سنگلدان میں پولیس پبلک دربار
نوجوان تعلیم میں دھیان دیں نشہ سے دور رہیں : ایس ایس پی رام بن
زاہد بشیر
گول// سنگلدان میں ایس ایس پی رام بن انیتا شرماکی صدارت میں ایک عوامی دربار کا انعقاد ہوا جس میں ملحقہ جات سے آئے ہوئے بہت سارے لوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقعہ پر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی اس دربار میں حصہ لیا ۔ دربار میںایڈیشنل ایس پی سنجے پریہار ، ڈی ایس پی گول محمد امین بٹ کے علاوہ دوسرے پولیس آفیسران بھی موجود تھے ۔ دربار میں لوگوں نے یہاں کے عوامی مسائل ابھارے اور کہا کہ لوگ کافی مسائل سے پریشان ہیں اور انہیں جلد از جلد دور کرنے کی ضرورت ہے بالخصوص نوجوان طبقہ جو بیروزگار کی چکی میں پس رہے ہیں انہیں اس سے نجات دلانے کے لئے یہاں نجی تعمیری کمپنیوں میں کام دلوانے کی مانگ کی ۔ دربار میں ایس ایس پی رام بن نے عوامی مسائل سنے اور کہا کہ وہ ان مسائل کو ڈی سی کے ساتھ اُٹھائیں گیں اور یہاں پر ایک عوامی دربار منعقد بھی کرانے کی مانگ کریں گیں ۔ اس موقعہ پر ایس ایس پی رام بن انیتہ شرما نے دربار سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے کافی تعداد میں اس دربار میں حصہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی عوام امن پسند ہے اور بھائی چارے کو اصل طرح سے پہچانتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ یہاں کی عوام آگے بھی پولیس کا بھر پور ساتھ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ رہنا چاہئے اور ہر ایک بدعت کو یہاں سے ختم کرنے میں پولیس کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ پولیس کے کام کاج پر یہاں پر کسی نے انگلی نہیں اُٹھائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں بچوں کو پڑھائی کی طرف دھیان دینا چاہئے اور آگے کی تعلیم کے لئے بھی پولیس سے مشورہ لے سکتے ہیں اور جہاں تک ہو سکے گا پولیس کی جانب سے جسمانی صحت کے لئے بچوں کو ٹریننگ بھی دی جائے گی ۔انہوں نے اس موقعہ پر عید الاضحی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کی عوام بھائی چارے قائم رکھنے میں کافی سنجیدہ ہیں اور نوجوان مستقبل پر بات کرتے ہوئے انیتا شرما نے کہا کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ پڑھائی کی طرف دھیان دینا چاہئے اور نشہ سے دور رہیں اور نوجوان ہی قوم کا مستقبل ہوتا ہے ۔
کشتواڑ میں ’’کلچرل فیسٹ ۔ 2018‘‘کا انعقاد
کشتواڑ//فوج کی جانب سے قصبہ کے چوگان گرائونڈ میں ’’کلچرل فیسٹ ۔ 2018‘‘کا انعقاد کیا گیا ،جسکا عنوان وحدت میں کثرت تھا۔فیسٹول ملک کے مختلف حصوں کے تمدنی پروگراموں پر مشتمل ہے،جس میں فوج و سول انتظامیہ کے سینئر افسروں نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران کشتواڑ سکولوں کے طلاب نے کافی جو ش و خروش سے شرکت کی۔پروگرام کی خاص کشش کالاریپایٹو ، کیرل کا ایک قدیم مارشل آرٹ، جو کہ فوج کی ٹیم نے انجام دی ،اُجین کے جوانوں کی جانب سے یوگا اور روپ ملکھمب نے سامعین کو بہت ہی محظوظ کیا۔پروگرام میں کشتواڑ سکول کے طلاب میں ایک مقابلہ بھی منعقد ہوا ، جس میں بچوں نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔مقابلے میں پہلا انعام نئیو ائیرا پبلک سکول نے گربھا ڈانس کرکے حاصل کیا جبکہ دوسرا اور تیسرا انعام بالترتیب ڈیفا ڈل ماڈل پبلک سکول اور لٹل اینجلز اکیڈمی سکول نے حاصل کیا ۔ مقامی لوگوں نے کافی تعداد میں شرکت کرکے اپنی پوری حمایت کا مظاہرہ کیا۔پروگرام میں تقریباً8000 مقامی لوگوں اور1500 طلاب نے شرکت کی۔ مقامی لوگوں نے فوج کی اس کوشش کی کافی ستائش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی فوج کی جانب سے ایسے پروگرام منعقد کئے جائیںگے۔
کڈز ی کشتواڑ کے طلاب نے رکھشا بندھن منایا
کشتواڑ//رکھشا بندھن کے موقعہ پر کڈزی ،کشتواڑ کے بچوں نے سکول احاطہ میں شان و شوکت سے رکھشا بندھن منایا ۔سابقہ وزیر و ممبر اسمبلی سنیل شرما نے بھی سکول کا دورہ کیا ،جہاں پر بچوں نے انکو راکھی باندھی۔ایم ایل اے نے اس موقعہ پر بچوں کا استقبال کیا اور ان میں مٹھائیاں اور تحائف بھی تقسیم کئے۔بعد ازاں ،بچوں نے ڈی سی آفس اور ایس ایس پی آفس کا بھی دورہ کیا جہاں پر بچوں نے ڈی سی کشتواڑ انگریز سنگھ رانا اور ایس ایس پی کشتواڑ راجندر گپتا کو بھی راکھیاں باندھیں۔دونوں افسروں نے بچوں کو گلے لگایا اور انہیں ریفرشمنٹ مہیا کی ۔کڈزی کشتواڑ کے منیجمنٹ نے تمام اشخاض کا شکریہ ادا کیا۔
سنگڑی ،ریاسی میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
ایم سی سی بگا نے بی بی سی سی سنگڑی کو ہرا کر خطاب جیتا
ریاسی // ریاست میں کھیلوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں میں سپورٹس مین کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے فوج کی جانب سے ضلع کے سُنگڑی علاقہ میں 04اگست سے لیکر 25اگست 2018تک ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ٹورنامنٹ کا اہتمام فوج نے بگا اور سنگڑی کرکٹ ایسو سی ایشن کے اشتراک سے کیا تھا ۔ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا مقصد فوج کی جانب سے نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے اور ان میں چھُپے ٹیلنٹ کو نکھار دینے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ ٹورنامنٹ میں ضلع کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کے مختلف دیہات کی21ٹیموں نے شرکت کی۔ٹورنامنٹ ناک اوٹ بنیادو ں پر منعقد کیا گیا ۔ایم سی سی بگانے بی بی سی سی سنگڑی کی ٹیم کو ایک دلچسپ مقابلہ میں شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کر دیا ،ٹورنامنٹ میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے بطور شائقین کے شرکت کی۔ٹورنامنٹ کا آخری میچ میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔شرکت کرنے والی تمام ٹیموں نے ٹورنامنٹ میںمثالی پسورٹس مین کا جذبہ دکھایا ۔ سنگڑی کے سرپنچ اور بزرگوں نے ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر فوج کا اظہار تشکر کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے ٹورنامنٹ منعقد کئے جا ئیں ۔ ٰٗ