جے کے آئی ڈی ایف سی بورڈ از سر نو تشکیل
سری نگر /حکومت نے جموں اینڈ کشمیر انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن ( جے کے آئی ڈی ایف سی )لمٹیڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کو از سر نو تشکیل دینے کے احکامات جاری کئے ۔خزانہ کے پرنسپل سیکریٹری نوین کمار چودھری بورڈ کے چیئرمین ہوں گے جبکہ صنعت و حرفت کے پرنسپل سیکرٹری شلیندر کمار ، کمشنر سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی خورشید احمد شاہ اور صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول اور ڈی ایم آر آر آر فاروق احمد شاہ بورڈ کے ڈائریکٹر س ہوں گے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے احکامات کے مطابق یہ ممبران پہلے بورڈ آف ڈائریکٹرس کو تشکیل دیں گے ۔
پون کوتوال کی صدارت میں ڈی پی سی میٹنگ منعقد
۔28 ترقیوں اور 50 مستقلیوں کے معاملات نمٹائے
سری نگر /فاینانشل کمشنر ریونیو ڈاکٹر پون کوتوال کی صدارت میں یہاں محکمہ مال کی ریاستی سطح کی پرموشن کمیٹی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔ میٹنگ میں 50 گرداوروں کو انچارج نائب تحصیلدار اور 28 دیگر سٹیٹ کیڈر کے ملازمین کی ترقی کو منظوری دی گئی ۔ دریں اثنا محکمہ مال کے ملازمین نے فائنانشل کمشنر کے ان اقدامات کی سراہنا کی ہے ۔
کلیان پور میں دھان کی خریداری کیلئے سنٹر قائم
جموں //محکمہ زراعت جموں نے فوڈ کار پوریشن آف انڈیا کے اشتراک سے جموں ضلع کے جھجر کلیان پور میں دھان کی خریداری کیلئے سنٹر قائم کر دیا ہے ۔اس خریداری سنٹر کا افتتاح ایس ڈی اے ائو مڑھ آر ایس جموال نے کیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دھان کی خریداری کا سنٹر قائم کر نے سے کلیان پور علا قہ کے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس سے علا قہ میں کسان اپنی فصل کو اچھی قیمتوں پر فروخت کر سکیں گئے ۔اس موقعہ پر محکمہ زراعت کے مذکورہ اقدامات کی ستائش کر تے ہوئے ایک مقامی کسان کے کے شرما نے کہاکہ اس عمل کے بعد علا قہ میں دھان کی پیدا وار پر زیادہ توجہ دی جائے گی ۔اس موقعہ پر اے ای ائو مشری والانرمل پرکاش ،انیل کمار ،راجندر کمار ودیگران بھی موجودتھے ۔
راشٹریہ بھاشاپرچار سمیتی نے کثیراللسانی مشاعرہ منعقدکیا
جموں //جموں و کشمیر راشٹریہ بھاشا پرچار سمیتی نے کے ایل سہگل ہال میں کثیراللسانی مشاعرے کا اہتمام کیا ۔اس پروگرام میں ہندی ،ڈوگری ،پنجابی اور اردو کے شاعروں نے اپنا کلام پیش کیا ۔ مشاعرے میں ایس پرتپال سنگھ بیتاب بطور مہمان خصوصی تھے ،ان کے علا وہ ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر ارویند سنگھ امن بھی موجود تھے ۔اس مشاعرے میں جن شاعروں نے ہندی ،پنجابی ،اردو اور ڈوگری میں اپنا کلام پیش کیا ان میں بھوپندر سنگھ پنجابی ،پرنیتاکپور ،نیلم ورما ،رتن سیگل ،سدیر مہاجن ،ائو پی شاکر ،کریشن کمار شرما،راج پال سنگھ مستانہ ،اندرجیت کیسر ،سنجے سنگھ ،شوانی انند ،ودیگران شامل ہیں ۔مشاعرے کے علا وہ پروگرام میںصحافی رام پال ڈوگرہ اور اشوک شرما ویدودیگران بھی موجود تھے ۔
ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی میں ہوسٹل کی تعمیر کاکام
تعمیراتی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹرنے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کوجانکاری دی
جموں // ویشیودیوی یونیورسٹی کٹرہ میں ہوسٹل و رہائشی بلاک کی تعمیر کے سلسلہ میں تعمیراتی کمپنی نیشنل بلڈنگ کنسٹر یکشن کار پوریشن کے چیر مین اور منیجنگ ڈائریکٹر اے کے متل نے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو جاری کام کی تفصیلی جانکاری دی ۔ذرائع کے مطابق ممبرپارلیمنٹ ادہم پور کٹھوعہ ڈوڈہ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کٹرہ میں ہوسٹل کی تعمیر کی تعریف کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سنجیو جین کو بھی مبارکباد پیش کی ۔یاد رہے مذکورہ یونیورسٹی میں مجموعی طور پر 45کروڑ کی لاگت سے ہوسٹل کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے ۔اس موقعہ پر دسمبر 2016میں شروع کر دہ تعمیرات کے سلسلہ میں منیجنگ ڈائریکٹر اے کے متل نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا رسمی طور پر اس پروجیکٹ کو رواں ماہ کی 15تاریخ کو مکمل کر لیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ اس یو نیورسٹی میں نئے تعمیر شدہ پروجیکٹ میں لڑکیوں کیلئے ہوسٹل ،رہائشی کواٹر اور گیسٹ ہائوس کے الگ الگ بلاک بنا ئے گئے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ لڑکیوں کے ہوسٹل میں مجموعی طور پر 279کمرے بنائے گئے ہیں جبکہ گیسٹ ہائوس میں 36اور رہائشی کوارٹروں کے 48کمرے بھی شامل ہیں ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یونیورسٹی انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی میں کئی نئے شعبوں میں طلباء کو سہولیات فراہم کی جارہی ہے جوکہ ایک اہم قدم ہے ۔
کھیلو انڈیا کے تحت سانبہ میں کھیل مقابلوں کاانعقاد
سانبہ //سپورٹس اسٹیڈیم سانبہ میں کھیلو انڈیا پروگرام کے تحت کھیل مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ۔’پیس اینڈ ڈولپمنٹ ‘کے زیر تحت منعقدہ اس سپورٹس میلے میں مختلف نوعیت کے کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جن کو مختلف زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا ۔ان مقابلوں میں انڈر 17زمرے میں لمبی چھلانگ کے مقابلوں میں رجت سنگھ پہلے جبکہ شامی سنگھ دوسرے مقام پر رہے اسی طرح گولہ پھنکنے کے مقابلوں میں راکشت ،امت اور سنیل پہلے ،دوسرے اور تیسری پوزیشن پر رہے ۔تاہم ان ڈر 20کے زمروں میں 100میٹر کی دوڑ میں سہیل ،سمیت اور انمول جبکہ 200میٹر دوڑ میں امت، سہیل اور اجیت نے بالترتیب کامیابی حاصل کی ۔اس پروگرام میں سی آر پی ایف کے کمانڈنٹ کرنیا راینہ بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جنہوں نے جیت حاصل کرنے والی ٹیموں و انفردی کامیابی حاصل کر نے والوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
آئی ٹی آئی تربیت یافتہ طلباء کی تیارکردہ وراثتی چیزوں کی نمائش
صوبائی کمشنرنے روایتی ہنرکوفروغ دینے کیلئے کاوشوں کوسراہا
جموں//گورنمنٹ ٹریننگ انسٹی چیوٹس (آئی ٹی آئیز) جموں ڈویژن کے تربیت یافتہ نوجوانوں کی طرف سے تیارکی گئی وراثتی چیزوں کی نمائش کااہتمام یہاں کلاکیندرجموں کے اشتراک سے کیاگیا۔اس دوران نمائش کاافتتاح ڈویژنل کمشنرجموں سنجیوورمانے کیا۔ نمائش میں لگائی گئی وراثتی چیزوں کودیکھنے کیلئے متعددلوگ پہنچے ۔انہوں نے آئی ٹی آئی تربیت یافتہ نوجوانوں کی کاوشوں کوسراہا۔نمائش کامقصد آئی ٹی آئی کالجوں میں بسوہلی شال ووینگ ، بسوہلی پینٹنگ، ٹریڈیشنل پھلکاری آرٹس کی ٹریڈوں کوفروغ دیناتھا۔صوبائی کمشنرنے محکمہ اعلیٰ تعلیم کی ریاست میں وراثتی ہنرکوبازیاب کرنے کیلئے کاوشوں کوسراہا۔انہوں نے روایتی آرٹ کورسزکے متعارف کرنے کیلئے بھی محکمہ کی ستائش کی ۔جوائنٹ ڈائریکٹرٹیکنیکل ایجوکیشن جی ایم بٹ نے محکمہ اعلیٰ تعلیم کاجموں وکشمیرکے روایتی آرٹ کوفروغ دینے اورنوجوانوں کوہنرمندبنانے کیلئے رول کواُجاگرکیا۔اس موقعہ پر راجندرکمارگپتا ،پرنسپل (سینئرسکیل ) آئی ٹی آئی جموں، ڈاکٹراروندرسنگھ امن سیکریٹری کلاکیندرجموں،انوپ شرما، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ۔نریش سنگھ سپرانٹنڈنٹ ،آئی ٹی آئی کٹھوعہ ،راجیش گپتا،سپرانٹنڈنٹ ،وومن آئی ٹی آئی جموں اورایس امن دیپ سنگھ ،وائس پرنسپل آئی ٹی آئی ودیگران بھی موجودتھے۔