زونل ایجوکیشن افسر بانہال کی تعیناتی کا خیر مقدم
محمد تسکین
بانہال // زونل ایجوکیشن افسر بانہال کی اسامی خالی ہونے اور ایک مہینے سے کسی کے پاس ڈراونگ اینڈ ڈسبرسنگ اختیارات نہ ہونے کی وجہ سے ، دو ماہ سے تنخواہوں کے منتظر اساتذہ کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے محکمہ تعلیم نے ایک حکمنامے کے ذریعے انچارج زونل اینڈ پلاننگ افسر محمد سلیم شاہ کو انچارج زونل ایجوکیشن افسر کے طور تعینات کیا ہے۔ اساتذہ پچھلے دو مہینے سے تنخواہوں اور محکمہ سے دیگر بقایات کو لیکر پریشان تھے کیونکہ محکمہ تعلیم نے سابقہ زونل افسر کی 28 فروری کو سبکدوشی سے پہلے ہی 06 فروری کو ان کے ڈراونگ اینڈ ڈسبرنگ اختیارات کو ختم کیا تھا اور تب سے اب تک نہ تو کسی کو تنخواہ اور ضروری بلیں واگذار کرنے کے اختیارات دیئے گئے تھے اور ناہی زونل افسر کا متبادل تعینات کیا گیا تھا۔ اس وجہ سے بانہال زون میں اساتذہ اور دیگر سٹاف کو سخت مشکلات کا سامنا تھا۔ ریاستی سرکار کے محکمہ تعلیم سیول سیکریٹریٹ کی طرف سے جاری کئے گئے ایک حکمنامے میں جہاں کئی تعلیمی زونوں میں زونل افسر تعینات کئے گئے ہیں وہیں بانہال میں بھی پلاننگ افسر محکمہ تعلیم زون بانہال محمد سلیم شاہ کو انچارج زونل ایجوکیشن افسر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے اور انہیں اساتذہ کی تخواہیں اور دیگر بلیں واگذار کرنے کا بھی اختیار سونپ دیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی پر مقامی اساتذہ اور سماجی جماعتوں نے ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس فیصلے کیلئے حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد سلیم شاہ اپنا فرض تن دہی اور دیانتداری سے ادا کر رہے ہیں اور انکی تعیناتی سے محکمہ تعلیم زون بانہال میں موجودہ نظام تعلیم کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ ایجوکیشن زون گول ضلع رام بن میں بھی زونل ایجوکیشن افسر کی اسامی خالی پڑی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں اساتذہ تنخواہیں اور دیگر واجبات نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔
کشتواڑانتظامیہ کا اجلاس منعقد
روزگار فراہمی سے جڑی اسکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
نمائندہ عظمیٰ
کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے بینکوں و دیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے کی گئی کاروائی کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔اجلاس میں آر بی آئی، ایل ڈی ایم ، جے سی سی بینک، پی این بی ،این آر ایل ایم، فشرئیز، ڈی آئی سی، ای ڈی آئی، ڈی یو ڈی اے، باغبانی، زراعت، انیمل و شیپ ہسبنڈری، بینکوں کے سینئر منیجروں و دیگر سپانسرنگ ایجنسیوں نے شرکت کی۔اجلاس میں بینکوں کی جانب سے مختلف سرکاری سپانسر شدہ سکیموں جیسے کہ کسان کریڈٹ کارڈ، این یو ایل ایم کے تحت سیلف ہیلپ گروپ ، سب کے لئے مکان، ہیندلوم بُنکروں، سکولوں کو بینکوں کے ساتھ جوڑنے، ڈی آر ڈی اے /این جی او/محکمہ زراعت اور نبارڈ کی جانب سے سپانسرڈ ایس ایچ جئیز،جے ایل جئیز، دستکار کریڈٹ کارڈاور اسٹینڈ اپ انڈیا سے واقف کیا گیا۔اجلاس کا ایجنڈا سال2018-19 کیلئے سالانہ ایکشن پلان ، آر ایس ای ٹی آئی کو مکانات کی تعمیر کے لئے اراضی الاٹ کرنے کی منظوری تھا۔ڈی سی نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میں بینکوں اور مختلف محکموں کے درمیان قریبی تال ومیل بنانے پر زور دیا۔انہوں نے ڈیری و شیپ ہسبنڈری شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی تاکہ دور دراز علاقوں میں آمدن بخش یونٹ قائم کئے جا سکیں۔انہوں نے سرکار کی مختلف سکیموں کی جانکاری نگاڑے بجاکر کرنے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے تمام بینکوں سے مالی خواندگی کے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے کیمپ منعقد کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس کی توجہ ضلع میں درج کم ترقیاتی کاموں کی جانب مبذول کی گئی اور آر بی آئی کو ہدایت دی گئی کہ وہ بینکوں کو اس میں سدھار لانے کو کہیں۔اس موقعہ پر سیللف ایمپلائمنٹ کیسوں کا نپٹارہ دسمبر 2018 سے قبل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔اس موقعہ پر اے ڈی سی کو کے سی سی قرضہ سے متعلق اجلاس فوری طور طلب کرنے کی صلاح دی گئی ۔
پی ڈی پی ضلع صدر ریاسی کادورۂ گلاب گڑھ
زاہد ملک
مہور//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹیک کے ضلع صدر شفیق بٹ نے حلقہ گلاب گڑھ کے باگانسل، کئیسری، جگ باگلی، سانگڑی، لاڈھا، نارہکوٹ، پرانکوٹ، ڈھاکی کوٹ، کالابن،ٹپلی اپر، ٹلی لوئر وغیرہ دیہات کا طویل دورہ کرنے کے بعد لوگوں کے مسائل سُننے کے بعد انہیں یقین دلایا کہ انکی مانگیں متعلقہ حُکام کو پیش کی جائیں گی اور انکے ازالہ کے لئے ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔اپنے دورہ کے دوران انہوں نے پارٹی کارکنوں سے بنھی ملاقات کی اور انکے مسائل کی جانکاری حاصل کی اور ان ہیں یقین دلایا کہ انکے مسائل متعلقہ حُکام کو ازالہ کیلئے بھیجے جائیں گے۔اس موقعہ پر نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درجنوں کارکنوں نے پی ڈی پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔ضلع صدر کے ہمراہ ضلع سیکرٹرئیز ٹھاکور نصیب سنگھ، محمد یاسین شیخ،ٹھاکور دلیپ سنگھ، سرپنچ سکھی رام ، مولوی محمد رفیق، مولوی زُبیر احمد، واجد علی شاہ، لیاقت علی خان ،سینئر لیڈر عبدالرشید جونجوا، یوتھ لیڈر سورج پرتاپ سنگھ، چندر پرتاپ سنگھ ،بلاک صدر نریندر کور، تحصیل یوتھ صدر رفیع احمد شاہ ،دلویر سنگھ جموال و متعدد لیڈران تھے۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی امن و خوشحالی کے ایجنڈا پر گامزن ہے او محبوبہ مفتی کی قیادت میں ریاست میں ترقی کا دور دورہ ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکار کے پاس دو ر دراز علاقوں کی ترقی ترجیحات میں شامل ہے اور اسے حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن قدم اُٹھایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی والی سرکار سڑکوں، بجلی، ہیلتھ کئیر ،پانی کی سپلائی،تعلیم و پائور پروجیکٹوں کے موجودہ انفراسٹریکچر میں بہتری لانے کی وعدہ بند ہے۔
رام بن میں مارکیٹ چیکنگ
۔ 1300روپے بطور جُرمانہ وصول15،گھریلو سلنڈر ضبط
نمائندہ عظمیٰ
رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی کی ہدایت پر افسروں کی ایک ٹیم نے پیڑا، رام بن میں مارکیٹ چیکنگ کے دوران خاطی دوکانداروں سے 1300روپے بطور جُرمانہ وصول کئے۔مشترکہ ٹیم کی قیادت تحصیلدار رام بن پرمود کمار کر رہے تھے جنھوں نے،ٹی ایس او رام بن این اے وانی اور پولیس پارٹی کے ہمراہ مارکیٹ چیکنگ کی۔ٹیم نے چیکنگ کے دوران 15 گھریلو گیس سلنڈر ضبط کئے اور ناقص اشیائے خوردنی ضائع کرکے خاطی تاجروں سے 1300روپے بطور جُرمانہ وصول کیا۔ٹیم نے تمام ڈھابوں، ہوٹلوں کے مالکان اور دوکانداروں کو اشیائے خوردنی میں صحت و صفائی اور معیار کا خاص خیال رکھن ے کی ہدایت دی۔ٹیم نے نرخنامہ آویزان رکھنے اور پالی تھین کا استعمال نہ کرنے کی بھی ہدایت دی۔ٹیم نے گھریلو گیس سلنڈروں کا استعمال کمرشل مقاصد کے لئے نہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سنگین کارروائی کرنے کی تنبہہ کی۔
بی ایم او گھٹ کے اعزاز میں الوداعیہ
ڈوڈہ //بی ایم او آفس گھٹ کے احاطہ میں بلاک میڈیکل افسر ڈاکٹر گھنیشام کے اعزاز میں ایک الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جنھیں تین برس کی سروس کے بعد حال ہی میں بلاک گھٹ سے تبدیل کیا گیا ہے۔بی ایم او ڈاکٹر گھنیشام کو ایمانداری اور تن دہی اور لگن سے خدمات انجام دینے پر سماج کے مختلف طبقوں میں عزت کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے۔الوداعی تقریب میںسی ایم او ڈوڈہ ڈاکٹر واجد علی نجار ،ڈیا یچ او ڈوڈہ ڈاکٹر طارق مسعود ،ایم ایس ڈی ا یچ ڈوڈہ ڈاکٹر پرویز احمد، نو تعینات شدہ بی ایم او گھٹ ڈاکٹر محمد فرید بٹ ،محکمہ صحت کے سینئر افسروں کے علاوہ بلاک گھٹ کے تمام میڈیکل افسروں، نیم طبی عملہ، کلرکل سٹاف اور این ایچ ایم منیجمنٹ نے بھی شرکت کی۔این ایچ ایم کے ضلع صدر فیضان علی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ اس م وقعہ پر مقررین سی ا یم او ڈاکٹر واجد علی نجار ، ڈی ایچ او ڈوڈہ ڈاکٹر طارق مسعود ،نو تعینات شدہ بلاک میڈیکل افسر ڈاکٹر محمد فریدبٹ،محمد شفیع یتو، ہوشیار سنگھ رکوال، رحمت اللہ وانی نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر گھنیشام کی تن دہی اور نیک نیتی کے لئے کافی ستائش کی۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر گھنیشام نے بلاک گھٹ کے تمام سٹاف کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے انکے اعزاز میں الوداعی پارٹی کااہتمام کیا اور انہیں اپنا تعاون دیا ،جسکی وجہ سے وہ اپنے فرائض بخوبی انجام دے سکے۔
رام بن میں ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم
نمائندہ عظمیٰ
رام بن //رام بن فارسٹ ڈویژن میں ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری مہم میں گذشتہ شب ساجد احمد ولد جلال دین ساکنہ ڈگڈول کے دوکان کو منہدم کیا، جو دوران شب قومی شاہراہ پر ڈگڈول کے علاقے میں رام بن فارسٹ ڈویژن کے کمپارٹمنٹ میں ایک دوکان تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔رام بن فارسٹ رینج کی ٹیم نے رینج افسر رام بن راجندر سنگھ پریہار کے ہمراہ جائے موقعہ پر فوری طور کاروائی کرکے دوکان کو منہدم کیا اور سلنڈر، فیبریکیٹڈ شیٹ،لوہے کی کھڑکیوں کے شٹر ضبط کئے۔ یہ پوری کاروائی ڈویژنل فارسٹ افسر رام بن زوہیب چودھری اور کنسرویٹر فارسٹ چناب سرکل ڈوڈہ تیج بہادر سنگھ کی نگرانی میں انجام دی گئی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ رام بن فارسٹ ڈویژن نے اب تک ناجائز تجاوزات کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے 7000کنال جنگلاتی اراضی بحال کی ہے۔
ریاست میں ترقی کی رفتار پر پی ڈی پی ضلع صدر مطمئن
محمد اسحٰق عارف
ڈوڈہ//جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر ضلع ڈوڈہ شہاب الحق بٹ نے ریاست کے دیگر حصوں کی طرح ضلع ڈوڈہ میں تعمیراتی رفتار پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی قیادت میں تیز رفتاری سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اُنہوں نے کانگریس پر راہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈوڈہ کو گذشتہ بارہ برسوں میں شعبہ تعلیم سڑک رابطوں اعلیٰ تعلیم میں جو نقصان ہوا اس کی تلافی کے لئے بہت وقت درکار ہے اور ڈوڈہ حلقہ کے سابق ممبر اسمبلی نے صرف اور صرف تقسیم کی پالیسی اختیار کرتے ہوئے استحصالی سیاست کی ہے اور لوگوں کودیانت دار ی امانت داری محنت کے بجائے دلائی اور بھیک منگوانا سکھایا ہے اور لوگ اب ان چالوں
سے باخبر ہیں اور پورے ضلع سے کانگریس کا صفایا ہورہا ہے اُنہوں نے کانگریس کی طرف سے لوگوں میں نام نہاد ریلیف تقسیم کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں کو تعلیم اعلیٰ تعلیم روز گار خودرای عزت نفس باعزت امن خود اعتمادی بھائی چارہ بڑوں کی عزت کادرس دیتے ہیں یہی ہمار نعرہ ہے جبکہ وہ لوگوں کو بھیکاری پن لوٹ کھسوٹ سکھاتے ہیں جن کی مثال اُن کے دور میں تعلیمی اداروں و سڑکوں کی خستہ حالت ہے اور اب یہ ایک بار پھر سے استحصالی کی سیاست کرنا شروع کرنا چاہتے ہیں مگروہ یہ جان لیں کہ اُن کو کچھ ملنے والا نہ ہے اور لوگ اب کھرے کھوٹے کی پہچان رکھتے ہیں۔
نہرو یوا کیندرڈوڈہ کے زیر اہتمام
یوتھ کنونشن و لوک تمدنی پروگرام کا انعقاد
ڈوڈہ //نہرو یوا کیندر کی جانب سے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ اور ڈائیمنڈ یوتھ کلب گھٹ کے اشتراک سے یک روزہ یوتھ کنونشن و لوک تمدنی پروگرام کا اہتمام کیا گیا،جس میں 300 سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی۔پروگرام کا مقصد دیہی نوجوان لیڈروں کو اپنے آپ کو ظاہر کرنے اور اپنا تجربہ بانٹنے ا ور علاقہ کے تمدن و ورثہ کو تحفُظ دیکر اپنے لوک آرٹ کلچر کی نمائش کرنے کا ایک موقعہ فراہم کرنا تھا اور نوجوانوں کو اپنے تمدن، ورثہ، مختلف لوک تمدنی ائیٹموں سے باخبر کرنا تھا۔اس موقعہ پر مختلف یوتھ کلبوں نے ایٹمز جیسے کہ سراج، بھدرواہی، کشمیری ،اُردو غزل وغیرہ پیش کئے ۔کلچرل پروگراموں کے علاوہ مقررین نے مختلف موضوعات اور سکیموںپر لیکچر دیا۔سوشل ویلفیئر افسر ڈوڈہ محمد اشرف ڈار نے سوشل ویلفیئر محکمہ کی مختلف سکیموں کی جانکاری فراہم کی۔آئی سی پی ایس ڈوڈہ سجاد حُسین خان بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔اس موقعہ پر اے ڈی سی ڈوڈہ محمد حنیف ملک مہمان خصوصی تھے۔پروگرام کا اہتمام ضلع یوتھ کارڈی نیٹر نہرو یوا کیندر ڈوڈہ کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔مختار احمد نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔
مفت طبی کیمپ میں سو سے زائد مریضوں کا علاج
کشتواڑ// ٹھاکور جُگل بھنڈاری چیر یٹیبل کی جانب سے منگل کے روز ڈاک بنگلہ، کشتواڑ میں ایک مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔کیمپ منعقد کرنے کا مقصد ضلع کے دور ددراز علاقوں کے مکینوں کو دہلیز پر ہی بہتر ہیلتھ کئیر فراہم کرنا تھا۔ٹرسٹ کے ترجمان رندیپ بھنڈاری کے مطابق ۔کیمپ میں سُپر اسپیشلٹی ہسپتال جموں کے ایک نامور اسپیشلسٹ (جنرل سرجن) ڈاکٹر رنجیت سنگھ راٹھور جنرل سرجری، پیشاب کے مسائل، Prostateکے مریضوں،پتھری کے مریضوں،گُردوں کے مسائل کے مریضوں کامعاینہ کیا ۔کیمپ میں کل ملا کر ایک سو سے زائد مریضوں کا معاینہ کرنے کے علاوہ 30 سرجری مریضوں کا معاینہ بھی کیا گیا ۔اس موقعہ پر موجود ٹرسٹ کے ممبران میں مدن بھنڈاری، سندر سنگھ بھنڈاری، ایڈوکیٹ سمن سنگھ بھنڈاری، تلک راج شان، کرم چند، اجے شرما ، سافگر چند، وصیم مکڑ، اعجازحمال، ندیم احمد، و دیگران شامل تھے۔ٹرسٹ نے کیمپ کا کامیاب بنانے کے لئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا