جموں //ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں کی جانب سے وزرات برائے انسانی وسائل وترقی کی ہدایات پر ’کلا اتسو‘کا اہتمام کیا ۔صوبائی سطح پر منعقدہ اس میگاکلچرل شو میں مختلف اسکولوں کے طلباء نے شاندار کارکردگی مظاہرہ کیا۔اس تقریب میں ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں راجیش کمار سرنیگل بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکہ ان کے علا وہ راجیو کمار کھجوریہ بھی موجو دتھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں نے مذکورہ پروگرام کی اہمیت اور مقصد پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے پروگراموں سے بچوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر نے کا بہترین موقعہ ملے گا ۔انہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ ایسی تقریبوں میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی جائے ۔انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ تمدنی پروگراموں میں اپنی بچوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں ۔اس موقعہ پر ڈانس ،مصوری ،موسیقی وغیرہ کا مظاہرہ کیا گیا ۔جبکہ بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کر نے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔