تھنہ منڈی //نامور سیاسی اور سماجی لیڈر مرحوم الحاج چوہدری عالم دین کے فرزند اکبر مرحوم ماسٹر عبدالعزیز چوہدری، سرپنچ حلقہ پنچایت منگوٹہ بی کی رسم چہلم ادا کی گئی۔ تقریب کی صدارت مولانا محمد نصیر الدین نقشبندی نے کی۔ تلاوتِ کلامِ الٰہی سے پروگرام کا آغاز کیا گیا اس کے بعد حاجی محمد افضل ضیاء کے علاوہ متعدد نعت خوانوں نے رسول ؐمقبول کے حضور گلہائے عقیدت نچھاور کئے۔ مرحوم ماسٹر عبدالعزیز کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور ذکر و اذکار کی خصوصی مجلس کا اہتمام کیا گیا۔ انجمن علماء اہلسنت ضلع راجوری کے صدر مولانا محمد فاروق نقشبندی نے اپنے بیان میں کہا کہ مرحوم کی دینی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔