رام بن // محکمہ لیبر کی جانب سے زیر قیادت اسسٹنٹ لیبر کمشنر گھنشام بسوترہ میترا ،رام بن میں لیبر قوانین اور بہبودی سکیموں کی جانکاری کے لئے یک روزہ بیداوری کیمپ و ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔ورکشاپ میں محکمہ کے سینئر اسسٹنٹ سنیل کمار چنڈیل، معزز شہریوں،تعمیراتی ایجنسیوں کے نمائندوںاور تعمیراتی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں اے ایل سی نے کہا کہ پروگرام ہذا سے لیبروں کے حقوق و ذمہ واریوں کے سلسلہ میں بیداری پیدا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ لیبر قوانین لیبروں کے تحفُظ اور انکے پُر امن اور آرام دہ ورکنگ ماحول یقینی بنانے کے لئے بنائے گئے ہیں۔انہوں نے لیبر کیمونٹی کو مختلف سکیموں سے استفادہ لینے کے لئے آگے آنے کو کہا۔اے ایل سی نے کہا کہ محکمہ لیبر قوانین کے تحت لیبروں کو سماجی سلامتی اور انصاف مہیا کرنے کے لئے وعدہ بند ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے پروگرام ایمپلائر اور ملازمین کے درمیان دوستانہ ماحول بنانے میں مدد گار ہونگے۔انہوں نے شرکا کو مشقت اطفال کے عمل کو روکنے کیلئے چوکنا رہیں اور متعلقہ محکمہ کے ذریعہ سے انکی سکولنگ یقینی بنانے کیلئے کہا۔سنیل کمارنے اس موقعہ پر محکمہ کی جانب سے ورکروں کی بہبود کے لئے کی گئی کارروائیوں اور سال رواں کی حصولیابیوں کو اُجاگر کیا۔ دیگر مقررین نے بھی ورکروں کی محکمہ کے ساتھ رجسٹریشن کے عمل پر بھی روشنی ڈالی۔