سرینگر// پی ڈی پی صدر صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سنیچروار کو الزام لگایا کہ حکومت ہند نے دکانداروں کو’ ایف آئی آر ‘ درج کرنے کی دھمکیاں دی ہیں جنہوں نے 5 اگست کو احتجاج کے طور پر اپنی دکانیں بند کی تھیں۔ سماجی رابطہ گاہ ٹویٹر پر محبوبہ نے کہا کہ یہ اقدام بشمول”معمولی“ بنیادوں پر سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کے علاوہ مقامی لوگوں کو نوکریوں اور پاسپورٹ سے انکار کرنا حکومت کی طرف سے ان اعتماد سازی کے اقدامات میں شامل ہےں جو امسال جون میں وزیر اعظم کی طرف سے منعقدہ کل جماعتی اجلاس میں کئے گئے۔انہوں نے کہا”5 اگست کو احتجاج کے طور پردکانیں بند کرنے والوں کوایف آئی آر درج کرنے کے ساتھ دھمکیاں دینا ،کل جماعتی اجلاس کے بعد سے کشمیریوں کے لیے اعتماد سازی میں اضافہ ہے۔ پہلا اعتماد سازی کا قدم سرکاری ملازمین کو معمولی بنیادوں پر نوکریوں سے بے دخل کرنا تھا اور اس کے بعد پاسپورٹ اور روزگارکی فراہمی) سے منکر ہونا۔