پونچھ //محکمہ سماجی بہبود کی افسر تاج النساء کی ہدایت پر ایک بیداری کیمپ پنچایت ڈوڈی میں منعقد کیاگیا جس کی صدارت محکمہ کی تحصیل ویلفیئر افسر نصرت بانو نے کی۔ اس موقعہ پر گائوں کے مقامی لوگوں کی بڑی تعداد کے علاوہ محکمہ کے سپر وازرس اور دیگر عملہ نے شرکت کی ۔اس دوران 13 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جوآنگن واڑی مراکز کے کام کاج کو بہتر ڈھنگ سے انجام دینے میں مدد کرے گی ۔محکمہ کے افسران نے گائوں کے لوگوں کو سرکار کی جانب سے چلائی جارہی اسکیموں کے حوالے سے بھی جانکاری فراہم کی اور ان کو بتایا کہ وہ کس طرح ان اسکیموں سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔