پونچھ، //محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام بچوں کی ابتدائی دیکھ بھال کے سلسلہ میں منعقدہ چھ روزہ تربیتی پروگرام اختتام پزیر ہوگیا ۔واضح رہے کہ محکمہ کی جانب سے 28دسمبر کو یہ پروگرام شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد ضلع کی آنگن واڑی کارکنان کو معصوم بچوں کی دیکھ بھال کے سلسلہ میں تربیت دینا تھا ۔اس تربیتی پروگرام میں ضلع بھر کی40آنگن واڑی کارکنان نے ماہر ین سے تربیت حاصل کی۔اس سلسلہ کی اختتام تقریب میں ایڈیشنل چیف میڈیکل افسر پونچھ جی اے ملک مہمان خصوصی اور بلاک میڈیکل افسر منڈی ڈاکٹر مشتاق حسین شاہ مہمان اعزازی کی حیثیت سے شریک ہوئے ۔انہوں نے تربیت حاصل کر نیوالی آنگن واڑی کارکنان میں اسناد تقسیم کیں۔سی ڈی پی او آراجہاںنے کہا کہ یہ چھ روزہ تربیتی پروگرامECCE کے تحت منعقد کیا گیااور امید ظاہر کی کہ تربیت حاصل کر چکی آنگن واڑی کارکنان معصوم بچوں کی تعلیم و تربیت بہتر انداز میں کر سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام ستمبر 2013 میں شروع کیا گیا تھا جو کامیابی سے اپنی منازل طے کرتا ہوا یہاں تک پہنچا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سکیم بچوں کی نشوونما میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔