پونچھ//پانچ روز قبل لاپتہ ہونیو الے جموں ستواری کے نوجوان کی لاش پونچھ دریا میں منگناڑ پل کے قریب پڑی ہو ئی ملی۔پولیس نے لاش قبضہ میں لیتے ہو ئے پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیاجہاں پوسٹ مارٹم کے بعدلاش لواحقین کے سپرد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ستواری جموں کا رہائشی محمد صابر پانچ روز قبل لاپتہ ہو گیا تھا جس کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس تھانے میں درج کر وائی گئی تھی، نوجوان کے لاپتہ ہونے کے تین روز بعداس کی موٹربائیک شیر کشمیر پل پونچھ کے قریب ملی جس کے بعد اس نوجوان کو پونچھ میں بھی تلاش کیا جانے لگا۔گزشتہ روز لوگوں نے ایک نامعلوم شخص کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لا ش قبضہ میں لیتے ہو ئے پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع ہسپتال پونچھ پہنچایا۔ پولیس کے مطابق نو جوان کی لاش کی شناخت اس کے والد نے کی ہے اور یہ وہی نوجوان محمد صابر ولد محمد اشرف ساکن جموں ستواری ہے جو پانچ روز قبل اچانک گھر سے غائب ہو گیا تھا۔ پولیس کے مطابق موت کی اصل حقائق تفتیش کے بعد ہی معلوم ہو نگے۔