دربارموئ وکے پیش نظرجموں شہرکی سجاوٹ
صوبائی کمشنرکی افسران کو کام میںسرعت لانے کی ہدایات
جموں//ڈویژنل کمشنر جموں سنجیوورماکی صدارت میں دربارموئو کے پیش نظر جموں شہرکی سجاوٹ کے کام کاج کاجائزہ لینے کیلئے میٹنگ کاانعقاد کیاگیا۔اس دوران میٹنگ ڈپٹی کمشنرجموں رمیش کمار، کمشنرجے ایم سی اروندکوتوال ،ڈائریکٹر فلوریکلچر ببیلا رکوال، ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز جموں راجندرسنگھ تارا، سیکریٹری جے ایم سی سنیناشرما، جنرل منیجر جے کے ٹی ڈی سی ،ویناکشی کول، ایس ایس پی ٹریفک جموں جوگندرسنگھ ودیگرسینئرافسران نے شرکت کی۔اس دوران جے ایم سی عہدیداران نے ڈویژنل کمشنرکوبتایاکہ دیواروں کورنگ روغن کاکام تیزی کے ساتھ چل رہاہے اورانہیں اس طرح سجایاجارہاہے جس سے ریاست کاکلچراورروایات کی عکاسی دیکھنے کوملتی ہے۔ پی ڈبلیوڈی ڈیپارٹمنٹ نے کہاکہ سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ اورپیلے اورسفیدلائنیں سگنل کیلئے سرعت کے ساتھ لگائی جارہی ہیں۔ڈویژنل کمشنرنے متعلقہ افسران کوکام وقت پرمکمل کرنے کی ہدایات دیں۔انہوں نے ستواری کنٹومنٹ چوک میں سجاوٹ کے بارے اورہورڈنگس پرپیغامات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اربن فاریسٹری سے شجرکاری یقینی بنانے کیلئے گہاگیا۔متعلقہ افسران کومرمت اورسجاوٹ کے کام کوبروقت مکمل کرنے پرزوردیاگیا۔
جموں وکشمیر: دل کا دورہ پڑنے سے ایک یاتری کی موت
جموں // یواین آئی// جموںو کشمیرکے ضلع ریاسی کے رانسومیںگزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے ایک یاتری کی موت ہوگئی ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اترپردیش سے تعلق رکھنے والا 60 سالہ شمبھو پر ساد ، جو شری ماتا ویشنو دیوی کی گھپا مندر کی درشن کے لئے آیا تھا، اتوار کے روز یاترا کے دوران رانسو کے مقام پر سینے میں درد ہونے کی وجہ سے بے ہوش ہوکر گر گیا ۔پولیس نے بتا یا کہ یاتری کو علاج کے لئے رانسو پرائمری ہیلتھ سینٹر پہنچایا گیا اور وہاں سے ڈاکٹروں کے مشورے پر پونی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم پونی اسپتال میں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
کشمیری مائیگرنٹوں کیلئے جاب پیکیج
بی بی وِیاس نے ملازمت فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا
سر ی نگر /گورنر کے صلاح کار بی بی وِیاس نے محکمہ قانون و دیگر محکموں کے اعلیٰ افسروں کی ایک میٹنگ کے دوران کشمیری مائیگرنٹوں کے لئے جاب پیکیج کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں پی او کے رفیوجیوں کو درپیش مسائل پر بھی غور و خوض کیا گیا۔میٹنگ میں محکمہ قانون کے سیکرٹری عبدالمجید میر اور ڈی ایم آر آر آر کے سیکرٹری و دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔مشیر موصوف کو جاب پیکیج سے متعلق کو رٹ کیسوں پر جاری پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی گئی۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ان کورٹ کیسوں کے نمٹارے میں تیزی لائیں۔انہوں نے پی او کے رفیوجیوں کے تمام التوا میں پڑے معاملات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کشمیری مائیگرنٹوں کے لئے فلیٹوں کی تعمیر کے لئے مناسب اراضی کی حصولیابی کی ہدایت دی اور کشمیری مائیگرنٹوں کے لئے رہائشی کوارٹروں کی مرمت میں تیزی لانے کی بھی ہدایت دی۔
یوگ نندا کالج آف انجینئرنگ کاRVS-ITجموں کادورہ
جموں میں ملازمت کے امکانات کے بارے میں تبادلہ خیال
جموں//یوگ نندا کالج آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کے سی ایس ای ،آئی ٹی،بی سی اے اورایم سی اے ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے آروی ایس ۔آئی ٹین نروال جموں کادورہ کیا۔اس دوران سندیپ شرما،آئی ٹی آپریشنس منیجر ،آروی ایس آئی ٹی نے یوگ ننداکالج آف انجینئرنگ کے 45 طلباء کے بیچ کاخیرمقدم کیا۔اس دوران پرتھ پربھاکر ،آئی ٹی ٹیم منیجرنے طلباء کے ساتھ خیالات کااظہارکیا اورآئی ٹی انڈسٹری میں ملازمت کے امکانات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ایک اگلے سیشن میں نتیش سیٹھی،آئی ٹی منیجرنے طلباء کے ساتھ روبروہوئے اورانہیں مائیکروسافٹ بیسڈ کلائونڈسروسز،مانیٹرنگ ٹیکنالوجیز ،بیک اپ ڈیزاسٹرریکوری پروگرام اورٹیکنالوجی یوسڈٹو منیج24X7 کے بارے جانکا ری دی۔سندیپ شرمانے کہاکہ طلباء کے ایسے دورے ان کی صلاحیت میں اضافے کیلئے تحریک بخشتے ہیں ۔انہوں نے امیدظاہرکی کہ اس دورے سے طلباء کوضرورفائدہ پہنچے گا۔ دورے کاانعقاد خوشبوسنگھ ٹریننگ اینڈپلیسمنٹ آفیسروائی سی ای ٹی نے کیاتھا۔اس دوران ان کے ہمراہ اسسٹنٹ پروفیسرمندی سمرااوراسسٹنٹ پروفیسرانکوش شرماآئی ایم ایس بھی تھے۔
آئی ڈی ایف سی کے بورڈ آف ڈائریکٹر س کی میٹنگ
پرنسپل سیکریٹری خزانہ نے زیرالتواپروجیکٹو ں کاجائزہ لیا
سر ی نگر /پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کمار چودھری کی صدارت میں آج جموں اینڈ کشمیر انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فائنانس لمٹیڈ( جے کے آئی ڈی ایف سی ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی دوسری میٹنگ منعقد ہوئی۔نوین کمار چودھری جو کہ کارپوریشن کے سی ایم ڈی بھی ہیں نے التو ا میں پڑے 556 ایسے پروجیکٹوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جنہیں کارپوریشن کے ذریعے فائنانسنگ کے لئے پہلے ہی منظوری دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں کارپوریشن کے کئی دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں کارپوریشن کے بورڈ کے ڈائریکٹرس ، پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت شیلندر کمار ، کمشنر سیکرٹری تعمیر ات عامہ خورشید احمد شاہ ، سیکرٹری صحت عامہ فاروق احمد شاہ ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ناظم ضیاء خان اور جنرل منیجر شفاعت یحییٰ کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔اس موقعہ پر نوین کمار چودھری کو کارپوریشن کی مجموعی کارکردگی کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔ بعد میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ، جنرل منیجر ، پروجیکٹ منیجر اور فائنانس ہیڈ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو کارپوریشن کے مالی معاملات کی نگرانی کریں گے ۔بورڈ نے نمیشا ابرال کو پروجیکٹ منیجر آئی ٹی بطور تقرری کو منظوری دی ۔ اس کے علاوہ مٹھی جموں میں کارپوریشن کے دفتر کے قیام کو بھی منظوری دی گئی۔
ایک بھارت سرسشٹابھارت کیمپ
اعزازی کیپٹن باناسنگھ کاکیڈٹوں سے خطاب
جموں//اعزازی کیپٹن باناسنگھ نے نگروٹہ میں منعقدہ این سی سی کیڈٹوں کے ایک بھارت سرشٹابھارت کیمپ کادورہ کرکے انہیں تحریکی لیکچردیا۔ اس دوران کیمپ میں جموں وکشمیراورگجرات سے تعلق رکھنے والے 500 کے قریب کیڈٹ شامل تھے۔اس موقعہ پر کیپٹن باناسنگھ نے کیڈٹوں پرجسمانی وذہنی تندرسی کی اہمیت بیان کی ۔انہوں نے کیڈٹوں سے کہاکہ ہندوستانی آرمی کوجوائن کرکے نوجوان اپنے آپ کوتندرست وتوانارکھ سکتے ہیں۔اس موقعہ پر گروپ کمانڈر نے اعزازی کیپٹن باناسنگھ کاکیڈٹوں کوتحریکی لیکچردینے کیلئے شکریہ اداکیا۔ بعدازاں کیپٹن باناسنگھ نے این سی کیڈٹوں سے بات چیت کی اوران کے ساتھ تصویریں کھنچوائیں ۔قبل ازیں جموں وکشمیرڈائریکٹوریٹ کی طرف سے ریاست کی تاریخی،جغرافیاتی اورثقافتی پہلوئوں کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی سے متعلق بھی ایک پرزنٹیشن پیش کی۔علاوہ ازیں ایک سولوڈانس مقابلے کابھی اہتمام کیاگیاجس میں کیڈٹوں نے جوش وجذبے کے ساتھ حصہ لیا۔لوک گیت بھی کیڈٹوں کی جانب سے پیش کئے گئے اوردونوں ریاستوں کے کیڈٹوں نے اپنی ریاست کے کلچراورورثے کی عکاسی کی۔
ضلع انتظامیہ کٹھوعہ نے دیوالی کے انتظامات کاجائزہ لیا
افسران کوسہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہدایات دیں
کٹھوعہ//ضلع ترقیاتی کمشنر روہت کھجوریہ نے دیوالی تہوارکے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کاانعقاد کیا۔اس دوران میٹنگ میں ڈی سی کٹھوعہ نے تحصیلدارکٹھوعہ، ایس ایچ او اورسی ای او ،میونسپل کارپوریشن کٹھوعہ کوپٹاخوں کی خریدوفروخت پرگہری نگاہ رکھنے اورنشاندہی کردہ مقامات پرہی ان کی خریداری یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔اس موقعہ پرفائراینڈایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ سے کہاگیاکہ وہ کسی بھی آفت سے نمٹنے کیلئے پوری طرح مشینری کے ساتھ لیس رہے ۔ڈی سی نے کہاکہ سپورٹس سٹیڈیم کٹھوعہ اورگورنمنٹ سکول گرائونڈ سیوان چک میں ہی پٹاخے فروخت ہوں گے۔اس دوران ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں تحصیلدار،اے ڈی ایف سی ایس اینڈ سی اے ،اسسٹنٹ کنٹرولر لیگل میٹرولوجی اورسی ای اوایم سی شامل ہیں جو مارکیٹ میں قیمتوں کواعتدال میں رکھنے کیلئے اقدامات کریں گے ۔کمیٹی کوہدایات دی گئیں کہ وہ منافع خوری پرمکمل قدغن لگائے اورکوئی غیرمعیاری مٹھائی ودیگراشیائے خوردنی بیچے گاتواس کے خلاف کاروائی عمل میں لائے۔اس موقعہ پر ڈی ڈی سی نے لیگل میٹرولوجی ڈیپارتمنٹ سے کہاکہ وہ تہوارکے سیزن میں ناپ تول کے سلسلے میں خصوصی اقدامات اٹھائے ۔اس دوران پالی تھین لفافوں کے استعمال پربھی مکمل پابندی لانے پرزوردیاگیا۔اے ڈی فوڈسپلائزسے کہاگیاکہ وہ ضلع میں راشن سپلائی کویقینی بنائے۔پی ڈی ڈی اورپی ایچ ای محکموں سے کہاکہ وہ بجلی وپانی کی سپلائی بحال رکھے اورجہاں پرپانی کی قلت ہے وہاں پانی ٹینکروں کے ذریعے پہنچائے۔سی ایم اوسے کہاگیاکہ وہ ایمبولینس کاانتظام رکھے۔سی ای اورای اولکھنپورمیونسپلٹی سے کہاگیاکہ وہ صفایء ستھرائی کے انتظامات کرے۔اس دوران میٹنگ میں ایس ایس پی کٹھوعہ، اے سی آر، ایگزیکٹیوانجینئر پی ایچ ای اورپی ڈی ڈی ، تحصیلدار،اے ڈی ،فائراینڈایمرجنسی سروسزکے علاوہ ضلع افسران موجودتھے۔
ڈی سی جموں نے میگاپروجیکٹوں کی پیش رفت کاجائزہ لیا
پروجیکٹوں کی مقررہ وقت کے اندرتکمیل پرزوردیا
جموں//ضلع ترقیاتی کمشنرجموں رمیش کمارنے ضلع میں جاری میگاپروجیکٹوں کے کام کی پیش رفت کاجائزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کاانعقاد کیا۔اس دوران میٹنگ میں کمشنرجے ایم سی اروندکوتوال، پروجیکٹ ڈائریکٹرنیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیااجے کمار،اے جی ایم ،این بی سی سی ،کے این احمد،ایس ای پی ڈی ڈی ،پی ایچ ای ،پی ڈبلیوڈی اورضلع کے ایگزیکٹیوانجینئروں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ڈی سی موصوف کوافسران نے پروجیکٹو ں کے کام کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی،جس کے ردعمل میں ڈپٹی کمشنرنے پروجیکٹ افسران اورمتعلقہ ایجنسیوں کوکام مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔انہوں نے محکموں اورتعمیراتی ایجنسیوں پرآپسی تال میل کومضبوط کرنے پرزوردیاتاکہ وقت پرپروجیکٹ مکمل کیے جاسکیں۔اس دوران سیوریل پروجیکٹس ،امرت کے بارے میں جانکاری حاصل کی گئی۔علاوہ ازیں پروجیکٹ مینجر کیبل کارکارپوریشن نے بتایاجموں روپ وے پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کاکام نومبر 2018 تک مکمل کرلیاجائے گاجبکہ دوسرے مرحلے کاکام جلدشروع کردیاجائے گا۔سچیت گڑھ بارڈرٹورازم کے بارے میں ڈپٹی ڈائریکٹرٹورازم نے پروجیکٹ مارچ 2019 تک مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔اس کے علاوہ نئے قانون سازاسمبلی کمپلیکس کے کام میں بھی سرعت لانے کی ہدایات دی گئیں۔راجیوگاندھی ہسپتال گنگیال کے ڈھانچے کی ترقی بارے بھی غورکیاگیا۔جموں اکھنورروڈ(نیشنل ہائی وے ۔144)، مبارک منڈی ہیری ٹیج کمپلیکس ،سیوریج نیٹ ورک جموں، میٹرنٹی ہسپتال گاندھی نگرجموں،ایڈیشنل بلاک ڈینٹل کالج اورکوٹ بھوال ہسپتال ،آئی آئی ایم ،آئی آئی ٹی جموں کے بارے میں ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
چیف سیکرٹری کا انٹر پرنیور شپ پروگراموں کی وسیع کوریج پر زور
زراعت ، باغبانی ، فوڈ پروسیسنگ اور ہینڈی کرافٹ شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کی تجویز
سرینگر //چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرا منیم نے ریاست کے انٹر پرنیور شپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ کو اپنی سکیموں کو وسعت دے کر بہتر نتایج حاصل کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کیلئے کہا ہے اور ایگری بزنس ، فوڈ پروسیسنگ اور ہینڈی کرافٹ شعبوں پر توجہ دینے پر زور دیا ۔ آج یہاں مذکورہ ادارے کی 21 ویں گورننگ باڈی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادارے کے انٹر پرنیور شپ پروگرام محض شہری علاقوں کیلئے نہیں بلکہ ریاست کے دور دراز علاقوں تک پہنچائے جانے چاہئیں ۔ انہوں نے باغبانی ، سیاحت ، آئی ٹی ، ہینڈی کرافٹس اور فوڈ پروسیسنگ شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر زور دیا تا کہ روز گار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ریاست کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا سکے ۔ انہوں نے نوجوان صنعتکاروں کو فائنانس تک آسانی سے رسائی دینے پر زور دیا تا کہ وہ اپنی اختراعیت سے صنعتکاری کو فروغ دیں ۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری فائنانس نوین چودھری ، پرنسپل سیکرٹری پلاننگ روہت کنسل ، پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت شلیندر کمار ، کمشنر سیکرٹری محنت و روز گار سوبھ بھگت ، سیکرٹری تکنیکی تعلیم ، سیکرٹری زراعت ، ڈائریکٹر ای ڈی آئی اور دیگر متعلقین نے شرکت کی ۔ مذکورہ شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے روڈ میپ تیار کرنے پر زور دیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے خزانہ ، صنعت و حرفت ، زراعت و باغبانی ، پشو و بھیڑ پالن اور محنت و روز گار محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں پر مبنی اعلیٰ سطحی پینل تشکیل دینے کی ہدایت دی جو 30 نومبر 2018 تک اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔ انہوں نے ای ڈی آئی کو ریاست کے پالی ٹیکنک اور آئی ٹی آئی اداروں میں لگاتار بنیادوں پر جانکاری پروگراموں کا اہتمام کرنے کیلئے کہا تا کہ ابھر رہے صنعتکاروں کو رہنمائی فراہم کی جا سکے ۔ ایک اہم فیصلے میں گورننگ باڈی نے ادارے کیلئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور فائنانشل ایڈوائیزر کی آسامیوں کے قیام کو منظوری دی ۔ گورننگ باڈی نے ادارے کو فروغ دینے اور مختلف سکیموں کے حوالے سے ادارے کے ڈائریکٹر سے جانکاری حاصل کی ۔ میٹنگ میں 20 ویں گورننگ باڈی میٹنگ کی ایکشن ٹیکن رپورٹ کا بھی جائیزہ لیا گیا ۔
چیف سیکرٹری کی صدارت میں دوسری گورننگ کونسل میٹنگ منعقد
ریاست میں پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کاآغازیکم دسمبر کوہوگا
سرینگر //چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم کی صدارت میں یہاں آیوشمان بھارت پروگرام کی گورننگ کونسل کی دوسری میٹنگ منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں فائنانشل کمشنر مکانات و شہری ترقی ، پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ، پرونسپل سیکرٹری فائنانس ، کمشنر سیکرٹری محنت و روز گار ، کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی اور دیگر متعلقین نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ ریاست میں یکم دسمبر 2018 کو پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ۔ نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام شروع کیا جائے گا ۔ سکیم کی بدولت سماج کے پسماندہ طبقوں کو صحت خدمات فراہم ہوں گی ۔ چیف سیکرٹری نے سکیم کے حوالے سے ٹایم لائین مقرر کرنے اور کلرکوں اور اکاؤنٹس عملے کو تعینات کرنے کی ہدایت دی تا کہ سکیم کی موثر عمل آوری یقینی بن سکے ۔ انہوں نے کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی کو سُپر وائیزری سٹاف تعینات کرنے اور جموں اور سرینگر میں پروگرام آفس کیلئے مناسب جگہ کی نشاندہی کرنے سمیت پرنسپل سیکرٹری فائنانس کو پروگرام کیلئے ریاستی حصص واگذار کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنروں کو سکیم کی شروعات کیلئے نوڈل افسر مقرر کرنے اور دسمبر 15 رجسٹریشن کیلئے ڈیڈ لائین مقرر کرنے کی ہدایت دی ۔ بجاج آلیانز انشورنس کے نمائیندوں نے تربیتی ورکشاپ کے حوالے سے جانکاری دی جو متعلقہ عملے کیلئے 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک منعقد ہو گا ۔