پونچھ// پونچھ میں غیر قانونی سرگرمیاں عروج پر ہیںجبکہ ان سرگرمیوں کے دوران محلہ جرنیلی وارڈ نمبر 17 پونچھ میں غیر قانونی تجاوز کی جارہی ہے ۔ راکیش کمار نامی سماجی کارکن نے کہا کہ انتظامیہ کے اس طرف توجہ مرکوز کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا محلہ جرنیلی وارڈ نمبر 17 میں مختلف مقامات پرغیر قانونی تجاوزات کئے جا رہے ہیں جس کے خلاف کارواکی جانی چاہئے۔ محلہ جرنیلی کے کونسلر کے مطابق میونسپل کونسل کی حدود گلی میں ایک نالہ جس پر علاقے کے رہائشی آر سی سی کے سلیب کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اپنے گھروں کے سامنے 6 سے 8 فٹ چوڑائی والی میونسپل گلی کو تجاوز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے اور اس کے سبب وارڈ نمبر 17 کے مکینوںکو ایک بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے جو نالے کے ساتھ رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کیونکہ عام طور پر بارش کے موسم میں نالے میں سیلاب کا خطرہ رہتا ہے۔مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور غیر قانونی تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔