بارہمولہ// ماموسہ پٹن میں رابطہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے مسافروںاور ٹرانسپورٹروں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق علاقے کی رابطہ سڑ ک خستہ حال ہو چکی ہے اوراسے مکمل طور نظر انداز کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔انہوں نے محکمہ آر اینڈ بی پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ سڑک میں جگہ جگہ کھڈ بن گئے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی حالت خستہ ہونے کی وجہ سے مسافروں اورٹرانسپورٹروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ بارشوں کے دوران یہ سڑک جھیل کا منظر پیش کرتی ہے ۔لوگوں کے مطابق اگر چہ انہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ سے اپیل کی کہ اس سڑک کو آمدورفت کے قابل بنایا جائے لیکن انہوں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔سجاد احمد نامی ایک مقامی شہری نے بتایا کہ اس سڑک کی حالت ا س قدر خستہ ہے کہ اب ٹرانسپورٹر مشکل سے ہی اپنی سروس جاری رکھے ہوئے ہیں ۔مقامی لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کی مرمت کرانے کیلئے فوری طور اقدامات کئے جائیں۔