قندھار :اجتماعی قبر سے 16لاشیں برآمد

کابل//افغانستان کے صوبے قندھار میں اجتماعی قبر سے 16 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ امارت اسلامیہ کے نائب ترجمان بلال کریمی نے کہا کہ قبر کی جگہ اور انسانی باقیات آٹھ سال پہلے کی ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔ویڈیو میں اسپن بولدک کے رہائشیوں کو سولہ لاشوں کو نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔کریمی نے کہا کہ قندھار کے اسپن بولدک کے رہائشیوں نے یہ قبر اس وقت دریافت کی جب وہ ایک کنواں کھود رہے تھے۔ قبر کی تاریخ آٹھ سال پرانی ہے، جب سابق حکومت برسراقتدار تھی۔