ اس آبادی کے بچے بھی آئین ہند سے ملنے والی روایات کو دیکھ پائیں میٹنگ میں مقررین کے علاوہ تمام ضلع پریذیڈنٹ نے حصہ لیا۔
’بیٹی بچائو، بیٹی پڑھائو ‘ سکیم میں جعلسازی
کشتواڑ میں دھوکہ باز کے خلاف معاملہ درج
عظمیٰ نیوز
عظمیٰ نیوز
کشتواڑ //کشتواڑ پولیس نے بیٹی بچائو ،بیٹی پڑھائو سکیم کے تحت مالی فوائد دینے کے لئے لوگوں سے رقوم حاصل کرنے والے متعدد دھوکہ بازوں کے خلاف متعدد معاملات درج کئے ہیں۔پولیس بیان کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ضلع میں کئی لوگ بشمول فوٹو سٹیٹ دوکاندار وں نے فارم پرنٹ کئے ہیں اور انہیں مختلف علاقوں کے لوگوں میں 10روپے سے شروع کرکے مختلف قیمتوں پر تقسیم کئے ہیں۔
ضلع پولیس نے ان شکایات کا نوٹس لیکر پولیس اور محکمہ سماجی بہبود کو سخت کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔پولیس اسٹیشن کشتواڑ میں اس سلسلہ میں زیر ایف آئی آر نمبر 28/2018 ایک معاملہ درج کیا اور چھاترو، کشتواڑ، پاڈر علاقوں میں ایسے عناصر کی گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کر دی اور کشتوار سے ایک شخض طالب حُسین ولد نور حُسین ساکنہ ڈول ،کشتواڑ کو ایسے جعلی فارم فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا ۔پولیس اس معاملہ میں ملوث دیگر لوگوں کو گرفتار کرنے میں کوشان ہے۔