پونچھ//ماہ مبارک رمضان کے پہلے جمعہ کے موقعہ پر پونچھ کی مختلف مساجد میں نماز جمع ادا کی گئی۔اس دوران سب سے بڑے اجتماع نے جامع مسجد مرکزی عید گاہ پونچھ میں نماز جمعہ ادا کی جبکہ مسجد بگیالاں، علی جامع مسجد، مرکزی جامع مسجد اہل حدیث پونچھ کے علاوہ دیگر درجنوں مسجدوں میں فرزندان توحید نے ماہ رمضان کا پہلا جمعہ نہایت ہی عقیدت و احترام سے ادا کیا۔اس دوران علمائے کرام نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ماہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت والا عشرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عشرہ میں جتنا ہو سکے اعمال بجا لاکر اللہ سے مغفرت طلب کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ جس نے ایک بار پھر مسلمانوں کو اس برکتوں والے مہینے میں داخل کیا۔انہوں نے کہا کہ اب مسلمانوں تک ہے کہ وہ اپنے خدا کو کیسے راضی کر تے ہیں۔اس موقعہ پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے جبکہ تمام مسجاد کی انتظامیہ کمیٹیوں کی جانب سے کوڈ19کے خطرات کے پیش نظر نمازیوں کو ہدایت دی جاتی رہی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اس دوران تمام نمازنوں نے ماسک پہن رکھے تھے جب کہ سماجی دوری کا بھی خیال رکھا گیا۔