رام بن// ضلع رام بن محکمہ تعلیم کے کلاس فورتھ ایمپلائز یونین نے اہل امیدواروں کے محکمانہ پرموشن کے ٹیسٹ کےلئے بنائی گئی کمیٹی پر اعتراض جتایا ہے۔اس سلسلہ میں ڈاک بنگلہ رام بن میں ضلع صدر کلاس فورتھ اسوسی ایشن سریندر سنگھ کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئیجس میں انہوں نے شیڈول کاسٹ،شیڈول ٹرائب اور دیگر بیک ورڈ کاسس کیٹگری کے SRO-308 کے تحت پرموشنل اہل امیدواروں کو جان بوجھ کر نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نور نظر اور سیاسی تعلقات والے لڑکوں کو منتخب کیا گیا ہے جب کہ موزوں امیدواروں کو نظر انداز کیا گیا ۔انہوں شکایت کی کہ دس جمع دو ا مید واروں کے بجائے میٹرک پاس امیدواروں کو پرموٹ کیا گیا انہوں نے بٹائپ ٹیسٹنگ کا مطالبہ کیا کہ چپراسی کو جونیئر اسسٹنٹ بنائے جانے کو ردکیا جائے۔اس موقعہ پر نائب صدر نثار ڈینگ ،شبیر احمد ،بہار احمد اور سبھاش سنگھ نے بھی تقاریر کیں۔