سرینگر//قبائلی امور کے محکمہ نے جاپان میں قائم شین ایجوکیشن کے ساتھ ابتدائی ہم آہنگی کی بات چیت کی تا کہ 100 قبائلی علاقے کے سکولوں میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر متعارف کرایا جائے جس کا مقصد قبائلی آبادی والے علاقوں پر توجہ کے ساتھ فنڈنگ اور حکومت کے تعاون سے خارجی سکولوں تک مزید پھیلانا ہے ۔ سیکریٹری محکمہ قبائلی امور ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے ایس ایچ آئی این کے نمائندے تکیہہرو ناکامورا سے تفصیلی ملاقات کی جنہوں نے شراکت داری کے پروگرام پر ایک پرذنٹیشن دی ۔ سی ای او تاکانوبوتناکا جاپان سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت میں شامل ہوئے ۔ مشاورتی اجلاس میں او ایس ڈی مشن یوتھ تابش سلیم اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ محکمہ قبائلی امور دور دراز علاقوں میں طلباء کی بنیادی تعلیم کو مضبوط بنانے کی کوشش کرتا ہے ۔ اپکلویا ماڈل رہائشی سکولوں کے کیچمنٹ ایریا میں اسکولوں کو مضبوط بنانے اور ہجرت کے موسم کو سکولوں کو بھی شامل کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ انفراسٹریکچر سپورٹ کے علاوہ پروگرام سیکھنے کے اہم نتائج پر توجہ دے گا ۔ شین پروگرام کے مقاصد ریاضی اور انگریزی جیسے مخصوص مضمون کیلئے بچوں کی صلاحیتوں کو بہتربنانا ہے ۔ یہ پروگرام بچوں میں تمام مضامین کیلئے مضبوط بنیاد بنانے اور 21 ویں صدی کی مہارتوں کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے جو کہ عالمی سطح پر ضروری ہیں ۔ باہمی تعاون کے پروگرام کی منصوبہ بندی قومی تعلیمی پالیسی اور ضلعی سطح پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ہم آہنگی سے کی جا رہی ہے ۔ ٹرائیبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، جے اینڈ کے ایکشن ریسرچ اور ریسورس پلاننگ کے ساتھ پائلٹ پروجیکٹ شروع کرے گا ۔ یہ پروگرام قبائلی علاقوں میں منتخب ہونے والے 100 سکولوں میں پہلی ، دوسری اور تیسری جماعت کے طلبا کیلئے شروع کیا جا رہا ہے ۔ یہ باقاعدہ سکول کورس اور نصاب کے علاوہ ہو گا ۔