جموں وکشمیر اپنی پارٹی نے شوپیاں کے کیلر علاقے میں ایک عوامی اجلاس منعقد کیا، جس میں پارٹی صدر الطاف بخاری سمیت کئی سینئر پارٹی لیڈران نے خطاب کیا۔ اسی دوران الطاف بخاری نے پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اُنہیں جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار قرار دیا۔ بخاری نے کہا کہ اپنی پارٹی جموں وکشمیر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے وعدہ بند ہے اور ہمیشہ عوامی مفادات کو ترجیح دی جائے گی۔