لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین کا ناریاں دورہ  | آپریشن تیاریوں و سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

رمیش کیسر
راجوری//سیکورٹی کی صورتحال وآپریشنل پرتیاریوں کاجائزہ لینے کے لئے جنرل آفیسر ان کمانڈنگ وائٹ نائٹ کور لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین نے بدھ کے روز راجوری ضلع میں ناریاں آرمی اسٹیبلشمنٹ کا دورہ کیا۔لیفٹیننٹ جنرل جین کا گزشتہ ڈھائی ہفتوں میں راجوری اور پونچھ کے علاقوں کا یہ تیسرا دورہ ہے جہاں یکم جنوری کو ڈھانگری گاؤں میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد سیکورٹی کو پہلے ہی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔بدھ کو جی او سی وائٹ نائٹ کور کے لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین نے ناریاں آرمی اسٹیبلشمنٹ کا دورہ کیا اور سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی۔عہدیداروںکے مطابق اس اجلاس کے دوران فیلڈ کمانڈروں نے لیفٹیننٹ جنرل جین کو خطے کی موجودہ سیکورٹی صورتحال اور خاص طور پر ناریاں آرمی اسٹیبلشمنٹ کی ذمہ داری کے علاقوں کے بارے میں آگاہ کیا۔اس میٹنگ میں عہدیداروں نے لیفٹیننٹ جنرل جین کوڈھانگری حملے کے بعد کی گئی تیاریوں کیساتھ ساتھ پیدا ہوئی سیکورٹی صورتحال کے سلسلہ میں تفصیلی جانکاری فراہم کی ۔سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ، لیفٹیننٹ جنرل جین نے ناریاں فارمیشن کے فوجیوں کی خصوصی آپریشنل پری پیڈنس کا بھی اولین جائزہ لیا۔فوج نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین، جنرل آفیسر ان کمانڈنگ وائٹ نائٹ کور نے پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لئے تمام رینک کی تعریف کی اور انہیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھنے کی تلقین کی۔لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین کے دورے کے موقع پر جنرل آفیسر ان کمانڈنگ رومیو فورس اور دیگر فوجی افسران موجود تھے۔