رام بن //لیکچرر محمد رفیق گنائی کی سبکدوشی کے سلسلے میں تقریب کااہتمام کیاگیا۔زیڈ ای او اکھڑہال محمد اسحاق سوہل ودیگرمعززین نے کہاکہ لیکچرر محمد رفیق گنائی کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جنہوں نے خلوص دل کے ساتھ فرائض منصبی انجام دیئے۔ محمد رفیق گنائی نے 1979سے لیکر آج تک محکمہ تعلیم میں خدمات انجام دیں۔اس موقعہ پرسکولی بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے ۔ مقررین نے لیکچرر محمد رفیق گنائی کی ملازمت کے بعدکی زندگی کے تئیں نیک خواہشات کااظہارکرکے الوداع کیا