راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے مرکزی حکومت کی جانب سے مختلف محکموں کے تحت شروع کر دہ فلاحی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لینے کیلئے آفیسران کیساتھ ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجیش شون کی قیادت میں منعقدہ اجلاس کے دوران آیوشمان بھارت سکیم کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے دوران متعلقہ آفیسران نے بتایا کہ ضلع بھر میں 2.06743 مستحقین میں سے 7.50لاکھ کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی سی نے سکیم سے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے سلسلہ میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی ۔کووڈ ویکسین کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے متعلقہ آفیسر نے بتایا کہ 4891ہیلتھ ورکرز کو پہلے مرحلے کے تحت ویکسین دی گئی ہے جبکہ 2456ورکرز کیلئے دوسرے مرحلے کے تحت ویکسین کا بندوبست کیاجارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ابھی تک ضلع میں ویکسین کی 89780 خوارکیں دستیاب ہوئی ہیں جن میں سے 49140خوارکیں فوج کے حوالے کی گئی ہیں جبکہ شعبہ صحت کے پاس ابھی بھی 40440ویکسین کی خوارکیں دستیاب ہیں ۔’گائوں کی اور پروگرام کے تحت ‘رجسٹرڈ کئے گئے کاموں کے سلسلہ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے متعلقہ آفیسران نے بتایا کہ ضلع میں ابھی تک 981پروجیکٹوں کی منظوری ہوئی ہے جبکہ ان کی عملی جامعہ پہنانے کیلئے 9.80لاکھ روپے کے فنڈز کو منظور ی دی گئی ہے ۔منصبوبہ بند منصوبوں کے سلسلہ میں متعلقہ آفیسران نے بتایا کہ پی ڈبلیو ڈی کے 77منصبوبوں میں سے 26کو راجوری سب ڈویژن میں مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ نوشہرہ سب ڈویژن میں 39میں سے 10پروجیکٹوں کو مکمل کر لیا گیا ہے ۔اسی طرح محکمہ دیہی ترقی ودیگر محکمہ جات کے تحت شروع کر دہ سکیموں کی مکمل جانکاری بھی حاصل کی گئی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کر دہ سکیموں کی عمل آوری کو جلدازجلد مکمل کیا جائے تاکہ عام لوگوں کو ان سے فائدہ ہو سکے ۔