ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کی جھوٹی شکایت
ڈی کشتواڑ کا شکایت کنندہ کیخلاف کارروائی کا حُکم
نمائندہ عظمیٰ
کشتواڑ//ضلع مجسٹریٹ انگریز سنگھ رانا نے ایس ایس پی سے تلک راج ولد بھابی چند ساکنہ موضع زیور ،تحصیل و ضلع کشتواڑ کے خلاف 182۔آر پی سی کے تحت کارائی کرنے کا حُکم دیا ہے، جس نے ضلع ہسپتال کشتواڑ میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی ایک جھوٹی اطلاع ضلع مجسٹریٹ کو دی تھی۔ مذکورہ شخض نے مورخہ 27-02-2018کو بوقت11:10 بجے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو بذریعہ ٹیلیفون اطلاع دی تھی کہ ضلع ہسپتال کشتواڑ میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی سے اوپی ڈی کے تمام ونگس کام نہیں کر رہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے فوری طور ضلع ہسپتال کا معاینہ کیا اور پایا کہ ضلع ہسپتال اچھی طرح سے کام کر رہا تھا۔اور ایک ڈاکٹر ایم آر بھگت،جو کہ رُخصت پر تھا، کے بغیر تمام ڈاکٹروں کو اپنے فائض انجام دیتے پایا گیا ۔ضلع مجسٹریٹ نے اپنے مشاہدہ میں کہا کہ مذکورہ شکایت کُنندہ نے جھوٹی اطلاع فراہم کرکے ڈی ایم کا قیمتی وقت ضائع کیا اور معاملہ ایس ایس پی کو فوری کاروائی کے لئے منتقل کیا۔ دریں اثنا،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے عوام سے کہا ہے کہ وہ کوئی جھوٹی جانکاری یا شکایت نہ بھیجیں۔
گول سڑک پرمیٹاڈار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی
محمد تسکین
بانہال // رام بن گول رابطہ سڑک پر ایک میٹاڈار نے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوا اور اسے ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ میٹاڈار نمبر JK-14/9772 جو میتراہ ، رام بن سے سنگلدان کی طرف جارہی تھی ، پرنوت کی کالی مٹی کے مقام پر میٹاڈار ڈرائیور ریشپال سنگھ اپنی گاڑی پر قابو کھو بیٹھا اور مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا جس کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار دانش قریشی عرف صاحب ولد نظیر احمد قریشی ساکنہ پرنوت رام بن شدید طور سے زخمی ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ زخمی نوجوان کو فوری طور پر ضلع ہسپتال رام بن ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس سلسلے پولیس سٹیشن رام بن نے ایک کیس نمبر 32 زیر دفعہ 279/337 رنبیر پینل کوڈ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
بھدرواہ میںسی پی ورکروں کا مطالبات کو لیکر احتجاج
طاہر ندیم خان
بھدرواہ //صحت عامہ کے سی پی ورکروں نے جمعہ کے روز اپنے مطالبات کو لیکر اے ڈی سی آفس کے باہر ایک زور دار احتجاجی مُظاہرہ کیا۔آل جے اینڈ کے سی پی ورکروس آف پی ایچ ای جموں صوبہ کے بینر تلے وادی چناب کے سی پی ورکروں نے مخلوط سرکار کی جانب سے انکے باقاعدہ بنانے کی پالیسی میں تاخیر کرنے اور گُذشتہ چار سال سے انکی تنخواہیں واگُذار نہ کرنے کی مذمت کی، جکسی وجہ سے وہ بھوک مری کے شکار ہوئے ہیں۔احتجاجی مظاہروں نے مبینہ الزام لگایا کہ انکی گُذشتہ48 مہینوں کی تنخواہیں واگپذار نہیں کی گئی ہیں،جسکی وجہ سے انکو مالی بحران کا سامان کرنا پڑ رہا ہے۔مظاہرین نے مزید کہا کہ تنخواہ واگُذار نہ ہونے کی وجہ سے بیشتر ورکروں کے بچوں کو فیس نہ ادا کرنے کی وجہ سے سکول ترک کرنا پڑے ہیں۔سی پی ورکرس ایسو سی ایشن بھدرواہ کے صدر جعفر حُسین ڈار نے کہا کہ سرکار ایک منصوبہ بند چال کے تحت ایس آر او 520 میں تاخیر کر رہی ہے،جسکی وجہ سے غریب ورکروں کے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔احتجاجی ورکوں نے مزید انتباہ کیا ہے کہ اگر انکے جائز مطالبات کو اگلے7دنوں تک تسلیم نہیں کیا گیا ،تو وہ پانی کی سپلائی بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔احتجاجی مظاہرین نے اس سلسلہ میںاے ڈی سی بھدرواہ امام دین کچلو کو ایک میمورنڈم پیش کیا،جنھوں نے یہ مدعا متعلقہ حُکام کے ساتھ اُٹھانے کی یقین دہانی کی۔مظاہرین میں سجاد قاضی، گورو داس، نثار احمد، رحمت اللہ بٹ، جوگیندر سنگھاور مختہار احمد بھی شامل تھے۔
بٹوت میںلکڑی سمگلنگ میں استعمال کا رضبط
ایم ایم پرویز
رام بن //بٹوت میں جمعہ کے روزامر چشمہ کے نزدیک لکڑی کی سمگلنگ کے لئئے استعمال ایک کار کو ضبط کرکے دیودار کے چارسلیپر برآمد کئے گئے ہیں۔ڈی ایف او بٹوت امریک سنگھ کے مطابق رینج افسر سریندر سنگھ چب کی قیادت میںفارسٹ اہلکاروں کی ایک ٹیم نے ایک اطلاع پر بٹوت سے میترا جا رہی ایک کار زیر نمبر JK02N-7130سے دیودار کے چار لٹھے برآمد کئے ہیں۔کا رسے 13.88 مکعب فٹ لکڑی برآمد کرکے کار کو بھی ضبط کیا گیا ہے، تاہم کا رکا مالک اندھیرے کا فائدہ اُٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے۔کا رکے مالک کی جانکاری کے لئے محکمہ فارسٹ نے اے آر ٹی او کو تحریر کیا ہے
سودیشی منچ کا طلاب کو سٹیشنری کا عطیہ
ایم ایم پرویز
رام بن //سودیشی منچ بھارت یونٹ رام بن کی جانب سے کوسی محلہ میترا میں غریب طلاب میں کتابیں اور اسٹیشنری تقسیم کی ۔ اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب پر منچ کے ریاستی صدر نیرج چب، ضلع صدر سنیل سنگھ، پروین ،سنجے، عمران کے علاوہ لوگوں اور طلاب کیا یک بڑی تعداد موجود تھی۔اپنے خطاب میں نیرج چب نے کہا کہ منچ کی یہ کوشش رہی ہے کہ ہمسائیگی میں غریب طلاب کو جو کہ کتابیں اور اسٹیشنری کی خردیاری نہیں کر سکتے ہیں، جسکی وجہ سے وہ تعلیم سے محرام ہو جاتے ہیں، کے لئے کتابیں و اسٹیشنری فراہم کر تی ہے کیونکہ ان بچوں سے ہی ملک کا مستقبل وابستہ ہے۔علاقہ کے ایک باشندے یش پال کمار نے کہا کہ منچ کی اس نیک کام سے غریب طلاب کو اپنی پڑھائی جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔
ایس ٹی و ایس سی طبقہ سرکاری اسکیموں سے محروم:کچلو
کشتواڑ// ریاستی سرکار ضلع کشتواڑ و چناب ویلی کے گوجر بکروال و ایس سی طبقہ کے لوگوں کو باکل ہی نظر انداز کر رہی ہے ان باتوں کا اظہار سابقہ وزیر و ایم ایل سی کشتواڑ سجاد احمد کچلو کے ایک وفد کے ساتھ کیا۔ کچلو کا کہنا ہے کہ آئے روز سرکار کی طرف سے دعوے کئے جا رہے ہیں
ایس ٹی و ایس سی طبقہ کے لوگوں کا خیال رکھا جا رہا ہے لیکن زمینی سطح پر یہ لوگ سرکار کی طرف سے جاری اسکیموں سے محروم ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ضلع کشتواڑ کے درجنوں گائوں پر مشتمل گوجر بکروال طبقہ کے لوگ سرکار کی طرف سے چل رہی ٹرائبل سکیموں سے محروم ہیں جب کہ ان سکیموں کا فائدہ دوسرے لوگوںکو د یا جا رہا ہے جس سے طبقہ کے لوگ کافی پریشان ہیں۔ کچلو نے دُکھ کا اظہار کرتے ہو کہا کہ اگر ان طبقوں کے لئے یہ سکیمیں شروع کی گئیں ہیں تو زمینی سطح پر کیوں نہیں ہیں، لاکھوں روپے کہاں جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان اسکیموں کا مقامی لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے جو ایک تشویش کن بات ہے۔ کچلو نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ توجہ دے کر سرکار کی طرف سے چلائی جا رہی اسکیموں کو ایس سی و ایس ٹی طبقہ کے لوگوں تک پہنچا یا جائے تاکہ اس طبقہ کے لوگوں کا فائدہ حاصل ہو ۔
کشتواڑ قصبہ میں سٹریٹ لائٹوں کا فقدان
نمائندہ عظمیٰ
کشتواڑ//کشتواڑ قصبہ کے عوام نے علاقہ میں سٹریٹ لائٹیں نصب نہ کرنے پر ُحکام کی نکتہ چینی کی ہے۔قصبہ کے ایک وفد نے کہا ہے کہ سٹریٹ لائٹیں نہ ہونے کی وجہ سے شام کے وقت لوگوں کو گلیوں سے گُذرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ان لوگوں کا کہنا ہے کہ چند سال قبل کشتواڑ کے مختلف حصوں بشمول بس اسٹینڈ سے ڈاک بنگلہ ،ہدیال چوک و دیگر مقامات پر سٹریٹ لائٹس نصب کی گئی تھیں تاہم، ہدیال چوک کو چھوڑ کر تمام لائٹیں ناکارہ ہو گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قصبہ کی مختلف گلیوں میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ان لوگوں کا کہنا ہے کہ سٹریٹ لائٹس نصب کرنے میں حالیہ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ عوام کو فائدہ ہو۔ان لوگوں نے کہا کہ انہوں نے کے ایم سی سے کہا کہ ہماری لوکلٹی میں سٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں لیکن اس سلسلہ میں ابھی تک کوئی بھی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ ان لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے اپیل کی ہے کہ متعلقہ حُکام کو ان علاقوں میں سٹریٹ لائٹس ترجیحی بنیادوںپر نصب کی جائیں۔
بٹوت میںآفات سماویہ پر بیداری کیمپ
بٹوت//محکمہ ریلیف و بازآبادکاری نے ضلع انتظامیہ رام بن کے اشتراک سے جمعہ کے رروز بٹوت میں ڈیزاسٹر کو کم کرنے کیلئے یک روزہ بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔کیمپ کے دوران ڈپٹی کنٹرولر، ڈی ایس پیِ، محمد ایوب زرگر کی قیادت میں سٹیٹ ڈیزاسٹر ریلیف فورس رام بن کے سپاہیوںنے عام لوگوں بشمول اساتذہ، لیڈران اور بعض معزز شہریوں کو کسی بھی آفت کے دوران متاثرین کی باز آباد کاری کے طریقں کی جانکاری دی، جس کے لئے انہوں نے مختلف آسان طریقوںو تکنیک کی نمائش بھی کی۔اس موقعہ پر ہاتھوں سے استعمال کی جا رہی مشینوں اور سامان کی نمائش بھی کی گئی۔تحصیلدار بٹوت سری ناتھ سُمن، اور نائب تحصیلدار سیف اللہ شاہ بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میںڈی ایس پی زرگر نے نوجوانوں کو رضاکارانہ طور پر بازآباد کاری آپریشنوںمیں ایس ڈی آر ایف اور دیگر سرکاری انجمنوں کے مدد کے لئے آگے آنے کی تلقین کی اور یقین دلایا کہ وہ اس سلسلہ میں بعض رضا کارروں کو تربیت بھی فراہم کریں گے۔
چیرجی،کشتواڑمیں خواتین کی بااختیاری پر توسیعی لیکچر
کشتواڑ//فوج کی جانب سے ضلع کے چیر جی علاقہ میں خواتین کی بااختیاری کے لئے ایک توسیعی لیکچر کا اہتما م کیاگیا ۔لیکچر میں خواتین کی اہمیت اور انکو نہ صرف کئیرئیر میں یکسان مواقعے فراہم کرنے بلکہ دیگر شعبوں میں بھی یکسان مواقعے فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔لیکچر میں کل ملا کر 60 ۔خواتین نے شرکت کی۔شرکا کو خواتین پر مرکوز مرکزی سرکا رکی مختلف سکیموں اور پروگراموں کی جانکاری دی گئی ۔مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے اس لیکچر کا اہتما م کرنے اور مقامی لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی کاوشوں کی کافی ستائش کی۔انہوں نے اس نیک کام کے لئے تہیہ دل سے پوری مدد فراہم کرنے کا حلف بھی لیا۔
ناجائز شراب برآمد ،ایک گرفتار
طاہر ندیم خان
بھدرواہ / /بھدرواہ میں ناجائز شراب کی بدعت کا خاتمہ کرنے اور سمگلروں کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جمعہ کے روز بھدرواہ کے بھالہ میں 36 فروٹیاں برآمد کرکے ایک سمگلر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ۔پولیس کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر انچارج پولیس پوسٹ بھالہ انسپکٹر سنیل پریہار کی قیادت میں ایک پولیس ٹیم نے زیر نفگرانی ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر ،اے ایس پی بھدرواہ راجندر سنگھ ،ایس ڈی پی او برجیش شرما اور ایس ایچ او منیر خان بھالہ میں بھاشلہ پُل کے قریب ایک خصوصی ناکہ لگایا ،جہاں پر ٹیم نے ایک وین زیر نمبر JK06-0252 کو روکا ،جسے انگد کمار ولد کشمیر سنگھ ساکنہ ٹیسنہ ،بھدرواہ چلا رہا تھا ۔دوران چیکنگ پولیس ٹیم نے وین سے ناجائز شراب کی36فروٹیاں بر آمد کیں اور ڈرائیور کو گرفتار کیا۔ پولیس اسٹیشن بھدرواہ میں اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 23/2018 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔