لال بازار میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شہری لقمۂ اجل سوپور میں جہلم سے خاتون کی عدم شناخت لاش برآمد

ارشاداحمد+غلام محمد

سرینگر+سوپور// سری نگر کے بوٹہ شاہ محلہ لالبازار میں منگل اعلیٰ الصبح ایک نامعلوم گاڑی نے 70سالہ معمر شہری کو ٹکر ماری جس وجہ سے اْس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی،جبکہ سوپور میں دریائے جہلم سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق پائین شہر کے بوٹہ شاہ محلہ علاقے میں نامعلوم گاڑی نے معمر شہری کو ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔آس پاس موجود لوگوں نے 70سالہ شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا تاہم وہاں ڈاکٹروں نے اْسے مردہ قراردیا۔متوفی کی شناخت غلام محمد وانی ساکن بزگو بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔دریں اثنا سوپور میں منگل کے روز دریائے جہلم سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔معلوم ہوا ہے کہ شیر کالونی سوپور کے نزدیک چند مقامی افراد نے جہلم میں لاش کو تیرتے ہوئے دیکھا اوراس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اْس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کیا۔سوپور میں دریائے جہلم سے ایک خاتون کی غیرشناخت شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق ننگلی علاقے میں مقامی لوگوں نے جہلم میں ایک لاش کو تیرتے دیکھا ۔انہوں نے پولیس کو مطلع کیا۔اس دوران پولیس نے دریائے جہلم سے ایک غیرشناخت شدہ خاتون کی لاش برآمد ہونے کی تصدیق کی ہے۔۔خاتون کی عمر 35سے 45 برس کے درمیان ہے ۔لاش کو سوپور اسپتال کے مردہ خانے میں رکھاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق منگل شام تک لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔اس سلسلے میں اگر کسی کو اس خاتون کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو وہ سوپور پولیس کوان نمبرات 9596773011, 9596773004, 9596773024 and 7006707586پرمطلع کرسکتا ہے۔