اسلام آباد// پاکستان کے فاسٹ بالر محمد عامر نے جمعرات کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس کی اطلاع دی۔پی سی بی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ‘‘عامر نے بورڈ کے چیف ایگزیکٹو سے کہا ہے کہ وہ اب انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتے اور نہ ہی انہیں مستقبل کے بین الاقوامی دورے کے لئے ان کا انتخاب کیا جائے ۔ یہ عامر کا ذاتی فیصلہ ہے جس کا پی سی بی احترام کرتی ہے ’’۔28 سالہ عامر کو اسپاٹ فکسنگ کیس میں 2011 میں جیل کی سزا ہوئی تھی۔ انہوں نے محدود اووروں کی کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنے کے مقصد سے گذشتہ سال جولائی میں ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرڈ لے لیا تھا۔ عامر نے پاکستان کے لئے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں۔عامر نے ٹیسٹ میں 30.48 کی اوسط سے 119 وکٹ، ون ڈے میں 29.63 کی اوسط سے 81 وکٹ اور ٹی 20 میں 21.41 کی اوسط سے 59 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے 2009 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی مقاب لے سے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کیا تھا۔ اسی سال انہیں ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم میں بھی شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے 2009 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا کے خلاف آخری اوور ڈالا تھا جہاں پاکستان نے خطاب حاصل کیا تھا۔اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں ان پر پانچ سال کے لئے پابندی عائد کردی گئی تھی، جس کے بعد وہ 2015 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آئے اور 2017 کی چیمپئنز ٹرافی میں جلوہ گر ہوئے ۔ عامر نے 2019 ورلڈ کپ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور وہ اپنی ٹیم کے لئے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی رہے ۔ تاہم ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے میں ہی پاکستان کی ٹیم ہوگئی تھی۔عامر نے رواں سال اگست میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی مقابلے میں اپنا آخری بین الاقوامی میچ کھیلا تھا۔