جموں :چراغ انسٹی چیوٹ میں بیداری کیمپ
نیوز ڈیسک
جموں //جموں وکشمیرسٹیٹ وومن ڈولپمنٹ کار پوریشن کی جانب سے چراغ انسٹی چیوٹ آف آئی ٹی گو جر کالونی میں بیداری کیمپ لگا یا گیا ۔کارپوریشن کی ڈسٹرکٹ منیجر کی سربرائی میں منعقدہ ایک بیداری کیمپ میں 100سے زائد خواتین نے شرکت کی ۔اس کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ منیجر رفت قمر نے خواتین کی اقتصادی حالت بہتر بنانے اور ان کو بااختیار بنانے کیلئے شروع کی گئی متعدد اسکیموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ خواتین ایجوکیشن لون اسکیم سے استفادہ حاصل کر سکتی ہیں جبکہ انہوں نے سماجی برائیوں اور خواتین کو قانون کے تحت حاصل اختیارات کے بارے میں بھی خواتین کو بیدار کیا ۔انہوں نے خواتین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ متعدد اسکیموں کا فائدہ اٹھا نے کیلئے رجسٹریشن کا عمل جلداز جلد شروع کیا جائے ۔
پسماندہ طبقہ کے بیروزگار نوجوانوں کو131لاکھ روپے قرض واگذار
سرینگر//جموںکشمیر درجہ فہرست ذات،درجہ فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات لیمیٹیڈ جو کہ ریاستی سرکار کی کارپوریشن ہے اورسماجی بہبودمحکمے کے زیر نگرانی کام کرتی ہے تاکہ درجہ فہرست ذات،درجہ فہرست قبائل،پسماندہ طبقوں،نوٹیفائی قراردئے گئے قومی اقلیتوں ،صفائی کرمچاریوں اوراُن پر انحصار کرنے والوں،ناخیز افراد اور معذور سپائیوں اور اُن پر انحصار کرنے والے ناخیز افراد کی سماجی ،اقتصادی اورتعلیمی لحاظ سے اُن کا معیار حیات بہتر بنانے کے لئے کام کررہی ہے، کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر آر کے بھٹ نے کہا کہ کارپوریشن نے 26اکتوبر کو 62بیروزگار افراد میں 1.30لاکھ روپے کا قرضہ فراہم کیا تاکہ وہ خود اپنے آمدن بخش یونٹ قائم کرسکیں۔انہوںنے کہا کہ کاپوریشن کی طرف سے اپریل2018ء سے 26اکتوبر2018 ء تک ٹارگٹ گروپس کے 504ممبران میں 994لاکھ روپے تقسیم کئے گئے ۔جب کہ اگست2018ء سے 26اکتوبر تک 400مستفیدین میں 764روپے کی رقم تقسیم کی گئی۔منیجنگ ڈائریکٹر نے مزید بتایا کارپوریشن نے نادہندگان کے ساتھ ایک ہی بار تصفیہ کے لئے پہلے ہی ایک سکیم متعارف کی ہے جو کہ دسمبر 2018ء تک جاری رہے گی۔
پینتھرز پارٹی کے زیر اہتمام تقریب
جموں کشمیر کے ہندوستان میں مکمل انضمام پر زور
جموں//پینتھرز پارٹی کے زیر اہتمام جموں وکشمیر کے ہندستان کے ساتھ الحاق کی 71ویں سالگرہ منائی جس کی سربراہی جموں وکشمیر بنک کے جنرل منیجر اورایس پی ایم راجپوت کالج کامرس، جموں کے طلبا لیڈر اوپندر ناتھ کھجوریا نے کی۔جموں وکشمیر یوم الحاق جشن کمیٹی کے قومی کوآرڈی نیٹر پروفیسر بھیم سنگھ نے اس موقع پر دفعہ 370 اور 35اے، جو جموں وکشمیر میں رہنے والے ہندستانی شہریوں کو بنیادی حقوق دینے سے انکار کرتی ہے ، ختم کرکے جموں وکشمیر کے ہندستان کے ساتھ مکمل انضمام کا مطالبہ کیا۔پروفیسر بھیم سنگھ نے ہندستانی پارلیمنٹ پر کشمیر سے کنیا کماری تک ایک جھنڈہ اور ایک آئین نافذ کرنے کی درخواست کی جس سے ہندستانی شہریوں جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک نہ کیا جائے۔اپنی اختتامی تقریر میں پروفیسر بھیم سنگھ نے ہندوستانی پارلیمنٹ پر زور دیا کہ جموں و کشمیر کے مہاراجہ ہری سنگھ کے ذریعہ دستخط کردہ الحاق نامہ، جسے 27 اکتوبر، 1947 کو اس وقت کے ہندوستان کے گورنر جنرل لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے قبول کیا تھا، کے مطابق ہندستانی یونین کے ساتھ جموں وکشمیر کا مکمل انضمام کیا جانا چاہئے جس سے جموں کشمیر کے لوگوںکو بھی باقی ہندستانیوں کی طرح تمام بنیادی حقوق مل سکیں اور ملک میں ایک آئین اور ایک پرچم ہو۔اس موقع پر کھجوریہ نے تمام لوگوں سے مذہب و ذات یا فرقہ سے بالاتر ہوکر جموں کے عوام کے بنیادی حقوق کے لئے جدجہد کرنے کی اپیل کی۔پنتھرس چیئرمین ہرشدیو سنگھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جموں کے لوگوں کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کرنے کے لئے ریاست اور مرکزی حکومتوں کی تنقید کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے مسلمانوں، گوجر، ہندوؤں، درج فہرست ذا ت و قبائل کے ساتھ ہو رہے امتیازی سلوک کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی۔خطاب کرنے والوں میں بلونت سنگھ منکوٹیا، ٹھاکر گلچین سنگھ چاڑک، کے کے کھوسا، پی کے گنجو، بنسی لال شرما، انیتا ٹھاکر، ہری چند جلمیریا، ادھے چند، فقیر ناتھ، محمد رفیق شاہ، یشپال کنڈل، راجن جموال، مشتاق احمد، اشفاق رانا، شنکر سنگھ چب، نریش چب، نیرج گپتا، راکیش گپتا، سردار امردیپ سنگھ،سردار پون دیپ سنگھ، پریکشت سنگھ، متو راجپوت، شکتی سنگھ، اپپو سنگھ، گگن پرتاپ سنگھ اور کے کے شرما وغیرہ شامل تھے۔
ایس ڈی آر ایف کیلئے ترمیم شدہ ایس او پیز کو منظوری
سری نگر//گورنر انتظامیہ نے آج ایس ڈی آر ایف کے لئے ترمیم شدہ ایس او پیز کو اپنانے کی منظوری دی۔جی اے ڈی کی طرف سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق ریاستی ایس ای سی ایس ڈی آر ایف نامز کے تحت رقومات کو متعلقہ محکموں /ایجنسیوں کو فراہم کرے گی۔ اسی طرح ایس ای سی کی سفارشات کی بنیاد پر محکمہ خزانہ کی طرف سے ایس ڈی آر ایف میں سے رقومات کی فراہمی اور خرچ کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔متعلقہ محکمہ اس بات کی تصدیق کریں گے کہ یہ تجاویز ایس ڈی آر ایف نارمز / رہنما خطوط کے تحت صحیح ہے اورانہیں کسی اور ریاست اور مرکزی سکیم کے تحت رقومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔ڈی ایم آر آر آر محکمہ انتظامی محکموں کی طرف سے پیش کردہ تجاویز پر غور کر کے اُنہیں رقومات کی فراہمی کے لئے ایس ای سی کو بھیج دے گا۔
اے ڈی سی نے کھیلو انڈیا پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا
کٹھوعہ//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ نے ضلع میں ’کھیلوانڈیا ‘پروگرام کے زیر تحت منعقد ہونے والی کھیلوں کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کاجائز ہ لیا ۔اس سلسلہ میں اے ڈی سی گنشام سنگھ کی صدرات میں محکمہ مال اور یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کے اعلیٰ آفیسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔اس موقعہ پر اے ڈی سی نے آفیسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ کھیلوں میں نوجوانوں کے زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ کھیلو انڈیا پروگرام کے تحت ضلع میں ’سپورٹس فار پیس اینڈ ڈولپمنٹ ‘کے عنوان سے منعقد ہونے والے پروگرام کا افتتاح رواں ماہ کی 31تاریخ کو سپورٹس اسٹیڈیم کٹھوعہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر روہت کھجوریہ کی جانب سے کیا جائے گا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس سپورٹس میلے کے دوران کھو کھو ،کبڈی ،والی بال ،فٹ بال اور کشتی کے مقابلوں کا اہتمام کیا جائے گا ۔جبکہ ان مقابلوں میں کٹھوعہ ،برنوٹی،ہیرا نگر ،بلاور ،بنی ،دوگن اور بسولی وغیرہ علا قوں سے طلباء شرکت کرئینگے ۔اس موقعہ پر تمام ZPEOs کو ہدایات جاری کیں گئی کے میدانوں میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔
سانبہ میں کھیلو انڈیا پروگرام کے تحت منعقد ہ مقابلے اختتام پذیر
نیوز ڈیسک
سانبہ //کھیلو انڈیا پروگرام کے تحت سانبہ میں منعقدہ مقابلے اختتام پذیر ہو گئے ہیں ۔ان کھیلوں کی اختتام تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سانبہ پنکج مگوتراہ بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔ٹورنامنٹ کے اختتامی دن والی بال ،کھو کھو،کبڈی اور فٹ بال کے فائنل مقابلوں کا اہتمام کیا گیا تھا ۔تاہم اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی ڈی سی سانبہ نے کہاکہ ان مقابلوں کو منعقد کر نے کا اصل مقصد طلباء کو پنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر نے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔اس سے قبل لڑکیوں کے والی بال انڈر 17مقابلوں کے فائنل میں ناری شکتی والی بال کلب نے نیوودیا ہائر سکینڈری سکول ہرا ٹائٹل اپنے نام کرلیا جبکہ کبڈی میں نیوودیالے ہائرسکینڈری سکول نے ایم آئی سمب کو شکست دی ۔اسی طرح کھو کھو کے انڈر 17مقابلوں کے فائنل میں نیو ودیالے نے گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول نوڈ کو شکست دی ۔بیڈ منٹن میں انڈر 17میں منوی شرما جبکہ انڈر 20میں اروشی نے کامیابی حاصل کر لی ۔تورنامنٹ میں بہترین کارکر دگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور فائنل میں جیتنے والی ٹیموں کو انعامات و ٹرفیاں بھی تقسیم کی گئی ۔
مویشیوں کیلئے تالابوں کی تجدید کاری کی ہدایت
نیوز ڈیسک
جموں //ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی ہدایات کے بعد ڈویژنل کمشنر جموں نے مویشیوں کیلئے تالابوں کی ترقی کا حکم جاری کیا ہے ۔اس سلسلہ میں ڈویژنل کمشنر جموں سنجیو ورما کی صدرات میں اعلیٰ آفیسران کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ضلع ترقیاتی کمشنر جموں رومیش کمار ،کمشنر جے ایم سی اروند کوتوال ،محکمہ مال کے اعلیٰ آفیسران اور دیگر آفیسرن نے شرکت کی ۔میٹنگ میں جانکاری فراہم کی گئی کہ تحصیل نگروٹہ میں مویشیوں کیلئے تلاب بنانے کے سلسلہ میں مجموعی طور پر 42کنال اراضی منظور کی گئی ہے ۔تاہم کمشنر جے ایم سی نے میٹنگ کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ تلابوں کی ترقی کے سلسلہ میں پلان تیار کر لیا گیا ہے اور اس پر کام کچھ ہی دنوں میں شروع کیا جائے گا ۔اس موقعہ پر اعلیٰ آفیسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر نے کہاکہ اس سلسلہ میں دیگراقدامات جلداز جلد اٹھائے جائیں ۔
سانبہ :مفرور ملزم گرفتار
نیوز ڈیسک
جموں //بڑی براہمنا ں پولیس کی جانب سے کی گئی ایک کاروائی میں گزشتہ 13برس سے مفرور ہوئے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق محمود صدیق سکنہ اتربینی 2005 میں پولیس اسٹیشن بڑی براہمناں میں درج ہو ئے ایک مقدمے کے بعد مفرور ہو گیا تھا تاہم پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی ایک کاروائی کے بعد مذکورہ شخص کو بڑی براہمناں علا قہ سے گرفتار کرکے درج معاملہ کی مزید تحقیقات دوبارہ سے شروع کر دی ہے ۔مذکورہ شخص کیخلاف آرپی سی کے دفعہ 188کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔