رام بن//جموں و سرینگر قومی شاہراہ پر بگڑ رہے ٹریفک جام کی وجہ سے رام بن اور بانہال ہائی وے قصبوں کے لئے درد سر بن گیا ہے۔شاہراہ کو چار گلیار بنانے کے نتیجہ کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شاہراہ پر وہیکلز کے ڈرائیور مقرر کردہ اسٹاپوں کے بجائے اپنی مرضی سے رروکتے ہیں اور مسافروں کو اپنی مرضی کے مطابق گاڑیوں میں سوار کرتے ہیں۔ان قصبوں میں فٹ پاتھ ہمیشہ مشغول رہتی ہیں کیونکہ داکاندار اپنا سودا فٹ پاتھوں پر سجا کر لگاتے ہیں۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے شاہراہ کو چار گلیار بنانے میں مامور کمپنیوں کی جانب سے انجام دی جارہی تعمیراتی کام سے یہ شاہراہ اور بھی تباہ ہو گئی ہے۔شاہراہ پر چل رہی پرائیویٹ ٹرانسپورٹ یونین کے وہیکلز کے آپریٹروں کا سلوک خراب رہتا ہے۔پرائیویٹ ٹرانسپورٹروںکی اجارہ داری سے مسافروں کو اکفی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ لوگ جام میں پھنسے رہتے ہیں۔مسافروں کی شکایت ہے کہ ٹریفک حُکام اس سب کا الزام ایک دوسرے پر ڈالتے ہیں۔