بانہال۔ چملواس سے ٹویرا گاڑی کو نامعلوم چور لے گئے
محمد تسکین
بانہال // گذشتہ رات بانہال کے چملواس علاقے سے نامعلوم چور ایک ٹویرا گاڑی کو لے اڑے ہیں اور پولیس نے اس واقع کی تحققیات شروع کی ہے۔ یہ ٹویرا گاڑی نمبر JK_19 0847 بانہال سے چار کلومیٹر دور چملواس کے نزدیک مجدلہ روڈ پر پیر کی شام ڈرائیور ندیم احمدنے کھڑی کی اور آج صبح جب وہ روز مرہ کے کام کے سلسلے میں گاڑی کے پاس گیا تو وہاں گاڑی کو موجود نہ پایا ۔ گاڑی کے غائب ہونے کی خبر پولیس سٹیشن بانہال کو دی گئی اور گاڑی کے مالکوں نے گاڑی کو تلاش کرنے کی کوشش شروع کی ہے لیکن منگلوار کی شام تک انہیں اس بارے میں کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ یہ گاڑی جعفر حسین ولد غلام نبی بوہرو ساکنہ چاپناڑی بانہال کی ملکیت تھی۔ پولیس نے اس واقع میں ایک ابتدائی رپورٹ درج کی ہے اور گاڑی کی تلاش کا کام شروع کیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس معاملے میں چند مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے اور وہ جلد ہی اس معاملے ملوث افراد کو بے نقاب کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی مدد لی جا رہی ہے۔
گھٹ ،ڈوڈہ میں بیداری کیمپ کا اہتمام
ڈوڈہ //محکمہ زراعت ڈوڈہ نے آئی سی آئی سی آئی لمبارڈکے اشتراک سے زون گھٹ میں پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا پر ایک روزہ بیداری کیمپ کا اہتمام کیا۔کیمپ میں کسانوں اور نوجووانوں کی ایک بھاری تعداد کے علاوہ محکمہ کے فیلڈ سٹاف نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں سب۔ڈویژنل ایگریکلچر افسر پرانو سوشیل رتن نے شرکا کو پی ایم ایف بی وائی سے متعلق جانکاری فراہم کی اور کسانوں سے مرکزی سپانسرڈ سکیموں کا فائدہ لینے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیرآبی وسائل سے مالا مال ہے ۔لہذا بیروزگار نوجوانوں کو زرعی شعبہ میں اپنا روزگار ڈھونڈنا چاہیے ،تاکہ بیروز گاری کا مسئلہ ختم ہونے کے ساتھ ساتھ ریاست کی اقتصادی حالت میں بھی سدھار آئے گا۔انہوں نے کہا کہ سرکار کسانوں کو ہر کوئی سہولیت فراہم کی وعدہ بند ہے تاکہ زیادہ پیدا وار والے اقسام کے فصلو ںکا متعارف کراکے کسانوںکی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔انہوں نے کھیتی میں حالیہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کے علاوہ زمین کی سائل ٹیسٹنگ کرنے کی صلاح دی ،تاکہ اچھی پیداوار حاصل کی جا سکے۔کسانوں کے لئے بیداری کیمپوں کا انعقاد کرنے کی اہمیت کو اُجا گر کرتے ہوئے ایس ڈی اے او پرانونے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے ایسے زیادہ سے زیادہ بیداری کیمپ منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا ،تاکہ کسانوں کو حالیہ ترقیاتی سکیموںکی جانکاری حاصل ہو ،تاکہ کسانوں کو فائدہ ہو۔
مبینہ ملزم پی ایس اے کے تحت جیل منتقل
زاہد ملک
ریاسی //ضلع ترقیاتی کمشنر پرسننا راما سوامی جی نے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ایک بدنام زمانہ مجرم سچن سنگھ عرف سچن ولد کرن سنگھ ساکنہ گران مو ڑتحصیل وضلع ریاسی ، جو متعدد مجرمانہ معاملات میں ملوث ہے،کو گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔ایس ایس پی ریاسی طاہر سجاد بٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مبینہ ملزم پولیس اسٹیشن ریاسی اور کٹرہ میں متعدد معاملات میں ملوث ہے ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حُکم کو ایس آئی عبدالکبیر نے عملایا اورمبینہ ملزم کو گرفتاری کے وجوہات بتائے گئے۔ضلع پولیس ریاسی نے مبینہ ملزم کو کوٹ بھلوال جیل جموں منتقل کیا ۔ سچن سنگھ پر پی ایس اے تین ماہ تک لاگو ہوگا۔
اُکھڑال،بانہال میں طبی کیمپ منعقد
رام بن //فوج کی جانب سے بانہال خطہ کے متعدد دیہات اُکھڑال، پوگل، پرستان اور ملحقہ دیہات کی مقامی آبادی کے لئے ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا ۔طبی کیمپ کا اہتمام فوجی ڈاکٹروں نے طبی سٹاف کے ہمراہ خطہ کے دور دراز لوگوں کو طبی خدمات فراہم کرنے کیلئے کیا تھا ۔طبی نگہداشت کے ساتھ ساتھ مثبت ہیلتھ عمل ، خاندانی منصوبہ بندی ،صحت و صفائی ،حفظان صحت کے لئے بیداری پیدا کی گئی۔ ایک سو سے زائد مریضوں بشمول سینئر سٹزنز، مرد، خواتین اور بچوں نے طبی کیمپ سے ستفادہ لیا ،کیمپ میں طبی جانچ کے علاوہ مفت ادویات بھی فراہم کئے گئے ،اس نیک کام کے لئے مقامی لوگوں نے فوج کی اس کام کی کافی سراہنا کی۔
شفیق بٹ کی محبوبہ مفتی سے ملاقات
زاہد ملک
ریاسی //پی ڈی پی ریاسی کے ضلع صدر شفیق الرحمان بٹ نے پارٹی صدر محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کرکے انہیں بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ بٹ نے پارٹی صدر سے کہا کہ وہ پارٹی کے مشن کو زمینی سطح پر لیجانے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے منجانب ضلع کمیٹی، زونل کمیٹی، بلاک کمیٹی ،بوتھ کمیٹیوں پارٹی صدر کو مکمل تعاون کا یقین دلایا اور یقین دلایا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح تک لیجانے میں کوئی بھی دقیقی فرد گُذاشت نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس نازک مرحلہ پر جب مفاد خصوصی پارٹی کو زک پہنچنانے کی تاک میں ہیں ، پارٹی کو متحد رکھنے کی کوشش ضروری ہے، تاکہ پارٹی کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے مقاصد حاصل کئے جا سکیں۔انہوں نے کا کہ پی ڈی پی کسی ایک فرد پر مرکوز پارٹی نہیں ہے بلکہ یہ ایک ادارہ ہے،انہوں نے کہا کہ پارٹی کے نظریات سے ہر کوئی واقف ہے۔انہوں نے پارٹی صدر کے ساتھ مختلف پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
معمر شخص کی مار پیٹ کا معاملہ خرمن امن میں خلل ڈالنے کی سازش : شاہین
بانہال //نیشنل کانفرنس لیڈر او ارٹی کے ضلع صدر رام بن سجاد شاہین نے ضلع کے عوام کو برسوں پُرانا بھائی چارہ کسی بھی قیمت پر برقرار رکھنے کی اپیل کی ،تاکہ لوگوں کے جان و مال کا تحفُظ یقینی بن سکے۔انہوں نے بعض شر پسند عناصر کی جانب سے نیل میں ایک معمر شخض کی مار پیٹ پر کافی تشویش کا اظہار کیا۔اور اسے علاقہ کے امن اور بھائی چارے کو خراب کرنے کی ایک چال قرار دی۔انہوں نے ایک یا دوسرا بہانہ کرکے لوگوں پر تشدُد جاری رکھنے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے سماج کے مختلف طبقوں کو اس نازک گھڑی میں آپسی بھائی چارہ اور رواداری قائم و دائم رکھنے کی اپیل کی۔ لوگوںکو موقعہ پرستوں کی چالوں سے خبر دار کرتے ہوئے ا نہوں نے حقیر سیاسی مقاصد کے لئے مذہبی اور علاقائی جذبات کا استحصال کرنے والوں سے خبر دار کیا ۔ شاہین نے کہا کہ نیشنل کانفرس نے ہمیشہ سے ہی اس حساس ریاست میں اتحاد قائم رکھنے کو ترجیح دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا ایہ اولین فرض ہے کہ ریاست میں برسوں پُرانے بھائی چارے کو قائم رکھا جائے اور نفرت پھیلانے والی طاقتوں کو شکست دی جائے۔
نواپاچی ،کشتواڑ میں منشیات کی لعنت پر توسیعی لیکچر
کشتواڑ//فوج کی جانب سے ضلع کے نواپاچی علاقہ میں منشیات کی لعنت پر ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا گیا ۔لیکچر کا مقصد نوجوانوں میں منشیات کے مُضر اثرات اوراس پر قابو پانے کی جانکاری فراہم کرنا تھا ۔منشیا ت کے مختلف مراحل بشمول منشیات کے طریقوں ، اور انکا صحت پر مُضر اثرات، علامتوں، اور علاج بشمول باز آباد کا ری شامل تھا ۔فوج کے نمائندوں نے علاقہ میں منشایت کے مضر اثرات کی جانکاری دینے کے لئے لیکچر کا اہتمام کیا ، جس میں126 مقامی لوگوں نے شرکت کی۔لیکچرکے دوران نوجوانوں کو بتایا گیا کہ کس طرح سے منشیات فروش نوجوانوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کرکے انہیں منشیات کے دلدل میں دھکیلتے ہیں۔مقامی لوگوں نے بیداری کیمپ میں خاص دلچسپی دکھائی اور فوج کی جانب سے منعقد کئے گئے لیکچر کی کافی سراہنا کی گئی ۔