بانہال //ماڈل ہائر سکینڈری سکول بانہال میں پرنسپل کی خالی سامی کو پر کیا گیا ہے اور سکول کے سینئر لیکچرار عبدالرشید گیری کو ترقی دیگر کر پرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول بانہال تعینات کیا گیا یے۔ منگل کی کے روز کی تعیناتی کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں خوش آمد کرنے کیلئے اساتذہ، لیکچرار اور ماہر تعلیم کی خاصی تعداد موجود تھی۔ سنیئر لیکچرار عبدالرشید گیری ایک قابل ، محنتی اور مقامی افسر ہیں اور ان کی بطور پرنسپل تعیناتی پر ہر طرف سے خیر مقدم کیا جارہا ہے ۔عبدالرشید گیری پچھلے کئی سالوں سے انچارج پرنسل ہائر سیکنڈری سکول بانہال بوئز اور گرلز میں اپنا فرض انجام دے چکے ہیں اور انہوں نے اس قلیل اور عارضی دورانیہ میں بھی دونوں اداروں کیلئے خاطر خواہ کامیابی حاصل کی اور کئی سکول اور تعلیم کے کئی شعبوں کو فعال بنانے میں انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔اس موقع پر آدھ درجن سے زائد مقررین نے عبدالرشید گیری کی بحثیت پرنسپل کی تعیناتی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول بانہال کو نئے خطوط پرا ستوار کرنے پر انہیں اپنے زریں مشوروں اور خیالات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ایک مقامی افسر ہمیشہ ہی اپنے بچوں اور ادارے کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہوتا ہے اور عبدالرشید گیری پہلے ہی عارضی طور اس عہدے پر کئی اہم کام انجام دے چکے ہیں اور اب انکی بطور پرنسپل تعیناتی سے مقامی والدین ، بچوں اور سٹاف کو مزید امیدیں وابستہ ہوگئی ہیں۔ اس موقع پر سینئر لیکچرار اور وائس پرنسپل ڈاکٹر محمد علی ، ریٹائرڈ زونل افسر محمد سلیم شاہ ، زونل پلاننگ آفیسر بانہال ریاض احمد وانی ، ریٹائرڈ لیکچرار عبدالقیوم وانی ، سینئر لیکچرار نظیر احمد ایتو، ہیڈماسٹر منظور احمد وانی ، سینئیر لیکچرار نظر محمد گیری ، رہبر تعلیم ٹیچرس فورم کے ریاستی میڈیا انچارج مظفر احمد وانی اور صحافی محمد تسکین نے اپنے خیالات اور عبدالرشید گیری کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اس دوران رہبر تعلیم ٹیچرس فورم نے کمشنر سیکریٹری محکمہ تعلیم اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایجوکیشن زون بانہال میں خالی پڑی زونل افسر کی اسامی پر پرنسپل ہائیر سیکنڈری بانہال کو ڈی ڈی او کا چارج فوری طور پر دیں تاکہ پچھلے دو مہینے جون اور جولائی کی تنخواہوں کے بغیر سینکڑوں اساتذہ کو راحت مل سکے اور زون میں رکے پڑے کاموں کو انجام تک پہنچایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ چیف ایجوکیشن آفیسر رام بن کی نوٹس میں بھی لایا گیا ہے ۔