جموں //ڈی ایف او جموں کی سربرائی میں محکمہ جنگلات اور متعلقہ محکمہ کی ٹاسک فورس کی مشترکہ کاروائی کے دوران جموں کے کنک منڈی سے جنگلی جانوروں سے متعلق متعدد آرٹیکل اور دیگر جنگلاتی ساز و سامان ضبط کرلیا۔جبکہ اس کاروائی کے دوران محکمہ جنگلات کی ٹیم نے پولیس کی خدامات بھی حاصل کی ہوئی تھیں اور ایس ڈی پی او جموں شہر کے ہمراہ بمل ٹریڈ پر چھاپہ ما ر کر ممنوع اشیاء برآمد کرلی۔محکمہ نے ممنوع اشیاء کو ضبط کر کے وائلڈ لائف انسٹی چیوٹ آف انڈیا دہرادھون مزید پہچان کیلئے بھیج دیا ہے ۔تاہم اس عمل کے بعد متعلقہ محکمہ نے مذکورہ ٹریڈ کے مالک کیخلاف ایک مقدمہ جموں و کشمیر وائلڈ لائف تحفظاتی ایکٹ 1978اور جموں وکشمیر فارسٹ ایکٹ 1987کے تحت درج کرتے ہوئے معاملہ کی مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔